Novel Lines
اس کا ہونٹ پھٹ گیا تھا۔
“پمارے بیچ بولنے والی تو کون ہوتی ہے۔”مرد غرایا اور جھپٹ کر عورت کو اس سے چھڑا کر ایک طرف کیا۔
“یہ نئی سہیلی ہے تیری۔”اس کے دم پر مجھ سے زبان چلارہی تھی۔۔۔؟
“نہیں۔نہیں۔۔۔اس عورت نے ہراساں ہوکر ہاتھ جوڑے۔”میں نہیں جانتی اسے۔”
“پھر جھوٹ۔”آدمی کا زناٹے دار تھپڑ ایسا شدید تھا کہ وہ لڑکھڑاگئی۔تناء نے اسے تھاما تو عورت نے بری طرح اس کا ہاتھ جھٹک دیا۔
“لون ہو تم۔دور رہو مجھ سے۔”وہ مار اس آدمی سے کھارہی تھی مگر غصہ اسے تناء پہ آرہا تھا۔خبیب کار کھڑی کرکے وہاں پہنچ گیا تھا۔
“یہ کیا تماشا لگارکھا ہے آپ سب نے۔”اس نے وہاں کھڑے لوگوں کو مخاطب کیا۔
“گھر جائیں۔اپنا کام کریں یہ ان کے گھر کا معاملہ ہے۔آپ سب کیا کررہے ہیں یہاں۔جائیں یہاں سے۔”اس کی بات کا اثر تھا اس کے سخت لہجے کا۔اس کی شخصیت کا یا اس کے کار اور حلیے سے وہ مرعوب ہوئے تھے کہ بڑبڑاتے ہوئے ادھر ادھر ہونے لگے۔کچھ اپنی جگہ پہ جمے رہے۔
“تو چل اندر۔”وہ اسے کھینچتا اپنے گھر کی طرف بڑھا۔
“وہ اندر لے جاکر مار ہی ڈالے گا اسے۔”اس نے بےقراری اور ذرا غصے سے خبیب کو دیکھا۔
“آپ نے اس عورت کی مشکل اور بڑھادی ہے۔”وہ بری طرح چڑگئی۔جھنجھلائی سی ان کے پیچھے جانے لگی کہ خبیب سامنے آیا۔
“وہ تھک گیا ہے اب مزید ہاتھ اٹھانے کی سکت نہیں ہے اس میں۔”خبیب نے نرمی سے کہا۔
Download link
IK RAH CHUNI AISI BY ASIA RAEES KHAN
Novel Description
ناول کا نام: اک راہ چنی ایسی
مصنفہ: آسیہ رئیس خان
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، اگست 2023
🌸
ہیروئن ثنا ایک ایسے گھر میں پلی بڑھی جہاں اس کے والد کا رویہ بہت سخت اور خراب تھا۔ وہ اکثر اس کی ماں پر ہاتھ اٹھاتے تھے، جس کی وجہ سے ثنا بچپن سے ہی ذہنی اذیت کا شکار رہی۔ 😔 یہ سب حالات دیکھ کر وہ دل ہی دل میں اپنی نانی اور نانا کو بھی قصوروار سمجھنے لگتی ہے کیونکہ اس کے خیال میں انہوں نے اس کی ماں کا مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیا تھا۔
وقت گزرنے کے ساتھ جب ثنا کے والد کا انتقال ہو جاتا ہے تو وہ اپنی ماں کے ساتھ ننھیال منتقل ہو جاتی ہے۔ لیکن ماضی کے تلخ تجربات نے اس کی طبیعت کو بہت خاموش اور reserved بنا دیا ہوتا ہے۔ وہ اپنے نانا نانی سے بھی زیادہ گھلتی ملتی نہیں اور اکثر ان سے سرد مہری سے پیش آتی ہے۔ ثنا ایک ذمہ دار لڑکی ہے اور نوکری بھی کرتی ہے۔ 🌿
کہانی میں ہیرو خبیب کا کردار بھی بہت دلچسپ ہے۔ خبیب دراصل ثنا کی مامی کا کزن ہوتا ہے۔ اس کا اپنا گھر ابھی تعمیر ہو رہا ہوتا ہے، اسی وجہ سے وہ کچھ عرصے کے لیے ثنا کے ننھیال میں رہنے آ جاتا ہے۔ 😊
یہیں سے کہانی میں نرم و دلکش موڑ آتے ہیں۔ خبیب کا خوش مزاج اور سمجھدار انداز آہستہ آہستہ ثنا کی سنجیدہ طبیعت میں نرمی لانے لگتا ہے۔ دونوں کے درمیان خوبصورت بات چیت، ہلکے پھلکے لمحات اور جذباتی منظر کہانی کو بہت دلکش بنا دیتے ہیں۔ 🌷
آہستہ آہستہ ثنا اپنے ماضی کے زخموں سے نکل کر رشتوں کو نئے انداز سے سمجھنے لگتی ہے، اور یہی تبدیلی کہانی کو مزید خوبصورت بنا دیتی ہے۔
یہ ایک پیار بھری، نرم مزاج اور دل کو چھو لینے والی کہانی ہے جس کا اختتام بھی خوشگوار ہے۔ 💞
ہیپی اینڈنگ والی یہ اسٹوری ضرور پڑھنے کے قابل ہے۔ ♥️📖