Categories: Mariam Aziz

Meri Dharkano Ko Qarar Do By Mariam Aziz.

Novel Lines

“کس نے بکواس کی ہے یہ۔”غصہ اب اس کے لہجے سے بھی چھلکنے لگا تھا۔میری سب فرینڈز کہتی ہیں۔سب کہتی ہیں کہ آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں۔”وہ بھی اسی طرح زور سے بولی۔
“دماغ خراب ہے تمہارا اور تمہاری دوستوں کا بھی۔کالج تم یہ کرنے جاتی ہو۔؟کس قسم کی ہیں تمہاری فرینڈز ان سب فضول باتوں کو دماغ سے نکال کر صرف پڑھائی پہ دھیان دو۔ابھی تمہاری عمر ہی کیا ہے جو تمہیں شادی کی فکر لگ گئی ہے اور یہ پیار۔کیا سمجھتی ہو اس پیار کے بارے میں۔میرے کس انداز سے تمہیں یہ غلط فہمی ہوئی نہ تو تم مجھ سے پیار کرتی ہو اور نہ ہی میں۔”
“میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔”وہ تیزی سے بولی اور اسی تیزی سے تیمور کے چہرے کا رنگ بدلا۔
“تمہاری فضول دوستوں کی کمپنی نے تمہارا دماغ خراب کردیا ہے۔یہ محض ایک اٹریکشن ہے جو تمہیں محسوس ہورہی ہے۔ایک وقت آئے گا جب تم اپنی حماقت پہ خود ہنسو گی اور عمر کے جس حصے میں تم ہو وہاں پہ قریب رہنے والے ہر شخص کو دیکھ کر  لگتا ہے کہ آپ کو اس سے محبت ہے۔یہ محبت نہیں،محض تمہارے دماغ کا خلل ہے

اس کے لہجے کی تلخی نے اس کے دل کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے تھے۔وہ خود ک گہری کھائی میں گرتا ہوا محسوس کررہی تھی۔اس نے روتے ہوئے اس کے اجنبی رویے کو دیکھا۔ایک دفعہ پھر ہمت کی۔
“یہ اٹریکشن نہیں۔میں سچ مچ آپ سے۔”
“ماہ رخ۔”وہ اتنی ذور سے دھاڑا کہ ماہ رخ اپنی جگہ پہ ہل کر رہ گئی۔زندگی میں پہلی بار اس نے تیمور کے منہ سے اپنا نام سنا تھا جب اس کے لہجے میں اپنائیت کی کوئی رمق نہیں تھی۔وہ الٹے قدموں پیچھے ہٹی تھی۔
“اور سنو جب میں جاؤں تو میرے سامنے بلکل مت آنا۔”
“ناؤ لیو می الون۔”تیمور نے کہتے ساتھ ہی آگے بڑھ کر دروازہ کھول دیا۔

Download PDF Link Below….

MERI DHARKANO KO QARAR DO BY MARIAM AZIZ

Novel Review By Rabia

میری دھڑکنوں کو قرار دو از مریم عزیز
شعاع ڈائجسٹ جنوری 2005  مریم عزیز کا “پہلا” ناول جو قارئین نے سال نو کے موقع پہ پڑھا اور آج تک خود کو اس ناول کے حصار میں پایا۔  کہانی کے خلاصہ کے مطابق “ماہ رخ” اور “تیمور” کزن ہیں۔ والد کی وفات کے بعد شوخ اور چنچل سی ماہ رخ اپنے تایا(تیمور کے والد) اور تیمور کے بہت قریب ہے۔ تیمور بھی خود سے دس، بارہ سال چھوٹی ماہ رخ کا بہت خیال رکھتا ہے۔ ماہ رخ اسے پسند کرنے لگتی ہے اور چند دوستوں کی باتوں میں آکر اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کر دیتی ہے۔ جواب میں تیمور اسے بری طرح جھڑک دیتا ہے اور جاب کے سلسلے میں بیرون ملک چلا جاتا ہے۔ اب تین سال بعد واپس لوٹا ہے لیکن حالات بدل چکے ہیں۔ ماہ رخ تیمور سے بدظن ہو چکی ہے۔۔  ایک بہت خوبصورت رومینٹک کہانی ہے۔۔ اختتام خوشگوار ہے۔۔ ضرور پڑھیں۔   ❤️📚

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ik Kami Si Reh Gayee BY Rahat Jabeen.

Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…

19 hours ago

Teri Be Rukhi Kay Dayar Mei By Seema Munaf.

Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…

19 hours ago

Naveed E Eid By Asma Qadri.

Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…

2 days ago

Mohabbat Phool Ki Soorat By Rukhsana Nigar Adnan.

Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…

3 days ago

Mei Tere Chand Ka Sahil By Rohaila Khan.

Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN

3 days ago

Phool Khilnay Ka Mausam By Umm E Iman Qazi.

Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…

3 days ago