Novel Lines

مما جان سے اپ نے میری شکایت لگائی ہے کیا ثابت کرنا چاہتی ہو تم بہت معصوم ہو ظلم و بربریت کا ہر طوفان میں نے تمہارے وجود پر توڑ دیا ہے۔ کس چیز کا بدلہ لے رہی ہو تم۔”دھیمی مگر تلخ اواز میں وہ غرایا۔
“میں نے مما جان سے کچھ نہیں کہا۔”اس کے جارحانہ تیوروں سے وہ خوفزدہ ہو گئی۔
“وبال جان ہو تم جس دن سے میری زندگی میں آئی ہو سکون چھین لیا ہے میرا۔” اس کی انکھوں میں شعلے لپک رہے تھے۔مما جان کی ناراضگی سے زیادہ اس ناراضگی کا سبب اسے تکلیف دے رہا تھا اپنے بیٹے پر وہ اس لڑکی کو فوقیت دے رہی تھی اس نے گلاس اٹھا کر لبوں سے لگایا تھا۔
وہ کمبل ہٹا کر بیڈ سے اٹھی ایک دم اس کی انکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا اس نے خود کو گرنے سے بچانے کے لیے بھی بےساختہ بیڈ کا کونا تھاما۔
“کہاں جا رہی ہو تم۔”پیشانی پر شکنوں کا جال پھیلا۔
“سٹڈی میں۔”وہ منمنائی۔
“رہنے دو ادھر ہی لیٹ جاؤ۔”اس کی طبیعت خرابی کے پیش نظر وہ دھیمی آواز میں بولا۔
“نہیں میں وہاں زیادہ کمفرٹیبل محسوس کروں گی۔مجھ پر ترس کھانے کی ضرورت نہیں ہے میں کسی سے کوئی شکایت نہیں کروں گی۔”اس نے ٹکڑا توڑ انکار کیا۔
“تمہیں کیا لگتا ہے مجھے مما جان کا خوف ہے اس لیے میں ہمدردی دکھا رہا ہوں یا بہت تڑپ رہا ہوں تمہیں چھونے کے لیے۔کیا سوچتی ہو تم اس طرح تمہارے یہ ناٹک مجھے متاثر کریں یہ ناٹک مجھ پر رتی برابر بھی اثر نہیں کریں گے سازشی لڑکی۔”انکھوں میں تنفر بھر کر لبوں سے شعلے برسائے۔
“میں ایسا کچھ نہیں چاہتی یہ سب آپ کے دماغ کا فتور ہے اس کی غلط فہمیاں اسے فق کر گئی مگر وہ خاموش نہیں رہ سکی۔
“دفع ہو جاؤ یہاں سے اور پھر کبھی مجھے اپنی شکل مت دکھانا۔” سر ہاتھوں پر گرا کر وہ حلق کے بل دھاڑا۔..

Novel Description

ناول کا نام: گواہ رفاقتوں کا ہلالِ عید
مصنفہ: صبا جاوید
اشاعت : حنا ڈائجسٹ، اگست 2014 🌙

Forced Marriage based | Emergency Nikah | After Marriage | Eid Based 🌙❤️


کہانی کے ہیرو افنان اور ہیروئن انشال کا نکاح اچانک اور ہنگامی حالات میں ہو جاتا ہے۔ یہ رشتہ دراصل ہیرو کی مرضی کے خلاف ہوتا ہے، اسی لیے افنان ضد اور ناراضی میں انشال سے دور رہتا ہے  😔
انشال اسی گھر میں رہ رہی ہوتی ہے اور صبر کے ساتھ حالات کا سامنا کرتی ہے۔ لیکن افنان کا رویہ اس سے کافی روڈ رہتا ہے۔۔
افنان کے اس رویّے سے دل برداشتہ ہو کر انشال خاموشی سے گھر چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ اس کے جانے کے بعد افنان کو اپنی غلطی اور اس رشتے کی اہمیت کا احساس ہونے لگتا ہے۔ آہستہ آہستہ کہانی ایسے موڑ لیتی ہے جہاں ناراضی کی جگہ سمجھ اور محبت لے لیتی ہے۔ ✨
آخرکار یہ کہانی خوبصورت اور خوشگوار انجام (ہیپی اینڈنگ) کے ساتھ مکمل ہوتی ہے، جو عید کی خوشیوں کی طرح دل کو بھی خوشی سے بھر دیتی ہے۔ 🌙🌸💖

Read More

Gawah Rafaqaton Ka Hilal Eid By Saba Javed

Admin

Recent Posts

Hisar E Dua By Hina Bushra

Novel Description ناول: حصارِ دعامصنفہ: حنا بشریٰاشاعت:کرن ڈائجسٹ جون 2026یہ ایک خوبصورت خاندانی اور جذباتی…

1 hour ago

Rah Bhoolay Musafir By Umm E Aqsa

Novel Description ناول: 🌿 راہ بھولے مسافر 🌿مصنفہ: اُمِّ اقصیٰاشاعت: کرن ڈائجسٹ، فروری 2022 💫…

1 day ago

Roshni Se Daray Huye Thay BY Rukhsana Nigar Adnan

Novel Description 🌷روشنی سے ڈرے ہوئے تھے🌷✍️ رخسانہ نگار عدنان📖 خواتین ڈائجسٹ، جون 1999 💞…

1 day ago

Ujala Hai Hareem E Dil O Jaan Mei By Muqadas Mishal

Novel Description 🌸 ناول: اُجالا ہے حریمِ دل و جاں میں✍️ مصنفہ: مقدس مشعل📚 اشاعت:…

3 days ago

Nakail By Tehniyat Abdul Rehman.

Novel Description ناول: نکیل مصنفہ: تہنیت رحمانکِرن ڈائجسٹ اکتوبر، نومبر 2006 Feudal System based |…

3 days ago

Yai Kaisi Reet Rachai Hai By Farah Gull.

Writer Farah Gull Farah Gull is an emerging and talented Urdu novelist who has earned…

3 days ago