Read More

👇

JOGAN MEI APNY PIYA KI BY AMREEN RIAZ

  سوائے افسوس کے کچھ نہیں کرسکتی ذوشاف جی۔یہ ہمارے بھیا ہیں ہم جانتے ہیں ان کو سوائے پاپا کے کوئی نہیں مناسکتا اور وہ ان سے کبھی کچھ منواتے نہیں سوائے کشف بھابھی سے منگنی کے۔”اس کے بولنے پر وہ دو پل جو چپ ہوگئی پھر باہر نظر دوڑائی جہاں وہ ابھی بھی کال پہ بزی تھا۔وہ کچھ سوچتے ہوئے باہر چل دی۔
“ذوشی کہاں جارہی ہو۔چائے بنادی ہے تمہارے لیے۔”کشف نے پوچھا۔
“تمہارے فیانسی کے پاس۔”وہ مسکرا کر بولتی ان تینوں کو چونکنے پہ مجبور کرگئی۔وہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتے ضوریز حسن کی جانب بڑھ رہی تھی۔ضوریز جوکسی سے فون کال پہ مصروف تھا اپنے پیچھے کسی کی موجودگی کے احساس سے مڑا تھا اور ذوشاف حیدر کو اپنے روبرو پاکر وہ بھی دو پل کو چپ سا ہوگیا۔اس کی نظروں کی تپش سے وہ اپنے آنے کی وجہ ہی بھول گئی تھی اور چہرہ جھکائے مسلسل ہاتھ مسلنے میں مصروف تھی۔اس کو گہری نگاہوں سے دیکھتا رخ موڑ کر ونڈو کے پار ان تینوں کو دیکھتے ہی سارا معاملہ سمجھ گیا تھا۔وہ گہرا سانس بھرتے اس کے قریب سے گزرتا آگے بڑھ گیا تو ذوشاف نے کب کا رکا سانس بحال کیا۔
“یہ تم لوگوں کی سفارش کی عادت کب ختم ہوگی۔جاؤ اب پر جلدی واپس آنا اور آئندہ سے ایسا کبھی سوچنا بھی مت۔”
وہ ان کو کہتا ان کے حیران اور ذوشاف کے الجھن آمیز تاثرات سے نظریں چڑاتا اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا۔
“ارے واہ ذوشاف جی آپ نے تو کمال کردیا۔جو کام بھابھی نہ کرسکی وہ آپ نے کب کردیا۔بہت شکریہ۔”دونوں خوشی سے چہکتے باہر کو بھاگے تو ذوشاف ناجانے کیوں کشف سے نظریں چرانے لگی۔

Admin

Recent Posts

Seer E Gull By Alia Hira

Writer Alia Hira is a popular contemporary Urdu novelist known for her gripping romantic and…

2 days ago

Sanjhi Apni Khushian By Shazia Chaudhary

Writer Shazia Chaudhary is a celebrated Urdu novelist known for her compelling social and romantic…

2 days ago

Rah Kay Deep By Zobaria Sahir

Novel Description 🌟 راہ کے دیپ 🌟مصنفہ: زوباریہ ساحراشاعت: آنچل ڈائجسٹ، مئی 2013 📚 University…

4 days ago

Roshni Humsafar Thi By Nighat Abdullah

Novel Description ناول: روشنی ہمسفر تھی مصنفہ: نگہت عبداللہاشاعت: شعاع ڈائجسٹ، جولائی 1997 ✨ Second…

4 days ago

Hisar E Dua By Hina Bushra

Novel Description ناول: حصارِ دعامصنفہ: حنا بشریٰاشاعت:کرن ڈائجسٹ جون 2026یہ ایک خوبصورت خاندانی اور جذباتی…

5 days ago

Rah Bhoolay Musafir By Umm E Aqsa

Novel Description ناول: 🌿 راہ بھولے مسافر 🌿مصنفہ: اُمِّ اقصیٰاشاعت: کرن ڈائجسٹ، فروری 2022 💫…

6 days ago