Novel Lines

پیچھے ہٹ جاؤ عمر یہ بھی اس عورت کی کوئی چال ہوگی میرے بچوں کو مارنے کی۔۔او میرے خدا۔”مجھے چلاتے ہوئے یکلخت اپنی معصوم بچی کا خیال آگیا۔
کیا ہوا ثناء کو کہاں ہے وہ۔میں متوحش و ہراساں سا عمر کو دیکھنے لگا۔
“ریلیکس اب ٹھیک ہے وہ۔”اس نے میرے شانوں پہ ہاتھ رکھتے مجھے تسلی دی تو میں چیخ پڑا۔
“کیا ہوا ہے اسے۔”
“میں نے کہا نا وہ پانی کے ٹب میں ڈوبنے کو تھی بھابھی نے بروقت۔”عمر مجھے بہلانے والے انداز میں بات کی سنگینی کو نرمی کی تہہ میں لپیٹنے کی کوشش کررہا تھا۔
“یہ سب کہانی ہے جو اس مکار عورت نے تم سب کو سنائی ہے جبکہ اصل بات تو یہ ہے کہ اس نے میری بچی کو مارنے کی کوشش کی ہوگی اور سعد پر بھی ٹارچر کررہی تھی۔میں نے خود دیکھا ہے میرے خدا۔میں اس وقت ثناء کا کیوں نہیں سوچ پایا۔اس نے یہی پلین کیا ہوگا کہ بچوں کو مار کر اپنی یہاں آنے والی وجہ کو ختم کردے اور پھر عیش کرے۔”میں پاگل ہونے کو تھا۔
شٹ اپ اشہر۔۔شٹ اپ۔عمر کا چہرہ غصے سے سرخ ہوگیا تھا۔رائمہ اب ہاتھوں میں منہ دیے باقاعدہ اونچی آواز میں رونے لگی تھی۔فضہ بھابھی اسے شانے سے لگایے مجھے خشمگیں نگاہوں سے گھور رہی تھی۔
“یہاں ادھر بیٹھو اور ذرا اپنے دماغ کو حاضر کرو۔”عمر نے مجھے صوفے پہ دھکیلتے ہوئے غصے سے کہا تھا۔
“میرا دماغ بلکل حاضر ہے عمر اور اب میں اس چال باز عورت کو اس گھر میں ایک پل بھی مزید نہیں رہنے دوں گا۔”
“بکو مت شیری۔”وہ مجھے غصے سے بول کر سعد کی جانب متوجہ ہوگیا جو اس سارے جھگڑے میں سہما کھڑا یک ٹک رائمہ کو دیکھے جارہا تھا۔


Download link

CHAND MERE AANGAN KA BY IFFAT SEHAR TAHIR

Novel Description

ناول کا نام: چاند میرے آنگن کا

مصنفہ: عفت سحر طاہر
اشاعت: آنچل ڈائجسٹ، دسمبر 2004

Second Marriage Based |Rude Hero After Marriage Romantic Story 🥰 Eid Based 🌙✨
کہانی کا مرکزی کردار شہرام ہے جس کی پہلی بیوی شہلا اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے دوران انتقال کر جاتی ہے۔ اس سانحے کے بعد شہرام کی زندگی اندھیروں میں ڈوب جاتی ہے۔ اس کے دو معصوم بچے ماں کی شفقت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ 😢💔
گھر والے مسلسل اس پر دوسری شادی کے لیے زور دیتے ہیں، مگر وہ آمادہ نہیں ہوتا۔ وہ اپنی مرحومہ بیوی کی یادوں میں گم رہتا ہے اور کسی اور رشتے کا تصور بھی نہیں کر پاتا۔
جب اس کی ساس بچوں کو اپنے ساتھ بیرونِ ملک لے جانے کا ارادہ ظاہر کرتی ہیں تو شہرام مجبوری کے عالم میں دوسری شادی پر رضامند ہو جاتا ہے۔ یوں اس کی شادی رائمہ سے ہو جاتی ہے۔ 💍🌸
شادی کے بعد کہانی نیا موڑ لیتی ہے۔ شہرام کا رویہ ابتدا میں نہایت سرد مہری اور سختی لیے ہوتا ہے۔ رائمہ کو نہ صرف شوہر کی بے رخی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ بچوں کے دل جیتنے کا امتحان بھی دینا ہوتا ہے۔ 🥀
Happy Ending 🥰👩‍❤️‍💋‍👨🌙🎉

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Aangan Ka Chand By Ayesha Sehar Murtaza.

Novel Description ناول: آنگن کا چاندرائٹر: عائشہ سحر مرتضیٰاشاعت: حنا ڈائجسٹ اکتوبر 2006✨ Rude Hero…

2 hours ago

Chand Teri Deed Ka Eid Mere Pyar Ki By Syeda Gull Bano.

Novel Description ناولٹ: چاند تیری دید کا، عید میرے پیار کیمصنفہ: سیدہ گل بانو اشاعت:…

3 hours ago

Jhilmil Karti Bahar BY Qamroosh Shehak.

Novel Lines “حدید چھوڑیے۔”وہ اس کی مضبوط پناہوں میں بری طرح مچلنے لگی تھی۔بلیک شیشوں…

23 hours ago

Pyar Kay Rishtay By Iqbal Bano.

Novel Description ناول کا نام: پیار کے رشتےمصنفہ: اقبال بانواشاعت: پاکیزہ ڈائجسٹ، اپریل 2010 یہ…

1 day ago

Pakeeza Digest April 2010.

Download link PAKEEZA DIGEST APRIL 2010

1 day ago

Baadban Khulnay Se Pehlay By Nighat Abdullah.

Novel Description ناول کا نام: بادباں کھلنے سے پہلےمصنفہ: نگہت عبداللہاشاعت: کرن ڈائجسٹ، جولائی 1997…

1 day ago