Novel Lines



“نکاح کرنا پڑے گا آپ کو مجھ سے۔زرناب جتنے سکون سے بولی تھی میر یوشعوان کو اتنے زور کا ہی جھٹکا لگا تھا اور وہ بےیقینی سے اسے دیکھنے لگا جو کہ رہی تھی۔
“یہی ہے ایک طریقہ مجھے پروٹیکشن دینے کا کیونکہ میں آپ کے بھروسے پر چپ بیٹھی رہوں اور بعد میں کچھ بھی میرے ہاتھ نہ آئے۔”وہ اسے باور کرواتے اندر کی جانب بڑھ گئی تو میر نے کب کا رکا ہوا سانس فضا کے سپرد کیا اور مسکرادیا۔
“اپنے نام کی ہتھکڑی ہی پہنانی ہے نا تو پہنادیں گے کیونکہ تمہارا اس حویلی سے رخصت ہونا مجھے بہت مہنگا پڑے گا ہونے والی مسز۔”میر بڑبڑایا اور ہنس دیا جبکہ ونڈو کے پاس کھڑی زرناب کے لبوں کو تلخ مسکراہٹ چھوگئی۔
“تم نہیں جانتے میر تم نے خود اپنے لیے اپنی بربادی کا راستہ منتخب کیا ہے جو تمہارے لیے صرف ذلت اور رسوائی کا باعث بنے گا۔”

“سنا ہے ایسا کرنے سے محبت بڑھتی ہے تو سوچا کیوں نہ ٹرائی کیا جائے۔”
“محبت ہوگی تو بڑھے گی نہ میر۔ہاں نفرت ضرور بڑھے گی۔”
“کیا سوچنے لگی۔”وہ اس کی خاموشی پر بولا۔
“چھوٹے میر آپ کو بڑے میر بلارہے ہیں۔ڈیرے پہ جانا ہے۔”
“اوکے جاؤ تم میں آتا ہوں۔”
“اج کا دن تمہارے ساتھ گزارنے کا ارادہ تھا مگر ہائے یہ ظالم سماج۔”وہ اس کی جانب جھکتے ہوئے اس کا رخسار چوم گیا اور وہ جو اس کی اس حرکت پہ ساکت تھی جب اپنے ہوش میں آئی وہ کچن سے جاچکا تھا۔
“لفنگا کہیں کا اپنی اوقات دکھاگیا۔دل تو کرتا ہے لنچ میں زہر پیش کروں اس کمینے کو۔”وہ حسبِ معمول لعن طعن میں مصروف ہوچکی تھی۔

Download link

👇

MERA MANN BAGHI BY AMREEN RIAZ

😊

Novel Review

A Hidden Nikah-Based Romantic Family Story –


📖 ناول کا نام: “میرا من باغی”
مصنفہ: امرین ریاض
صفحات: 41

یہ ایک مختصر مگر دلکش رومانوی کہانی ہے جو چھپے ہوئے نکاح پر مبنی ہے ❤

ہیروئن کے والدین نے لو میرج کی تھی، جس کی وجہ سے ہیروئن کی ماں کو حویلی میں وہ عزت کبھی نہ مل سکی جو خاندان کی دوسری عورتوں کو حاصل تھی 💔۔ ہیروئن کی تین بہنیں ہیں اور ان سب میں سب سے زیادہ دباؤ ہیروئن پر رہتا ہے۔

آغا جان (دادا) کو ہیروئن سخت ناپسند ہے اور ہیروئن بھی ان سے شدید نفرت کرتی ہے 😔۔ دوسری طرف ہیرو دادا کا لاڈلا ہے 🙂، اسی لیے ہیروئن کو وہ بھی زہر لگتا ہے۔ مگر وقت کے ساتھ  نکاح کے بعد دونوں کے درمیان محبت کے حسین رنگ ابھرتے ہیں 😍۔

یہ کہانی نکاح کے بعد کے رومانوی لمحات اور ایک خوبصورت انجام کے ساتھ قاری کو بہت بھاتی ہے 💖💏۔





Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Eid Tumhare Sang Piya By Rehana Aftab.

Novel Description 📖 ناول کا نام: عید تمہارے سنگ پیّا اشاعت: کرن ڈائجسٹ ✍️ مصنفہ:…

1 hour ago

Dil Ki Lagi By Umm E Aqsa.

Download link DIL KI LAGI BY UMM E AQSA

2 hours ago

Dhoop Chaon By Umm E Aqsa.

Download link DHOOP CHAON BY UMM E AQSA

2 hours ago

Haray Bhi Tu Bazi Maat Nahi By Maha Malik.

Novel Description ناول : ہارے بھی تو بازی مت نہیں مصنفہ: ماہا ملک 🌸شائع ہوا:…

4 hours ago

Meharman Dilan Deya By Sabas Gull.

Download link MEHARMAN DILAN DEYA BY SABAS GULL

9 hours ago

Yai Mausam Kitna Khoobsurat Hai By Rahat Jabeen.

Novel Description 📖 ناولٹ کا نام: یہ موسم کتنا خوبصورت ہے ✍️ مصنفہ: راحت جبیں…

1 day ago