Novel Description
ناولٹ: عید یا عیدی
مصنفہ: راحت جبیں
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، دسمبر 2003
Eid Based Lovely Story ❤️💫
ہیرو منعم گزشتہ پانچ سال سے ملازمت کے سلسلے میں بیرونِ ملک مقیم ہوتا ہے۔ اس کا تعلق ایک بڑی جوائنٹ فیملی سے ہے جہاں گھر کی دادی جان کا کردار نہایت دلچسپ اور مزاح سے بھرپور ہے۔ 😄 دادی کو اپنی گیارہ پوتیوں کی شادیوں کی بڑی فکر لاحق رہتی ہے اور وہ ہر وقت ان کے لیے اچھے رشتے تلاش کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ منعم کی بہنوں سمیت سات لڑکیوں کی شادیاں ہو چکی ہوتی ہیں، جبکہ باقی چار ابھی تک اچھے رشتوں کی منتظر ہیں۔ ایسے میں اچانک منعم کی وطن واپسی گھر کی خواتین کے دلوں میں نئی امید جگا دیتی ہے۔ ✨
پوتے کی آمد سے دادی جان کی اہمیت بھی گھر میں بڑھ جاتی ہے اور گھر کا ماحول مزید زندہ دل اور خوشگوار ہو جاتا ہے۔ کہانی میں خاندانی محبت، ہلکی پھلکی شرارتیں اور خوبصورت پیغام بھی شامل ہے۔ 💕
یہ ایک دل کو خوش کر دینے والی عید کے پس منظر میں لکھی گئی کہانی ہے جس کا اختتام نہایت خوشگوار اور اطمینان بخش ہے۔ 🥰💖
🌙📖