📚 ناول: “تم ہی میری منزل ہو”
مصنفہ: اسماء قادری
اشاعت: شمع ڈائجسٹ، اکتوبر 2008
✨ Rude Hero, After Marriage, ✨
یہ دل کو چھو لینے والی کہانی ہے افنان اور سمیعہ کی۔❤️
افنان فوج میں ملازمت کرتا ہے— ، تیز مزاج، اصولوں کا پکا اور غصے میں بھرا ہوا۔ اس کے برعکس سمیعہ اس کی کزن ہے—چُل بُلی، ہنس مکھ، نرم دل اور جذبوں سے لبریز۔
دونوں کا نکاح پہلے ہی ہو چکا ہے، مگر رشتہ صرف کاغذوں تک محدود ہے۔۔۔ دلوں کا فاصلہ ابھی بھی برقرار ہے۔
سمیعہ سچّے دل سے افنان کو چاہتی ہے۔ وہ اس کے ایک ایک انداز، ایک ایک بات میں اپنی محبت سمونے کی کوشش کرتی ہے۔ مگر افنان ہمیشہ سرد اور رُوکھے لہجے میں اس کا جواب دیتا ہے۔ اس کی یہ بے رخی سمیعہ کو زخمی بھی کرتی ہے اور سوچوں میں بھی ڈال دیتی ہے۔
کبھی کبھی وہ دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے اس پر ہلکا سا طنز کر دیتی ہے—اور بس یہی بات افنان کو آگ لگا دیتی ہے۔ اس کی شوخی اسے سخت ناگوار گزرتی ہے، اور وہ ہر بار مزید خفا ہو جاتا ہے۔
مگر کہتے ہیں نا…
قریب رہنے سے دل بدل جاتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ یہاں بھی ہوتا ہے۔
اسی تلخی میں چھپی میٹھی سی کشش، انہی ناراضگیوں میں چھپے ان کہے احساسات… آہستہ آہستہ افنان کے سخت پہلو کو پگھلانے لگتے ہیں۔
سمیعہ کی محبت، اس کی بے لوث چاہت، اور ہر سخت بات برداشت کر لینے کا حوصلہ، ایک دن افنان کے دل کی گرہیں کھول دیتا ہے۔
پھر وہی افنان جو کبھی اس سے چڑتا تھا، اس کی طرف کھنچنے لگتا ہے۔
جو کبھی بات بات پر ناراض ہوتا تھا، اب اس کی ایک مسکراہٹ کے لیے بے چین رہنے لگتا ہے۔
کہانی نہایت خوبصورت، سادہ مگر دلنشین اتار چڑھاؤ کے ساتھ آگے بڑھتی ہے اور انجام ایک خوشگوار، محبت بھرے اختتام پر ہوتا ہے۔ 💖💏
۔ 🌸🌹
Novel Description ناول: میں ہاری پیا مصنفہ: رضوانہ ارشاد احمد اشاعت: کرن ڈائجسٹ مئی 2007…
Novel Description ناول کا نام: میری دسترس میں ستارے رکھ مصنفہ: سیما بنت عاصم اشاعت:…
Download link AUB KAY JO NIKLA CHAND BY NAZIA JAHANGIR
Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…
Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…
Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…