اب کیوں آئے ہو میری زندگی میں میرا سکون برباد کرنے۔”وہ دبادباسا چلائی۔اذلان بلکل خاموش اسے دیکھتا رہا۔
مجھے چین سے کیوں نہیں رہنے دیتے دونوں بہن بھائی۔رمشہ ہر دوسرے دن میری امی کے پاس آجاتی ہے۔آپ کیلیے میرا ہاتھ مانگنے۔اپسرا کے انکشاف پہ وہ ذرا حیران ہوا۔”آپ کیلیے اذلان جس سے میں دنیا سے سب سے ذیادہ نفرت کرتی ہوں۔”اس کی سرخ آنکھوں سے پانی کے ساتھ غصہ چھلکنے لگا۔
“جس لٹکے نے میرے جذبات کو ٹھیس پہنچائی میری محبت کو رسوا کیا۔جس نے مجھے کھلونا سمجھ کر۔۔۔”شدتِ جذبات سے اپسراکی آواز رندھ گئی۔
“میں اپنی غلطی پہ پشیمان ہوں اپسرا مجھے معاف کردو۔”اذلان من ہلکی آواز میں کہا۔
“صرف پشیمان ہونے سے کیا آپ اپنا وہ اعتماد مجھے لوٹا سکتے ہیں جو میں نے آپ پر کیا تھا۔”اپسرا کی سوالیہ نظروں نے اذلان کی شرمندگی میں اضافہ کیا۔
“جائیے ایس پی اذلان شاہ!اپنی ذات اور کرسی کا غرور سنبھالیں۔میری طرف آئیں گے تو آپ کو آپ کا داغدار ماضی اچھے سے یاد دلواؤں گی۔”وہ غصے سے کھڑی ہوئی۔اذلان بھی اس کے ساتھ کھڑا ہوا۔
“مجھ سے جس طرح چاہو جیسا چاہو بدلہ لے کو اپسرا!مگر مجھ سے اتنی بےگانگی سے بات مت کرو۔تمہاری آنکھوں میں کبھی اپنے لیے بہت محبت دیکھی ہے۔اب یہ نفرت برداشت نہیں ہوتی۔”اذلان کرب سے بولا۔
آپ اسی قابل ہو اذلان شاہ۔میں مر کر بھی آپ سے کبھی محبت نہیں کرسکتی۔”
“ایسا مت کہو اپسرا۔مریں تمہارے دشمن۔”اذلان تڑپ کر دو قدم آگے آیا۔
“تو آپ مرجاؤ اذلان۔میری جان چھوڑدو۔”اذلان ساکت رہ گیا۔


Download link

AEY MASEEHA DIL KAY BY FARAH BHUTTO

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ik Kami Si Reh Gayee BY Rahat Jabeen.

Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…

18 hours ago

Teri Be Rukhi Kay Dayar Mei By Seema Munaf.

Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…

18 hours ago

Naveed E Eid By Asma Qadri.

Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…

2 days ago

Mohabbat Phool Ki Soorat By Rukhsana Nigar Adnan.

Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…

3 days ago

Mei Tere Chand Ka Sahil By Rohaila Khan.

Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN

3 days ago

Phool Khilnay Ka Mausam By Umm E Iman Qazi.

Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…

3 days ago