خان آپ نیچے کیوں سو گئے آپ بستر پر آجائیں ۔میں ونی میں آئی ہوئی ہوں آپ تو سردار ہیں۔میں نیچے سوؤں گی۔”کشمالہ اس پر جھکی اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے اسے جھنجوڑتے ہوئے کہہ رہی تھی۔
“نوروز کشمالہ بہت معصوم ہے اتنی معصوم کہ وہ یقینا شادی کے مفہوم سے بھی نہ آشنا ہے تم اسے دکھ نہ دینا۔”بے جی کی کہی گئی بات اس کی سماعتوں میں لہرائی۔وہ سچ مجھ ایسی تھی کہ کسی کو بھی اس پر پیار آ جاتا۔
“تم سو رہو کشمالہ میں ٹھیک ہوں۔”نو روز نے نہایت آہستگی سے کہا۔
“مجھے تو پتہ ہی نہیں چلا کہ آپ کب ائے مجھے نیند آگئی تھی آپ مجھے اٹھا دیتے۔”وہ اپنی اپنی بڑی بڑی آنکھوں کو جھپکتے ہوئے کہہ رہی تھی۔ان آنکھوں میں نیند کے خمار کے ساتھ خوف کے سائے بھی لہرا رہے تھے۔
“تم سوئی ہوئی اس قدر اچھی لگ رہی تھی کہ میرا دل ہی نہ چاہا کہ تمہیں جگاؤں۔”نو روز نے مسکراتے ہوئے کہا اور پھر اٹھ کر بیٹھ گیا۔
“سوری خان اصل میں میں دو روز سے سوئی نہیں تھی۔” کشمالہ سر جھکا کر بولی۔
“کیوں ۔”نو روز نے پوچھا۔
“گھر میں عجیب سا ٹینشن تھا پھر طرح طرح کے خوف مجھے ڈراتے تھے مجھے نیند ہی نہ آئی۔”
“اب خوف نہیں۔”نوروز کے لہجے میں محبتیں ہی محبتیں تھیں۔
“خوف نہیں تھا تبھی تو بستر پر لیٹتے ہی نیند آگئی۔”کشمالہ نے معصومیت سے کہا۔
“اچھا خوف کیوں نہیں تھا۔”نوروز نے دلچسپی سے پوچھا۔
“بےجی نے آپ کی اتنی تعریفیں کی تھی خان کہ مجھے لگا جیسے آپ کوئی فرشتہ ہیں۔”کشمالہ نے بتایا۔
ناول: پہلا پتھر
رائٹر: اقبال بانو
Khoon Baha Based | Age Difference based | After Marriage Most Romantic Novel 😍🥰 | Haveli Based 💞🏰
کہانی کا آغاز ایک سانحے سے ہوتا ہے جب ہیرو کے بڑے بھائی کا قتل ہو جاتا ہے۔ حویلی کی پرانی رسم و رواج کے مطابق خون بہا کے طور پر ہیروئن کا نکاح ہیرو سے طے کر دیا جاتا ہے۔ 💔⚖️
ہیرو اس فرسودہ روایت کے سخت خلاف ہوتا ہے، اوپر سے ہیروئن عمر میں اس سے کافی چھوٹی بھی ہوتی ہے، اسی لیے وہ اس رشتے کو قبول کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔ 🙅♂️
صورتحال اس وقت مزید سنجیدہ ہو جاتی ہے جب ہیروئن کے والد غصے میں آ کر اس کا نکاح ایک دو سالہ بچے سے کرنے کی بات کر دیتے ہیں تاکہ رسم پوری ہو سکے۔ 😳
آگے چل کر کہانی میں جذبات، غیرت، روایات اور محبت کے خوبصورت رنگ شامل ہو جاتے ہیں۔ ہیرو کا کردار نہایت باوقار، ذمہ دار اور دل موہ لینے والا ہے جو قاری کو بہت متاثر کرتا ہے۔ 💖✨
بالآخر نفرت اور مجبوری کے سائے چھٹ جاتے ہیں اور کہانی ایک خوبصورت اور خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے۔ 💍🌸
یقیناً ایک دلکش اور یادگار ناول! 📖Happy Ending 👩❤️💋👨🥰
Novel Description ناول: 🌿 راہ بھولے مسافر 🌿مصنفہ: اُمِّ اقصیٰاشاعت: کرن ڈائجسٹ، فروری 2022 💫…
Novel Description 🌷روشنی سے ڈرے ہوئے تھے🌷✍️ رخسانہ نگار عدنان📖 خواتین ڈائجسٹ، جون 1999 💞…
Novel Description 🌸 ناول: اُجالا ہے حریمِ دل و جاں میں✍️ مصنفہ: مقدس مشعل📚 اشاعت:…
Novel Description ناول: نکیل مصنفہ: تہنیت رحمانکِرن ڈائجسٹ اکتوبر، نومبر 2006 Feudal System based |…
Writer Farah Gull Farah Gull is an emerging and talented Urdu novelist who has earned…
Author Biography: Ammara Khan is a prominent and highly admired name in modern Urdu literature,…