ناول: آسیب
مصنفہ: نعیمہ ناز سلطان
اشاعت : شعاع ڈائجسٹ، اگست۔ستمبر 2023
گھر کی چھت تلے ذمہ داریوں کا بوجھ کبھی کبھی عمر سے پہلے انسان کے کندھوں پر رکھ دیا جاتا ہے۔۔۔ بشریٰ بھی انہی چہروں میں سے ایک تھی۔ ماں کے بچھڑ جانے کے بعد وہ کم عمری ہی میں گھر کی ڈور تھامنے پر مجبور ہوگئی۔ بڑی بہن اپنے گھر کی ہوچکی تھی، جبکہ بھائی کی چار بیٹیاں اور اب پھر سے نئی امید۔۔۔ گھر کی بھاگ دوڑ، خاص کر صفیّان اور مناہل کے معاملے نے اسے مزید تھکا دیا تھا۔ مناہل بھی اپنی بھابیوں کے سلوک سے بجھی بجھی رہتی، اور صفیان کی چاہت نے حالات کو ایک نیا رخ دے دیا تھا۔
دوسری طرف اس کی زندگی میں ایک روشن کرن نوفل کی صورت موجود تھی۔ دونوں چچا زاد، دل سے ایک دوسرے کو چاہنے والے۔ منگنی کو دونوں نے خوش دلی سے قبول کیا تھا مگر ایک ہی رکاوٹ دن رات ان کے دلوں میں کھٹکتی— بشریٰ اور نوفل کے والدین کی پرانی ناچاقی۔
شادی کے دن قریب آتے ہی امید جاگنے لگی تھی کہ شاید اب سب ٹھیک ہوجائے گا، مگر رسمِ دنیا کہاں بدلتی ہے؟ نوفل کی بہن کے سسر کا انتقال ہوگیا جس کے سبب شادی چند ماہ کے لیے ملتوی کرنا پڑی۔ اسی دوران مناہل بشریٰ کی بھابی بن کر اس کے گھر آگئی اور بشریٰ کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ گئیں۔
مسلسل ذہنی دباؤ، تھکن، اور گھر کی بےاعتدال فضا نے آخرکار اسے بوجھل کر دیا— یہاں تک کہ گھر والوں کو گمان ہونے لگا کہ شاید اس پر آسیب کا سایہ ہے۔
ہیرو کے والد کئی بار رشتہ ختم کرنا چاہتے، مگر نوفل اپنے فیصلے پر اٹل رہا… بشریٰ کا ہاتھ تھامنے کے لیے ہر آزمائش کو سینے سے لگائے۔۔۔۔
خوشگوار انجام کے ساتھ پڑھیے 💞❤️👩❤️💋👨۔
Novel Description ناولٹ : خَلِشمصنفہ: نادیہ احمد اشاعت : پاکیزہ ڈائجسٹ جولائی 2017🌸 Second Marriage…
Novel Description ناول "اُسی کی چاہ میں" مصنفہ: یاسمین نشاط اشاعت: شعاع ڈائجسٹ جولائی…
Novel Description ناولٹ: "بجھا خواب کا سورج"مصنفہ: آسیہ مرزا اشاعت: شعاع ڈائجسٹ مئی 2004 🌾…
Download link BAAT LAMHA BHAR KI HAI BY AFSHAN AFRIDI
Novel Description ناولٹ: "متاع" مصنفہ: ام ایمان قاضی اشاعت: خواتین ڈائجسٹ جولائی 2021Hero Boss Based…