Sitamgar By Nawal Ahmed.

Novel Lines

کون ہے وہ شخص جس کے ساتھ گھومتی پھرتی ہو۔”الفاظ تھے یا تیر جو وہ اس کے اندر اتار رہا تھا۔وہ بمشکل غصہ کنٹرول کرکے بولی۔
“آپ کون ہوتے ہیں مجھ سے سوال جواب کرنے والے اور میں جس مرضی کے ساتھ پھروں آپ کو مسئلہ ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔its none of your business.”
“جسٹ شٹ اپ۔۔۔بیوی ہو تم میری اور میں تم سے پوچھنے کا پورا حق رکھتا ہوں۔”اس کی بات نے اس کو آگ لگادی تھی۔
“بہت جلدی یاد آگیا کہ آپ کی بیوی بھی ہے۔ان فیکٹ منکوحہ۔۔۔۔پانچ سال تو یاد نہ رہا۔”وہ ضبط کے انتہا پار کرچکی تھی۔پانچ سال کس ضبط سے اس نے گزارے تھے۔یہ وہ جانتی تھی کہ اسے مہک کے ساتھ دیکھ کر ایمان کو تکلیف نہیں ہوتی تھی۔؟اپنا بازو چھڑاتی وہ دور ہوئی اور دوپٹہ درست کرکے پھیلالیا۔
“ہاں آئندہ میں تمہیں اس شخص کے ساتھ ہر گز نہ دیکھوں۔”انگلی اٹھا کر اسے وارن کرتا وہ شدید غصے میں تھا۔
“کیوں مانوں میں آپ کی بات اور اپنا حق جاکر اس مہک پہ جتائیں۔کچھ نہیں لگتی میں آپ کی اور نہ آپ مجھ پہ حق جماسکتے ہیں۔”اسے تو سوچ سوچ کر غصہ آرہا تھا کہ وہ اس پر شک کررہا ہے جبکہ ڈاکٹر ارسلان اس کیلیے ایک کولیگ سے ذیادہ کچھ نہ تھے۔
“فکر نہ کرو مہک پہ بھی حق جتاؤں گا لیکن اس وقت جب اس نکاح کا پھندا میری گردن سے آزاد ہوگا۔بہتر ہے کہ تم اس شادی سے انکار کردو ورنہ مہک سے تو میں ہر صورت شادی کروں گا بےشک تم میری زندگی میں ہو یا نہ ہو۔”کتنا ظالم تھا وہ اسے زرا ترس نہیں آیا تھا کس قدر سفاکی سے وہ اس پانچ سالہ رشتے کو ختم کرنے کی بات کررہا تھا۔

Download link

SITAMGAR BY NAWAL AHMED

Novel Description


ناول کا نام: ستمگر
مصنفہ: نوال  احمد
اشاعت: حنا ڈائجسٹ، ستمبر 2016


Forced Marriage based | After Nikah | Lovely Story ❤
کہانی کے ہیرو زاویار اور ہیروئن ڈاکٹر ایمان کزن ہیں۔ ہیروئن کے والدین کا انتقال ہو چکا ہوتا ہے، اسی لیے وہ اپنے نانا نانی کے ساتھ رہتی ہے 🏡
ہیرو دل سے اپنی خالہ کی بیٹی کو پسند کرتا ہے 💭 جبکہ ہیروئن خاموشی سے ہیرو کو چاہتی ہے 💖
ہیروئن ایک ڈاکٹر ہے، سمجھدار اور باوقار کردار کی مالک 👩‍⚕️✨
نانا کی شدید بیماری کے باعث دونوں کا نکاح ہو جاتا ہے، حالانکہ یہ نکاح پانچ سال پہلے ہو چکا ہوتا ہے مگر رخصتی ابھی نہیں ہوئی ہوتی ⏳
وقت کے ساتھ غلط فہمیاں، احساسات اور چھپی ہوئی محبت سامنے آتی ہے اور کہانی ایک حسین موڑ لیتی ہے 🌷
مجموعی طور پر یہ ایک دل کو چھو لینے والی، سادہ اور محبت سے بھرپور کہانی ہے
جس کی ہیپی اینڈنگ قاری کے دل میں مٹھاس گھول دیتی ہے ❤💑

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Khwateen Digest March 2026

Download link KHWATEEN DIGEST MARCH 2026

2 hours ago

Baazi Maat Nahi By Sundas Jabeen.

Novel Description ناولٹ: بازی مت نہیں مصنفہ: سندس جبیں اشاعت: آنچل ڈائجسٹ، فروری 2011کہانی کی…

3 hours ago

Nain Tara Aur Aik Thi Kokab By Mansha Mohsin Ali.

Novel Description ناول: نَین تارا اور ایک تھی کوکبمصنفہ: منشاء محسن علیاشاعت: کرن ڈائجسٹ (اگست…

4 hours ago

Dashat E Uljhan Ka Sitara By Asia Raees Khan.

Novel Description ناول: دشتِ الجھن کا ستارہ ✨مصنفہ: آسیہ رئیس خاناشاعت : کرن ڈائجسٹ مارچ…

2 days ago

Aabroo By Mubashara Ansari.

Download link AABROO BY MUBASHARA ANSARI

2 days ago

Janan Teri Ulfat Ki Qasam By Kashish Khan.

Novel Description ناول: جانان تیری الفت کی قسم مصنفہ: کشش خان اشاعت: ردا ڈائجسٹ اپریل…

2 days ago