Novel Lines
“شکر ہے محترمہ اپ کو ہوش تو آیا۔بائی دا وے خود کشی کرنا اپ کا شوق ہے یا ہوبی۔”خاصہ طنزیہ لہجہ تھا۔
“جی آپ کون۔”وہ گھبرا گئی۔
“میں وہ بدنصیب ہوں جس کی گاڑی سے ٹکرا کر اپ نے مرنے کی کوشش کی تھی ویسے برستے طوفان میں سڑک کے عین درمیان میں کھڑے ہو کر دعا مانگنے کا کوئی نیا طریقہ ایجاد ہوا ہے یا اس طرح دعائے جلدی قبول ہوتی ہیں۔”وہ جو کوئی بھی تھا یقینا سخت الجھن محسوس کر رہا تھا لہجے میں طنز اور بیزاری کا عنصر نمایاں تھا۔
ْ”اب بتاؤ لڑکی تم کون ہو اتنی رات گئے کہاں سے ا رہی تھی۔”اس کا لہجہ خاصہ مشکوک تھا۔
“آپ پلیز مجھے غلط نہ سمجھیں میں وہ۔” انسوؤں کا گولا گلے میں اٹکنے لگا۔
“یہ کام کسی شریف لڑکی کا تو نہیں تم سچ سچ بتاؤ کہ تم کون ہو۔”
“پلیز میں وہ وہ۔۔”رو پڑی۔
“رو کیوں رہی ہو ۔”اس نے بڑے بے رحم انداز میں اس کا چہرہ اوپر کیا تو پوری جان سے لرز گئی۔
“پلیز میں ایک شریف لڑکی ہوں۔”
“شریف لڑکی۔اس نے سر جھٹکا رات کے بارہ بجے جانے کس کے ساتھ رنگ رلیاں۔”
“شٹ اپ مسٹر اپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا مجھ پر الزام لگانے کا۔”وہ چٹخ گئی۔
“جانتی ہو اس وقت ہم دونوں یہاں بالکل تنہا ہیں اور میں کچھ بھی کر سکتا ہوں۔”اس کے چہرے پر کوئی تاثر نہ تھا۔رمل کا دل مارے خوف کے بند ہونے لگا۔
“آپ ایسا کچھ نہیں کر سکتے۔”
اس کے گڑگڑانے پر وہ پیچھے ہٹ گیا ایک حقارت بڑی نظر اس پر ڈالی یوں جیسے وہ کوئی اچھوت ہو۔
Download link
Novel Description
🌸✨ ناول: ہردے کا اقرار ✨🌸
مصنفہ: حنا ملک
اشاعت: آنچل ڈائجسٹ اگست 2003
محبت اور تقدیر کے موڑوں سے بھری یہ کہانی Rimal کی ہے…
ایک ایسی لڑکی جس کے ماں باپ نے محبت کی شادی کی تھی، مگر زندگی نے انہیں بہت جلد بچھڑ دیا۔ 💔 والد کے بعد ماں بھی شدید بیمار، اور گھر کی تمام ذمہ داریاں رِمل کے نازک کندھوں پر آ پڑتی ہیں۔
رِمل جس لڑکے سے منسوب تھی، اس کا اصل کردار ماں کی وفات کے بعد سامنے آتا ہے… رِمل کے لیے یہ صدمہ کسی قیامت سے کم نہیں تھا… مگر وہ ہمت نہیں ہارتی۔ 🌧️➡️🌤️
اسی تلاشِ روزگار میں وہ Hero Ayyan کے والد کے دفتر جاتی ہے۔
ایّان… ایک ایسا شخص جو اپنی ناکام شادی کے بعد عورتوں سے نفرت کرنے لگا تھا۔ سخت مزاج، روڈ اور تلخ لہجے کا مالک۔ 😔
مگر ایّان کے والد رِمل کی معصومیت اور ذمہ داری کو دیکھ کر اسے اپنے گھر کی دیکھ بھال اور بیٹے کی کیئرٹیکر کی نوکری کی پیشکش کرتے ہیں۔
یوں رِمل ایک ایسے گھر میں قدم رکھتی ہے جہاں ہر چیز سنجیدہ، خاموش اور بے رنگ ہے… مگر اس کی آمد اس فضا میں ہلکی سی روشنی لے آتی ہے۔ ✨🌷
❤️
کہانی میں آدرش یعنی دوسرے ہیرو کی ٹریک بھی نہایت خوبصورت ہے—ایک دلکش، سمجھدار اور زندگی سے بھرپور کردار جو کہانی کو اور بھی حسین بناتا ہے۔ 🌹✨
کہانی جذبات، احساسات اور بدلتی رشتوں کی خوشبو سے مہکتی ہے… اور سب سے اہم بات—
🌺 Happy Ending ہے ♥️😊