Dil Kay Mausam by Mariam Aziz.

Novel Lines

تمہاری منگیتر تھی لیکن اب وہ میری بیوی ہے۔”وصی نے ایک ایک لفظ چبا چبا کر بولا۔ولی جارحانہ انداز میں اس کی طرف بڑھا لیکن توفیق صاحب نے اس کا بازو کھینچ کر روکا۔
“دیکھو وصی ساری حقیقت تمہارے سامنے ہے۔میں نے تم سے کچھ نہیں چھپایا تھا اور تب تم بھی تو کسی صورت بھی سوہنی سے نکاح کرنے کو تیار نہیں تھے۔آج کیوں ایسا کررہے ہو۔”
“کیوں کررہا ہوں۔کیا یہ بھی مجھے آپ کو بتانا پڑے گا۔ڈیڈی وہ میرے نکاح میں ہے اور میں اپنی بیوی کا ہاتھ اپنے بھائی کے ہاتھ میں تھمادوں۔کیوں؟کیونکہ وہ اس کی منگیتر تھی۔آپ نے مجھے اتنا بےغیرت سمجھ رکھا ہے۔”اب کی بار اسکا لہجہ بھڑکا ہوا تھا۔
“پاپا اسے کہے اپنا منہ بند کریں۔یہ میری منگیتر کے بارے میں یہ بات کررہا ہے۔”
ولی ایک بار پھر طیش میں اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا۔
“میں تمہاری منگیتر کی نہیں۔اپنی بیوی کی بات کررہا ہوں۔”
“کیا بیوی بیوی کی رٹ لگا رکھی ہے تم نے۔”توفیق صاحب اب کے قریب چلے آئے اور اپنی سلگتی نظریں اس کے چہرے پہ گاڑدیں۔
پھر وہ بےبسی سے ساکت بیٹھی آمنہ کی طرف مڑے۔
“دیکھ رہی ہو اپنے بیٹے کی حرکتیں اس میں لحاظ ہی ختم ہوگیا ہے۔اسے پتہ ہی نہیں چل رہا کہ یہ اپنے باپ کے سامنے کھڑا ہے۔اپنی بہنوں کے سامنے کیسی گفتگو کررہا ہے۔”

Download link

DIL KAY MAUSAM BY MARIAM AZIZ

Novel Description

ناول : دل کے موسم

مصنفہ : مریم عزیز
اشاعت:شعاع ڈائجسٹ اگست۔ستمبر 2007


یہ ایک دلچسپ کہانی ہے جس میں ✨ روڈ ہیرو، ایمرجنسی نکاح اور نکاح کے بعد کی خوبصورت محبت بھری کہانی دکھائی گئی ہے 💞🌹۔

👦 ہیرو واصی دو بھائیوں میں سے ایک ہے، والد اکثر جاب کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتے ہیں۔ ہیرو کی ماں کو اچانک یہ صدمہ پہنچتا ہے کہ شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے، اور دوسری بیوی کا تعلق ریڈ لائٹ ایریا سے ہے جس کے پہلے سے تین بچے ہیں 😔۔

👦 دوسرا ہیرو والی، واصی کا سوتیلا بھائی ہے جو ماں کی وفات کے بعد بہت سخت اور روڈ مزاج کا ہو جاتا ہے۔ والی اپنی کزن سوہنی (ہیروئین) کو پسند کرنے لگتا ہے، جو اس کی خالہ کی بیٹی ہے 🥰۔ لیکن خالہ اچھی عورت نہیں۔ والی کے اصرار پر دونوں کی منگنی کر دی جاتی ہے، مگر واصی اور والی کے درمیان سخت کشیدگی رہتی ہے 😒۔

🌍 والی ناراض ہو کر ملک سے باہر چلا جاتا ہے، پیچھے سوہنی کی ماں اس کی شادی ایک بہت بوڑھے آدمی سے طے کر دیتی ہے 😢۔ ایسے میں والد کی درخواست پر سوہنی کا نکاح ایمرجنسی میں واصی سے کر دیا جاتا ہے 💕۔

💑 نکاح کے بعد ایک پیاری اور رومانی کہانی چلتی ہے، جس میں والی ولن کا کردار ادا کرتا ہے 😠۔
کہانی کا انجام نہایت خوبصورت اور خوشگوار ہے 🌹😍👩‍❤️‍👨۔

✨ واقعی دل کو چھو لینے والی کہانی ہے، پڑھنے لائق 👌♥️

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ujalay Door Nahi By Nayab Jillani.

Novel Description ناول کا نام: 🌸 اجالے دور نہیں مصنفہ: نایاب جیلانی ✍️ماہنامہ: کرن ڈائجسٹ…

3 hours ago

Zara Mausam Badalny Do By Bushra Siyal.

Novel Description ✨ ناول کا نام: زرا موسم بدلنے دو📖 مصنفہ: بشریٰ سیال🌸 ماہ و…

8 hours ago

Qaid E Hijran By Ghazala Kishwar Malik.

Download link QAID E HIJRAN BY GHAZALA KISHWAR MALIK

17 hours ago

Aasman Par Damakty Sitaray By Saima Asghar.

Download link AASMAN PAR DAMAKATY SITARAY BY SAIMA ASGHAR

17 hours ago

Hisab E Dostan By Alia Bukhari

Novel Description ناول کا نام: حسابِ دوستاں مصنفہ: عالیہ بخاری 🌸اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جون 2002سمیعہ…

17 hours ago

Tujh Par Dil Hara By Aama Qadri.

Novel Description ناول: تجھ پہ دل ہارا مصنفہ: اسماء قادریاشاعت: شعاع ڈائجسٹ، اکتوبر 2004زوہا ایک…

17 hours ago