Gulab Sahton Ki Naveed By Mariam Aziz.

Novel Lines

میں تم سے بہتر سمجھتا ہوں کہ میری بیٹی کیلیے کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔”ذوہیب نے دکھی نظروں سے انہیں دیکھا۔
“ابو!ذوہا کی خوشی غزنوی میں ہے۔”
“غلط فہمی ہے تمہاری۔ذوہا کی خوشی عثمان میں ہے۔”
تب ہی ذوہیب کی نظر اس پہ پڑی وہ تیزی سے اس کی طرف بڑھا اور بازو سے پکڑ کر ان کے سامنے لے آیا۔
“کیا غزنوی سے علیحدگی کا دکھ اس کے چہرے پہ آپکو نظر نہیں آرہا۔”تنویر صاحب نے اس کا چہرہ دیکھا جس کی نظریں جھکی تھیں لیکن ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی نے اس کے جسم کا سارا خون نچوڑ لیا ہو۔انہوں نے اس پر سے نظریں ہٹا کر جیسے حقیقت سے نظریں چرائی۔
“جو میں نے کہا تھا کہ دیا غزنوی سے میں نے کہا تھا کہ طلاق دے دے لیکن وہ نہیں مانا اس لیے مجھے خلع کے پیپرز تیار کروانے پڑے۔ذوہا ان پہ سائن کردے تو میں انہیں کورٹ میں جمع کروادوں گا۔”ذوہا نے ساکت نظروں سے باپ کو دیکھا۔
“ابو۔”ذوہیب کا منہ حیرت سے کھل گیا جبکہ طاہرہ نے بےاختیار سینے پہ ہاتھ رکھا۔منیب نے تنویر صاحب سے نظریں ہٹا کر ذوہا کو دیکھا جو کانپ رہی تھی۔اس نے تیزی سے اس کے قریب جاکر اسے تھام لیا۔
“ذوہا سائن نہیں کرے گی۔”ذوہیب غصے سے بولا۔
“اگر ذوہا نے سائن نہیں کیے تو میں ساری عمر اس کی شکل نہیں دیکھوں گا۔”ذوہا نے مضبوطی سے ذوہیب کا بازو تھاما۔
“اور ذوہیب اگر اب تم نے مزید بحث کی تو تم بھی سمجھ لینا کہ آج سے تم بھی یتیم ہو۔”ذوہیب اپنی جگہ ساکت ہوگیا۔

Download link

GULAB SAHTON KI NAVEED BY MARIAM AZIZ

Novel Description

🌸 گلاب ساعتوں کی نوید —

اشاعت:خواتین ڈائجسٹ (نومبر 2005)
✍️ مصنفہ: مریم عزیز

ایک دلکش، نرم، خوشبو بکھیرتی سی کہانی…کلاسک 💞✨

ہیرو غزنوی بہت عرصے بعد اپنے پرانے دوست یعنی زوہا کے بھائی سے ملتا ہے۔ ہیروئن زوہا کو پہلی ہی نظر میں دیکھ کر دل بے اختیار اس پر ٹھہر جاتا ہے۔💗

زوہا گھر بھر کی لاڈلی، شرارتی، شوخ مزاج اور بھائیوں کی آنکھوں کا تارا ہوتی ہے۔ گھر کے ماحول میں اُس کی اور بھائیوں کی مزاحیہ نوک جھوک ہر طرف زندگی بکھیرتی دکھائی دیتی ہے۔🙂🌸
البتہ ایک مسئلہ یہ ہوتا ہے… کہ زوہا کی منگنی پہلے ہی اپنے کزن سے طے ہوتی ہے۔

لیکن تقدیر کا لکھا کچھ اور ہی ہوتا ہے۔

وقت پلٹتا ہے، حالات بدلتے ہیں اور یوں غزنوی اور زوہا کا نکاح ہو جاتا ہے۔💍✨
نکاح کے بعد ان کی زندگی ایک خوبصورت نئے سفر کی طرح آگے بڑھتی ہے—
غزنوی کی سنجیدگی، زوہا کی شوخی اور دونوں کے درمیان دھیرے دھیرے پروان چڑھتی محبت کہانی کو رومان کے خوبصورت رنگ دیتی ہے۔🥰

مگر پھر اچانک ایک ایسا موڑ آتا ہے جو سب کچھ ہلا کر رکھ دیتا ہے—
غزنوی کے والد اس پر زبردستی طلاق دینے کا دباؤ ڈالنے لگتے ہیں۔ خاندانی رواج، ضد اور ذاتی خدشات ان کی نئی زندگی میں تلخی پھیلانے لگتے ہیں۔💔

زوہا کی خاموش آنکھوں میں چھپے آنسو…
غزنوی کی اندرونی کشمکش…
اور دونوں کا ایک دوسرے سے جڑے رہنے کا فیصلۂ دل—

یہ سب مل کر کہانی کو ایک جذباتی مگر خوبصورت انجام کی طرف لے جاتے ہیں۔

بالآخر تمام غلط فہمیاں ختم ہو جاتی ہیں…
اور کہانی ایک پیاری، مطمئن Happy Ending کے ساتھ مکمل ہوتی ہے۔
♥️👩‍❤️‍💋‍👨✨

ایک نرم، خوشگوار، میٹھی سی محبت بھری کہانی 🌸📖💞

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Jab Aankh Khuli Tu By Faiza Iftikhar Chanda.

Novel Description ناول: جب آنکھ کھلی تومصنفہ: فائزہ افتخار چندااشاعت: شعاع ڈائجسٹ، اگست 2006 ایک…

10 hours ago

Baghair Unwan Kay By Ghazal Yasir Malik.

Novel Description افسانہ _ بغیر عنوان کے مصنفہ: غزل یاسر ملکشائع شدہ: کرن ڈائجسٹ نومبر…

1 day ago

Khwateen Digest March 2026

Download link KHWATEEN DIGEST MARCH 2026

2 days ago

Baazi Maat Nahi By Sundas Jabeen.

Novel Description ناولٹ: بازی مت نہیں مصنفہ: سندس جبیں اشاعت: آنچل ڈائجسٹ، فروری 2011کہانی کی…

2 days ago

Mohabbat Kay Samandar Mei By Asia Mirza.

Novel Description ناول: محبت کے سمندر میں 🌊💖رائٹر: آسیہ مرزااشاعت: شعاع ڈائجسٹ (جون 2001) Rude…

2 days ago

Nain Tara Aur Aik Thi Kokab By Mansha Mohsin Ali.

Novel Description ناول: نَین تارا اور ایک تھی کوکبمصنفہ: منشاء محسن علیاشاعت: کرن ڈائجسٹ (اگست…

2 days ago