Novel Lines
اچھا!یہ حقیر سا نذرانہ تو قبول کرو۔”
اس نے دل کی شکل کا لاکٹ اسکی گردن میں پہنانا شروع کیا۔احسن کی اس قربت پر اسکا دل بےقابو ہونے لگا۔
“دل تو مدت ہوئی دے دیا تھا۔یہ محض یاد دہانی ہے۔”
سگریٹ اسکے ہونٹوں میں دبی ہوئی تھی اس لئے الفاظ واضح نہیں تھے۔
“ذرا!اپنا یہ ہاتھ تو دکھاؤ۔بہت اچھی مہندی لگی ہے۔”
اس نے اپنے حق کی ایک اور مہر ہاتھ کی پشت پر ثبت کی۔وہ بدک کر پیچھے ہٹی۔
“کیا کھڑکی سے کود جاؤ گی؟”وہ اسکی حرکت پر بہت محفوظ ہوا۔
“مجھے سخت نیند آرہی ہے۔”
“بس سوچکیں جتنا سونا تھا۔اب ہماری مرضی سے سوؤگی اور ہماری مرضی سے اٹھوگی۔”
اس نے دوسرا سگریٹ سلگانے کیلئے سگریٹ منہ میں دبا کر لائٹر جلایا۔
شہوار جو کافی دیر دھواں برداشت کرچکی تھی۔بےساختہ اس نے ہاتھ بڑھا کر اس کے منہ سے سگریٹ کھینچ لیا۔
“جو نئی زندگی شروع کی ہے اسکی حفاظت کرنا بھی سیکھئے۔”
بلا ارادہ اس کے منہ سے نکل گیا۔
“کیا تنخواہ مقرر کی ہے محکمہ صحت والوں نے حضور کی؟
ایک تو میری بہنوں نے تمہیں پہلے یہ تیر تلوار سے لیس کیا ہے۔اب اداؤں کی گولہ باری کرو گی تو جوابی حملہ بھی ہوگا۔دھیان رہے۔”
شہوار نے اسکے اختیار میں خود کو بےحد بےبس محسوس کیا تھا۔
Download link
SHEHAR E YARAN BY RIFFAT SIRAJ
Novel Description
📚✨ناول: شہرِ یاراں —
مصنفہ: رفعت سراج
اشاعت : خواتین ڈائجسٹ
Long Novel / After Nikah Kidnapping based /After Marriage Romantic Novel😍/ Amazing Love Story 💖🔥
احسن… سات بہنوں کا اکلوتا بھائی، ظاہراً سخت مزاج مگر باطن میں نہایت حساس۔
گھر کا ماحول اُس کے سخت گیر والد کی وجہ سے ہمیشہ تناؤ میں رہتا ہے 😒
اسی وجہ سے احسن کی اپنے والد سے کبھی نہیں بنتی۔
شہوار اُس کی کزن ہے۔ دونوں کا نکاح پہلے سے ہو چکا ہوتا ہے مگر رخصتی ابھی باقی ہوتی ہے 💍✨
ادھر شہوار کے گھر شادی کا خوشگوار ماحول ہوتا ہے،
اُدھر اچانک دونوں خاندانوں میں سخت جھگڑا ہو جاتا ہے۔
غصے میں آکر احسن کی خالہ رخصتی سے صاف انکار کر دیتی ہیں 😑
شہوار کی خاموشی احسن کو سب سے زیادہ کھَلتی ہے۔
اُس کا ہر بات سہہ لینا، کچھ بھی نہ کہنا — احسن کے غرور اور مزاج کو مزید بھڑکا دیتا ہے 😤💔
پھر ایک دن…
احسن ایک چال چلتا ہے۔
وہ ایک بہانہ بنا کر شہوار کو اپنے گھر سے بلا لیتا ہے،
اور پھر اُسے اچانک اغوا کرکے ایک الگ گھر میں لے جاتا ہے! 😳🔥
ایسا گھر جہاں کوئی نہیں جانتا کہ وہ کہاں ہے…
خاندان سے بالکل چھپا کر۔
یہاں سے کہانی ایک نیا، جذباتی، پُراثر اور شدت بھرا رخ اختیار کرتی ہے 💖🌸
ابتداء میں دونوں کے درمیان غلط فہمیاں، تلخ باتیں اور خاموش جنگ جاری رہتی ہے…
مگر آہستہ آہستہ احسن کا دل نرم پڑنے لگتا ہے۔
شہوار کی نرمی، صبر اور خاموش برداشت
احسن کے اندر دبے جذبات کو جگانے لگتی ہے 😍✨
ٹھہر ٹھہر کر پروان چڑھنے والی محبت…
غلط فہمیوں سے سمجھ بوجھ تک کا سفر…
بہت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔❤️
💕 احسن کی سات بہنوں کی ذیلی کہانیاں
ناول کی خوبصورتی یہ بھی ہے کہ احسن کی بہنوں کی اپنی اپنی کہانیاں بھی بہت دلچسپ ہیں۔
اُن میں سے ایک کی دوسری شادی بھی ہوتی ہے،
جو نہایت خوبصورتی سے بیان کی گئی ہے 🌸
پورے گھرانے کا آپس کا پیار، دکھ سکھ میں ساتھ — سب کچھ دل کو چھو لینے والا ہے۔
احسن کا کردار — غصے، غیرت، محبت اور تحکم کا دلچسپ امتزاج —
پڑھنے والے کے ذہن پر واقعی دیر تک نقش رہتا ہے 😍🔥
اُس کا شہوار کے لیے بدلتا ہوا رویہ،
اُس کی حفاظت، اُس کا انداز — ناقابلِ فراموش۔👌🏻👌🏻
🌈 اختتام
تمام تلخیوں، جذبات اور اتار چڑھاؤ کے بعد
کہانی کا اختتام بہت خوبصورت اور خوشگوار ہوتا ہے 💖✨