Novel Lines

یاخدا میں کس طرح ان کو قبول کروں گی جنہیں کل چاچو کہتی تھی انہیں اب۔۔۔”وہ بے دردی سے لب کاٹ رہی تھی۔
“نہیں یہ تصور ہی روح فرسا ہے مجھے کچھ سوچنا ہوگا۔” وہ جھرجھری لے کر رہ گئی تھی پھر نہ جانے کیا سوچ کر اگلے روز بڑی مدت بعد وہ ان کے کمرے میں چلی آئی۔
“ممجھے آپ سے ایک بات کرنا ہے۔”اس نے سر جھکا کر لرزیدہ لہجے میں کہا۔زرتاج نے پلٹ کر نگاہ اس پہ ڈالی سیاہ لباس میں ڈوپٹہ کو اچھی طرح سر اور شانوں پر اوڑھے زر چہرہ لیے وہ بڑی ملول نظر آرہی تھی۔یہ وہ فارینہ تو نہیں تھی جو ہنستی مسکراتی شرارتیں کرتی اور ادھر ادھر کدکڑے لگاتی آمنہ کو ستاتی،ڈانٹ سنتی نظر آتی تھی۔
“کہو کیا کہنا ہے۔”وہ نرمی سے گویا ہوئے ساتھ ہی اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا مگر وہ بدستور کھڑی رہی۔
“امی کی اس درجہ انہونی عجیب و غریب سوچ کا فلسفہ تو سمجھ نہیں سکی مگر ان کی آخری وصیت کو مانے بنا بھی گزارا نہیں۔امی نے غالباً میرے مستقبل کے تحفظ کیلیے ایسا سوچا ہوگا۔”وہ بہت غور سے اس کا پسینے میں ڈوبا چہرہ دیکھ کر اس کے جذبات کا اندازہ لگانے کی کوشش کررہے تھے۔

“آپ کو کیا ہوگیا ہے پروفیسر صاحب۔۔؟”وہ روہانسی ہوکر بولی۔
میں پاگل ہوگیا ہوں۔یہی کہنا چاہ رہی ہو ناں۔
“آپ۔۔آپ۔۔۔وہ بری طرح گھبرائی ہوئی تھی۔آپ مجھے اس روپ میں بلکل اچھے نہیں لگتے۔میں نے آپ کو بہت اعلی مقام دیا ہے۔”وہ پھوٹ پھوٹ کر رودی۔معاً زرتاج کو ہوش آگیا۔اس کے روہانسے لہجے اور آنسوؤں نے ان کے تپتے ہوئے جذبات پہ برف ڈال دی۔اس کے ہاتھوں کی حرکت رک گئی۔دوسرے لمحے انہوں نے آہستگی سے اسے الگ کرکے کروٹ بدل لی اور تکیوں میں منہ چھپالیا۔فارینہ سٹپٹا کر باہر نکل گئی تھی…

Download PDF Link Below..

👇

Panion kay musafir by Shazia Chaudhary

Novel Genre:

Age Difference Based

Forced Marriage

After Marriage

Romantic Novel ❤️

Happy Ending 👌👩‍❤️‍💋‍👨🥰

Novel Description

“پانیوں کے مسافر” از قلم “شازیہ چوہدری “

اشاعت: آنچل ڈائجسٹ جون 1998

خلاصہ:

📖 عمر کے فرق پر مبنی ایک دل کو چھو لینے والی رومانوی کہانی 💞


یہ کہانی ایک نہایت حسین مگر حساس رشتے کی ہے…❤️
ہیرو ایک پروفیسر ہے، جو بچپن میں یتیم ہوجانے کے بعد اپنی خالہ کے گھر پرورش پاتا ہے۔ وقت گزرتا ہے تو قسمت اسے اسی گھر سے ایک نئے رشتے میں جوڑ دیتی ہے۔ خالہ کا بیٹا یعنی اس کا کزن دنیا سے چلا جاتا ہے، تو اس کی بیوہ اور ننھی سی بیٹی (ہیروئین) ہیرو کے ساتھ رہنے لگتی ہیں۔

🌸 ہیروئین نہایت معصوم، شرمیلی اور بھولی سی لڑکی ہے جو ہیرو کو ہمیشہ اپنا “چچا” سمجھتی رہی۔ مگر جب اس کی والدہ کا انتقال ہوتا ہے تو وہ جاتے جاتے ہیرو سے اپنی بیٹی کے لیے نکاح کا وعدہ لے لیتی ہیں۔ 💔

ہیروئین دل سے اس رشتے کو قبول نہیں کر پاتی، مگر شادی کے بعد کہانی نرمی، محبت اور احساس کی خوبصورت خوشبو سے بھر جاتی ہے۔ 💕
ہیرو کا پیار، برداشت اور خیال ہیروئین کے دل کو جیت لیتا ہے… اور کہانی ایک خوبصورت ہپی اینڈنگ 💏 کے ساتھ مکمل ہوتی ہے۔

✨ ایک میٹھا سا رشتہ… عمر کے فرق کے باوجود محبت کی کامل تصویر!

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Kaanch Ki Choorian By Nishat Khan.

Novel Description ناول: کانچ کی چوڑیاں مصنفہ: نشاط خان اشاعت: سوہنی ڈائجسٹ Pages: 90کہانی کی…

23 hours ago

Gulabi Shaam Aur Hilal E Eid By Saira Yameen Rao.

Novel Description 🌸 “ناول: گلابی شام اور ہلال عید مصنفہ: سائرہ یامین راؤ اشاعت: شعاع…

1 day ago

Naveed e Subh Lay Kay Aai  Hilal E Eid By Zaira Hasan Naqwi.

Novel Description; ناول: نوید صبح لے کے آئی ہلال عید مصنفہ: زائرہ حسن نقوی شائع…

1 day ago

Chahat Dhoop Chaon Si BY Sadaf Asif.

Download link CHAHAT DHOOP CHAON SI BY SADAF ASIF

2 days ago

Zard Ruton Ka Aakhri Phool By Nabila Abar Raja.

Novel Description ناول: زرد رتوں کا آخری پھولمصنفہ: نبیلہ ابر راجہ اشاعت: شعاع ڈائجسٹ جولائی…

2 days ago

Teri Deed Sy Hogai Eid By Zaira Hasan Naqvi.

Novel Description; 📖 ناول: تیری دید سے ہو گئی عید✍️ مصنفہ: زائرہ حسن نقوی🗞️ اشاعت:…

2 days ago