Ishq Pagal kar Deta hai by Mariam Aziz.

Novel Lines

محبت کا بڑا اچھا ڈھونگ کرلیتے ہیں آپ۔ میں تو کب سے انتظار کررہی تھی کہ کب آپ اپنی اصلیت پہ آتے ہیں آج پتہ چل ہی گیا۔آپ کبھی بھی اچھے نہیں ہوسکتے۔میں غلط فہمی کا شکار ہوئی تھی۔پتہ نہیں ایک شادی کرکے بھی آپ کی تسلی نہیں ہوئی جو آپ نے اپنی ہوس کو پورا کرنے کیلیے میرے سے شادی کی۔”آپ کو تو کسی اپنی جیسی۔اس کی بات ادھوری رہ گئی۔وجاہت نے تھپڑ اس کے منہ پہ مارا تھا۔تھپڑ اتنی ذور کا تھا کہ وہ دیوار سے جالگی تھی۔گال پہ ہاتھ رکھے وہ پھٹی پھٹی نگاہوں سے اسے دیکھنے لگی جس کی آنکھیں سرخ ہورہی تھی۔
“انف از انف۔آج تم نے اپنی لمٹ کراس کردی ہے۔میری محبت کو ہوس جیسا چیپ اور تھرڈ کلاس نام دے کر تم نے میری محبت کو گالی دی ہے۔تمہیں پتہ بھی ہے ہوس ہوتی کیا ہے۔اگر مجھے ہوس ہوتی تو میں تم سے شادی نہ کرتا صرف تمہیں اپنی ہوس کا نشانہ بناتا اور یہ جو شادی کا طعنہ بار بار تم مجھے دے رہی ہو کیا جانتی ہو تم اس بارے میں بلکہ تم کیا جانتی ہو میرے بارے میں کبھی تم نے میری بارے میں پوچھا۔”
وجاہت کی آنکھیں اس قدر سرخ ہورہی تھی جیسے ابھی ان میں سے خون نکل آئے گا۔
“میں تو بہت برا ہوں تم تو اچھی ہو نا۔میں اچھا مسلمان نہیں تم تو ہو نا اتنا تو تم جانتی ہوگی کہ شوہر کے کیا حقوق ہیں بیوی کے کیا فرائض ہیں۔کبھی تم نے اپنے فرائض کو پورا کیا کبھی اپنا حق استعمال کرتے ہوئے میں نے تم سے ذبردستی کی۔میں شراب پیتا تھا یہ تمہیں نظر آیا مگر میں نے شراب چھوڑدی کس کیلیے صرف تمہارے لیے یہ تمہیں نظر نہ آیا۔تمہیں پتہ ہے مقدس تمہارا پرابلم کیا ہے تمہیں اپنے آگے کوئی اچھا نہیں لگتا سب کمتر نظر آتے ہیں۔”
اب کا اس کا لہجہ ہارنے لگا تھا

Read More

ISHQ PAGAL KAR DETA HAI BY MARIAM AZIZ

Novel Description

🌸 ناول کا نام: عشق پاگل کر دیتا ہے
✍️ مصنفہ: مریم عزیز
📖 اشاعت: کرن ڈائجسٹ

💞 کہانی کا خلاصہ:
مقدس ایک سیدھی سادی،  لڑکی ہے جو یونیورسٹی میں پڑھتی ہے 🎓 اور ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔
💐 قسمت کے کھیل نرالے! ایک شادی میں اُس کی ملاقات ہینڈسم مین — وجاہت یزدانی سے ہوتی ہے ❤️ جو ایک کامیاب بزنس مین اور زبردست شخصیت کا مالک ہوتا ہے۔ پہلی ہی ملاقات میں وہ مقدس کے سحر میں گرفتار ہوجاتا ہے 💘

مگر… تقدیر کو کچھ اور ہی منظور ہوتا ہے!
جب مقدس کی منگنی کسی اور سے طے پاتی ہے، تب وجاہت اپنی محبت کو بچانے کے لیے سب حدیں پار کر دیتا ہے 😢💔
پیار کی ضد، ضد کا جنون اور جنون کا انجام… وجاہت مقدس کے انکار پر اُس کے بھائی کو اغوا کر لیتا ہے 😳
یوں ایک زبردستی کی شادی ان دونوں کے درمیان بندھ جاتی ہے 💍

💖 شادی کے بعد کہانی ایک نیا رخ لیتی ہے — نفرت، ضد اور محبت کے بیچ شروع ہونے والا سفر آہستہ آہستہ حقیقی عشق میں بدل جاتا ہے 🌹
اور آخرکار… دونوں دل ایک دوسرے کے ہو جاتے ہیں 🥰✨

🌺 ایک حسین اختتام کے ساتھ، یہ کہانی عشق کے پاگل پن کی وہ تصویر ہے جو دل کو چھو جاتی ہے۔ 💕

Admin

Recent Posts

Rah Bhoolay Musafir By Umm E Aqsa

Novel Description ناول: 🌿 راہ بھولے مسافر 🌿مصنفہ: اُمِّ اقصیٰاشاعت: کرن ڈائجسٹ، فروری 2022 💫…

10 hours ago

Roshni Se Daray Huye Thay BY Rukhsana Nigar Adnan

Novel Description 🌷روشنی سے ڈرے ہوئے تھے🌷✍️ رخسانہ نگار عدنان📖 خواتین ڈائجسٹ، جون 1999 💞…

11 hours ago

Ujala Hai Hareem E Dil O Jaan Mei By Muqadas Mishal

Novel Description 🌸 ناول: اُجالا ہے حریمِ دل و جاں میں✍️ مصنفہ: مقدس مشعل📚 اشاعت:…

2 days ago

Nakail By Tehniyat Abdul Rehman.

Novel Description ناول: نکیل مصنفہ: تہنیت رحمانکِرن ڈائجسٹ اکتوبر، نومبر 2006 Feudal System based |…

3 days ago

Yai Kaisi Reet Rachai Hai By Farah Gull.

Writer Farah Gull Farah Gull is an emerging and talented Urdu novelist who has earned…

3 days ago

Kabhi Khushboo Kabhi Gulab By Ammara Khan.

Author Biography: Ammara Khan is a prominent and highly admired name in modern Urdu literature,…

3 days ago