Novel Lines

بہت سٹوپڈ ہو تم۔۔۔ دکھاؤ کہاں لگی ہے۔۔۔۔؟؟ جنت نے شال ہٹائی ہاتھ سے خون تیزی سے بہہ رہا تھا،،،

“نامعلوم کیوں۔۔۔! لڑکیوں کو ایسی چیپ حرکتیں کر کے دوسروں کی ہمدردیاں سمیٹنے کا شوق ہوتا “ہے

تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں ہاتھ گاڑی میں دب گیا ہے۔۔۔۔؟؟”
مجھے آپ سے ڈر لگ رہا تھا۔۔۔!!” “مجھ سے ڈر لگ رہا تھا۔۔۔؟؟ میں ڈریکولا ہوں۔۔۔۔ جو تمہارا خون پی جاؤں گا۔۔۔۔؟؟”

اسنے کہتے ہی جھٹکے سے ناخن علیحدہ کر دیا درد کی شدت سے وہ بلبلا اٹھی،،،

ٹیک اٹ ایزی۔۔۔ لٹکا رہتا تو زیادہ درد ہوتا ۔۔۔!!” اسکے رونے پر اسنے بے ساختہ اسکی طرف دیکھا
“جو لوگ وقت پر عقل استعمال نہیں کرتے۔۔۔۔ انکو بعد میں رونا پڑتا ہے۔۔۔۔!!”
اسکی بھیگی آنکھوں کو دیکھ کر وہ تمسخرانہ انداز میں بولا، پھر اسکا کانپتا ہاتھ تھام کر ڈریسنگ کرنے لگا، انداز میں بے رحمی تھی

” تكلیف ہوتی ہے اس میں۔۔۔؟؟” اسنے آہستہ سے اس کی انگلی دبائی تھی درد کے باوجود وہ خاموش رہی
میں نے کہا تھا۔۔۔ ہماری شادی مشروط طور پر قائم رہ سکتی ہے۔۔۔۔ تم کو وہ کرنا ہو گا جو میں چاہوں گا۔۔۔۔ کرو گی “نا

” اماں بی کا حکم مانا چھوڑ دو۔۔۔۔!” بلا کا پر سکون لہجہ تھا،

جی۔۔۔! یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔۔۔۔؟؟ میں ایسا کیسے کر سکتی ہوں۔۔۔۔ کہ اماں بی کا حکم نہ مانوں۔۔۔۔؟؟؟

“میں” کہہ رہا ہوں۔۔۔ اسلیے تم ایسا کروں گی۔۔۔۔!” اسکی گھائل انگلی کو دباتے ہوئے وہ غرایا،،،
کہو کرو گی نا۔۔۔۔ نانی جان کی ہر بات کی نفی۔۔۔۔؟؟؟”

” میں ایسا کیسے کر سکتی ہوں۔۔۔؟؟” درد کی شدت سے وہ بلبلا اٹھی،،،

جس طرح بھی ہو تم انکی ہر بات سے انکار کرنا، انکو اس حد تک بے زار کرنا ہے۔۔۔۔۔ کہ وہ تمہارا چہرہ دیکھنا پسند نہ کریں۔۔۔۔

!!” وہ اطمینان سے اسکی انگلی دبائے کہہ رہا تھا اور وہ درد کی شدت سے رونے لگی،،، اسکے آنسو بھی کٹھور دل کو نرم نہ کر سے ،،،

میں ایسا نہیں کروں گی۔۔۔۔ ہر گز نہیں کروں گی۔۔۔۔!” درد کی شدت نے اسکے اندر عجیب طرح کی بے خوفی بھر دی تھی

چٹاخ۔۔۔!” اسنے غصے سے بپھرتے ہوئے،،، پوری شدت سے اسکے رخسار پر تھپڑ جڑا تھا ،،،

وہ جو پہلے ہی درد سے بے حال تھی۔۔۔۔ بے ہوش ہوتے اسکے ہاتھوں میں گر گئی،،،
“اوہ۔۔۔! یہ کیا مصیبت ہے۔۔۔؟؟”

Download PDF Link Below…

SANSON KI MALA PE BY IQRA SAGHEER AHMED

Novel Description

ناول: سانسوں کی مالا پر
مصنفہ: اقرا صغیر احمد
اشاعت: آنچل ڈائجسٹ، اپریل 2016


Forced Marriage based | Rude Hero | 💖


ابوبکر کے والدین کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ اپنے ننھیال میں رہتا ہے۔ جس لڑکی کو وہ دل سے چاہتا تھا، اس کے کزن نے دھوکے سے اُس سے شادی کر لی، جس سے ابوبکر کی زندگی میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں 😔💔
ہیرو کی مامی اپنی بہن سے اُس کی شادی کروانا چاہتی ہیں، لیکن ابوبکر انکار کر دیتا ہے۔ مامی کی بہن اُس پر جھوٹا الزام لگا کر اسے گھر سے نکال دیتی ہے، اور پورا خاندان اُس کی بدنامی میں شامل ہو جاتا ہے 😢۔ البتہ اُس کی نانی ہیں جو اس کی محبت اور وقار کو سمجھتی ہیں اور اُس کا ساتھ دیتی ہیں 🥰❤️
جنت، ہیروئن، اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ رہتی ہے جو بہت لالچی اور خودغرض ہے۔ قسمت کے کھیل سے جنت ابوبکر کی نانی کی تیمارداری کے لیے اُن کے گھر آ جاتی ہے 🌸💖
کہانی میں دھوکہ، غلط فہمیاں، نفرت، محبت اور نرمی کے لمحات بڑی خوبصورتی سے پیش کیے گئے ہیں۔ آہستہ آہستہ ہیرو اور ہیروئن کے دل ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں اور آخرکار کہانی خوشگوار انجام تک پہنچتی ہے 💞💍✨
HappyEnding 💖❤️👩‍❤️‍💋‍👨

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ik Kami Si Reh Gayee BY Rahat Jabeen.

Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…

21 hours ago

Teri Be Rukhi Kay Dayar Mei By Seema Munaf.

Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…

22 hours ago

Naveed E Eid By Asma Qadri.

Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…

2 days ago

Mohabbat Phool Ki Soorat By Rukhsana Nigar Adnan.

Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…

3 days ago

Mei Tere Chand Ka Sahil By Rohaila Khan.

Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN

3 days ago

Phool Khilnay Ka Mausam By Umm E Iman Qazi.

Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…

3 days ago