📚ناول: حال دل
✒️مصنفہ :راشدہ رفعت
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ مئی 2026
تبصرہ: رابعہ کاشف
راشدہ رفعت کا ناول “حال دل” بہت پیاری اور پُرتاثیر تخلیق ہے۔۔۔ان کا اسلوبِ بیان میں جو بے ساختگی اور برجستگی کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے، وہ قاری کو اپنائیت کے ایک انوکھے احساس سے ہمکنار کرتی ہے۔۔❤️
کہانی کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ ہیروئین کی والدہ کے انتقال کے بعد اس کا بھائی اپنی فیملی سمیت بیرونِ ملک منتقل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، اور ساتھ ہی ہیروئین کی شادی کا معاملہ بھی ایک مسئلہ بن چکا ہے۔
یہ معمہ آخرکار حل ہوتا ہے، مگر کیسے؟ یہ ایک ایسا سرپرائز ہے جو کہانی پڑھنے کے بعد ہی آپ پر آشکار ہوگا، اس لیے اس رمز کو یہیں چھوڑنا ہی بہتر ہے۔۔😊
بعض قارئین کو کہانی کا خاکہ سادہ اور معمول کا لگے، مگر راشدہ رفعت کا قلم جہاں بھی چلتا ہے، وہاں الفاظ محض الفاظ نہیں رہتے، بلکہ زندگی کی گہری سچائیوں کا آئینہ بن جاتے ہیں۔🌺 ان کی کہانیوں میں جابجا بکھری چھوٹی چھوٹی نصیحتیں اور حکمت کے موتی قاری کو زندگی گزارنے کے سلیقے سکھاتے ہیں💞، اور یہی اس ناول کی اصل روح اور انفرادیت ہے۔۔۔
خوشگوار اختتام کے ساتھ ایک خوبصورت سا ناول۔🥰❤️👩❤️💋👨
Kiran Digest is a beloved Urdu monthly magazine known for its rich collection of engaging…
Novel Description ناول: اتنی سی شکایت ہے مصنفہ: آسیہ رئیس خان اشاعت: خواتین ڈائجسٹ اپریل…
Novel Lines تمہارا نام کیا ہے؟ اتنی دیر کی مغز ماری کے بعد اس کی…
Novel Lines کیا ہو گیا ہے تمہیں میرے ساتھ ہنی مون پہ جا کر اپنا…
Writer Alia Hira is a popular contemporary Urdu novelist known for her gripping romantic and…
Writer Shazia Chaudhary is a celebrated Urdu novelist known for her compelling social and romantic…