Hasil E Zindagi Hai Tu BY Mariam Aziz.

Novel Lines

میں یہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن پاپا نے میری ایک بھی نہیں سنی اور یوں ایک دن میں شادی کی جیسے میں کوئی بہت فالتو چیز ہوں۔”وہ ہچکیوں کے درمیان بول رہی تھی۔طلال نے گہرا سانس لیا۔
“تم یہ شادی کیوں نہیں کرنا چاہتی تھی۔”وہ اب سر ترچھا کیے اسی پہ نظریں جمائے پوچھ رہا تھا۔
“میں ابھی پڑھنا چاہتی تھی۔اس کی سمجھ میں نہیں آیا کہ جس شخص سے وہ صرف ایک دن پہلے ملی ہے اس سے دل کی ساری باتیں کیوں کررہی ہے۔
“بس  یہی وجہ تھی شادی نہ کرنے کی یا کچھ اور بھی تھا۔”اب کہ زمینا نے اپنی آنکھیں پوری کھول کر اسے دیکھا۔
“اور کیا ہوگا۔”اس نے ڈرتے ڈرتے پوچھا۔
“یہ تو تمہیں پتا ہوگا۔”وہ پھر اسی سے پوچھنے لگا۔
“مجھے انکل نے بتایا کہ تمہیں پڑھنے کا شوق ہے اور میں نے انہیں بتایا تھا کہ مجھے تمہارے پڑھنے پہ کوئی اعتراض نہیں شاید انہوں نے تمہیں نہیں بتایا۔”زمینا حیران ہوکر اسے دیکھنے لگی۔
“اور کچھ۔”اب کہ زمینا تذبذب کا شکار تھی۔
“شادی ایک مکمل ذمہ داری کا نام ہے جس کیلیے میں ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔میں صرف اپنی پڑھائی پہ فوکس کرنا چاہتی ہوں۔”وہ آنکھوں کو مسلتے ہوئے بولی۔
“تم مجھے جتنا بےوقوف سمجھ رہی ہو نا اتنا ہوں نہیں۔تم سیدھا سیدھا کہو کہ تم چاہتی ہو میں تم سے دور رہوں۔”
“یااللہ۔”زمینا بےاختیار بڑبڑائی تھی۔یہ آدمی حد سے ذیادہ بےباک اور منہ پھٹ تھا۔
“اسی لیے پہلے دن تم مجھے دیکھتے ہی بیہوش ہوگئی تھی۔”وہ اب اسے بھگو بھگو کر مار رہا تھا۔

Download link

HASIL E ZINDAGI HAI TU BY MARIAM AZIZ

Novel Description



ناول کا نام: حاصلِ زندگی ہے تو

مصنفہ: مریم عزیز
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ جون۔جولائی 2023


زبردستی نکاح اور ایمرجنسی شادی اور شادی کے بعد ایک دل کو چھو لینے والی  اسٹوری ✨♥️🌹

ہیروئن زمینا تین بہنوں میں درمیانی بہن ہے، اس کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے۔ وہ پڑھائی میں نہایت ذہین ہوتی ہے اور ضد کر کے یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرتی ہے 🎓۔ یونیورسٹی میں اس کی سہیلیاں سب امیر طبقے سے ہوتی ہیں، اسی لیے وہ اکثر احساسِ کمتری میں مبتلا رہتی ہے 🥺۔

زمینا کی دوست کا بھائی زین لاپرواہ اور دل پھینک مزاج رکھتا ہے 😏۔ وہ زمینا کے حسن اور معصومیت پر فدا ہو جاتا ہے لیکن زمینا کے سخت لہجے اور بے رخی کو اپنی انا پر لے لیتا ہے 💔۔ وہ اس کا کردار والد کے سامنے مشکوک بنا دیتا ہے جس پر والد زمینا کی شادی طے کر دیتے ہیں 🥀۔

ہیرو طلّال دیہات سے تعلق رکھتا ہے 🌸۔ زمینا گاؤں میں شادی نہیں کرنا چاہتی اور اسے ان پڑھ سمجھ کر ناپسند کرتی ہے 🙂۔ مگر شادی کے بعد رفتہ رفتہ ایک خوبصورت رشتہ جنم لیتا ہے، جو کہانی کو نہایت پیار اور جذباتی رنگ بخشتا ہے 💕۔

کہانی کا انجام خوشیوں اور محبت سے بھرپور ہوتا ہے 🌹👩‍❤️‍💋‍👨♥️

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *