Wo Ek Shakhs By Mariam Aziz.

Novel Lines

میں بہت عام سی لڑکی ہوں جو آپ جیسے شخص کے بالکل قابل نہیں ۔ آپ کے لیے آپی جیسی لڑکی ہونی چاہیے ہر لحاظ سے پرفیکٹ۔ آپ آپی سے شادی کرکے خوش رہیں گے۔” یہ سب بولنے کے لئے جتنی ہمت اس کو درکار تھی یہ صرف وہی جانتی تھی لیکن مقابل کھڑا شخص کوئی ردعمل ہی نہیں دے رہا تھا۔ اسے برا بھلا کہے کہہ دے کہ وہ سچ میں اس کے لائق نہیں کہ اس سے شادی کی جائے۔
“اپنے گھر والوں میں تم بھی شامل ہو۔”فاطر کی طرف سے سوال آیا تھا۔وہ خاموش رہی تھی۔
“کچھ پوچھا ہے میں نے۔”اب کی بار وہ اتنی ذور سے بولا کہ وہ اپنی جگہ سے ہل سی گئی۔اس کی ساری ہمت ڈگمگا گئی تھی۔اس کا سر اثبات میں ہلا تھا۔
ی”یہ وہی ہے نا جو تم سے اظہار محبت کررہا تھا۔”وہ دو قدم کا فاصلہ طے کرتے بلکل اس کے مقابل آکر کھڑا ہوگیا۔ذہرہ بےساختہ پیچھے ہٹی تھی۔


“آپ پلیز آپی سے شادی کرلیں۔”ذہرہ بھیگی آواز میں بولی۔
“اپنا مشورہ اپنے پاس رکھو۔تم کون ہوتی ہو یہ فیصلہ کرنے والی کہ مجھے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔”
وہ کہ کر تیزی سے باہر کی جانب بڑھا۔
“بات سنیں فاطر بھائی پلیز آپی سے۔”وہ جو اس کے پیچھے بھاگی تھی اس کے ایکدم رکنے پہ بری طرح اس سے ٹکرائی تھی کہ درد کی شدت سے وہ بےساختہ اپنا ماتھا سہلانے لگی تھی۔
“آج تو تم نے مجھ سے یہ بات کرلی آج کے بعد میں تمہارے منہ سے اپنا نام تک نہیں سننا چاہتا اور آج کے بعد میرے سامنے مت آنا ورنہ بہت برا ہوگا۔”وہ چلا گیا تھا اور خود پہ اس کا ضبط ختم ہوگیا تھا۔اس نے روتے ہوئے مڑ کر دیکھا۔لاؤنج کے دروازے میں عفراء کھڑی تھی۔اس کی دوست اس کی ہم راز وہ تو اس کی تکلیف سمجھے گی نا یہی تصور کرکے وہ اس کی طرف بڑھی لیکن تین قدم کے فاصلے پہ جیسے اس کے پیروں کو کسی نے زمین پہ جکڑ لیا۔عفرا اندر چلی گئی تھی اور اپنے پہچھے اس نے ذور سے دروازہ بند کیا تھا اور وہ بند دروازہ اسے کسی تھپڑ کی طرح اپنے وجود پہ لگتا ہوا محسوس ہوا تھا۔

Download link

WO EK SHAKHS BY MARIAM AZIZ

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Sehar Ka Sooraj By Samra Bukhari.

Novel Description ناول: سحر کا سورجمصنفہ: ثمرہ بخاریاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر 2008یہ کہانی خاندانی رشتوں،…

6 hours ago

Mohabbat Aisa Darya Hai By Bushra Gondal.

Novel Description ناول: محبت ایسا دریا ہےمصنفہ: بشریٰ گوندلاشاعت: پاکیزہ ڈائجسٹ، مارچ 2010 Second Marriage…

6 hours ago

Azmeer Butt Series By Iffat Sehar Tahir. (Complete)

Download link AZMEER BUTT SERIES BY IFFAT SEHAR TAHIR

10 hours ago

Angna Phool Khilen Gay By Rahat Jabeen. (Complete Novel)

Download link ANGNA PHOOL KHILEN GAY BY RAHAT JABEEN

12 hours ago

Mann Ki Galiyon Mei Pinhan Mohabbaten By Rehana Aftab.

Novel Description ناول: من کی گلیوں میں پنہاں محبتیں مصنفہ: ریحانہ آفتاب(آنچل ڈائجسٹ، جنوری 2004)Rude…

1 day ago

Preetam Aisi Preet Na Kariyo By Gull E Arbab.

Novel Description ناول: پریتم ایسی پریت نہ کریومصنفہ: گل ارباباشاعت: شعاع ڈائجسٹ، مارچ 2022 Second…

1 day ago