تیرے میرے درمیان از مہوش افتخار
خواتین ڈائجسٹ دسمبر 2012
~تجھ سے بچھڑ کر بس اتنا ہوا وصی
تیرا کچھ گیا نہیں، میرا کچھ بچا نہیں
مہوش افتخار کا دو اقساط پہ مشتمل احساسات اور جذبات سے بھرا، تجسس کا عنصر لئے ہوئے ایک بیحد خوبصورت ناول۔
“انابیہ” اپنی مطلقہ بہن اور والد کے ساتھ لاہور میں رہتی ہے اور کالج میں جاب کرتی ہے۔ گرلز کالج کی طرف سے دو روزہ ٹرپ کے ساتھ اسلام آباد آئی ہے جہاں ایک گروہ اسے اغوا کر لیتا ہے۔۔
ہیرو “تیمور” پولیس میں ہے اور یہ کیس اسے ہی سونپا جاتا ہے۔ مغوی کی بازیابی کے دوران تیمور انابیہ کو پہچان لیتا ہے۔ ماضی میں تیمور کا انابیہ اور اسکے والد کے ساتھ انتہائی قریبی تعلق ہوا کرتا تھا جو اب شدید بدگمانیوں کی بھینٹ چڑھ چکا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔۔
دو محبت کرنے والوں کے مابین یہ دوریاں کب، کیسے اور کیوں پیدا ہوئیں؟ رائیٹر نے بڑی خوبصورتی کیساتھ پرت در پرت اس ساری تجسس بھری کہانی سے پردہ اٹھایا ہے کہ قاری اس کے ایک ایک ایک منظر میں ڈوب سا جاتا ہے۔۔
بے ساختہ دل کو بھاتا ایک بہت دلچسپ رومانٹک ناول ہے، بے حد خوبصورت انداز تحریر اور خوشگوار اختتام کے ساتھ۔
ضرور پڑھیں۔
#review_by_rabeya
Novel Description ناول: دشتِ الجھن کا ستارہ ✨مصنفہ: آسیہ رئیس خاناشاعت : کرن ڈائجسٹ مارچ…
Novel Description ناول: جانان تیری الفت کی قسم مصنفہ: کشش خان اشاعت: ردا ڈائجسٹ اپریل…
Novel Description ناول: عشق برہنہ پا مصنفہ: فرح بخاریاشاعت: شعاع ڈائجسٹ (جنوری 2018)کہانی کی ہیروئن…
Novel Description ناول: آنگن کا چاندرائٹر: عائشہ سحر مرتضیٰاشاعت: حنا ڈائجسٹ اکتوبر 2006✨ Rude Hero…