Categories: Aimal Raza

Khara Badal By Aimal Raza.

Novel Lines

فہد اس کے کمرے میں آیا تھا۔ اس کا چہرہ اس کی آنکھوں کی طرح سُرخ سُرخ ہو رہا تھا۔
“وہ لڑ رہی ہے، بول رہی ہے مجھ پر۔ وہ سمجھ رہی ہے کہ میں اس کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہوں.”
” لیکن کیوں…..؟”
“وہ کہتی ہے کہ میں اور تُو مطلب تیرا میرا کوئی ناجائز رشتہ ہے،.”
“کیا؟” اور آصو اتنی زور سے ہنسی کے کھڈی کے سارے پُرزے اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر ماتم کرنے لگے۔
“پاگل نہ ہو تو، رشتے کے جائز اور ناجائز ہونے کا اسے کیا پتا۔۔۔۔”
“کیا تم کل رات میرے کمرے میں آئی تھی؟”فہد نے چور آواز سے پوچھا۔
“تو کیا پہلی بار آئی تھی؟ وہ جرات سے بولی۔
“یہی تو میں اسے سمجھا رہا ہوں کہ پگلی ایسی کوئی بات ہوتی تو کیا وہ مجھے نہ بتاتی؟ ہماری شادی میں تو کوئی اڑچن ہی نہیں تھی۔ لیکن وہ سمجھتی ہی نہیں۔۔۔ کہتی ہے تو اسے اب اچھا لگنے لگا ہے۔”
“اب اچھا لگنے لگا ہے۔ کم عقل نہ ہو تو۔۔۔۔ میں نہ کہتی کہ لمبی ہے۔ عقل ضرور چھوٹی ہوگی۔”
“میں بھی یہی کہتا ہوں لیکن وہ مانتی ہی نہیں، گھر جانے کی دھمکی دیتی ہے۔” “خیر تم اس کی فکر نہ کرو میں اس سے بات کرتی ہوں، میں سمجھا دیتی ہوں کہ جذبات وہ نہیں ہوتے جو نظر آتے ہیں، جذبات تو قوس قزاح کے مانند ہوتے ہیں جن کی اصل ماخذ تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔”
شام میں وہ ماریہ کے کمرے میں گئی۔ اماریہ نے آصو کو دیکھ کر پہلے تو منہ پھیر لیا لیکن پھر ایک گھنٹے کے بعد اسے کمرے سے باہر چھوڑتے وقت وہ اسی سے معافی مانگ رہی تھی۔
“مجھے معاف کر دو آصو، میں نے ایسے ہی تم پر شک کیا۔”
“معافی کیسی؟ تم نے اپنی آنکھوں سے جو دیکھا اس پر حق بجانب ہو۔ دل کی نگاہ سے دیکھتی تو یقیناً سمجھ جاتی۔۔۔۔”

Download link

KHARA BADAL BY AIMAL RAZA

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Aaj Ki Larki By Seema Munaf

Novel Description ناولٹ: آج کی لڑکیمصنفہ: سیما منافاشاعت: شعاع ڈائجسٹ، ستمبر 1998 ایک خوبصورت، سادہ…

1 hour ago

Zindagi Haseen Hai By Naseem Sehar Qureshi.

Novel Description ناول: زندگی حسین ہےمصنفہ: نسیم سحر قریشیاشاعت: پاکیزہ ڈائجسٹ، جنوری 1991 محبت، اعتماد،…

1 hour ago

Fana Fil Ishq By Humaira Nosheen

About the Author: Humaira Nosheen Welcome to the dedicated corner of Humaira Nosheen, one of…

1 hour ago

Gurriya By Humaira Rahat.

Writer Humaira Rahat is a distinguished Pakistani Urdu writer, novelist, and poet known for her…

3 hours ago

Dil Dar E Haal By Saima Noor.

Writer Saima Noor Saima Noor is a highly celebrated contemporary Urdu novelist and storyteller who…

1 day ago

Pyar Hum Ko Chahye By Rubina Qureshi.

Novel Description 💕 پیار ہم کو چاہیے 💕 ✍️ روبینہ قریشی📖 پاکیزہ ڈائجسٹ جون 2026🌸…

1 day ago