Jaan Novel By Shaheena Chanda Mahtab.

Novel Review

ناول : جان
مصنفہ : شاہینہ چندا مہتاب
تبصرہ
از
بشریٰ خان ۔۔۔

کیا تم نے بدن سے جان کو جدا ہوتے دیکھا ہے ؟؟
میں نے دیکھا ہے ،،،،
جب ناز اٹھانے والے منوں مٹی تلے چھپ جائیں
جب اپنے ہی پراے بن جائیں
آنکھوں سے ، لبوں سے
نفرت ہی نفرت برسے
ہاں تب
تب جان جدا ہو جاتی ہے ۔۔۔
بچتا ہے تو صرف
کھوکھلا جسم ،،، بے نام سانسیں ۔۔۔۔
یہ ناول تھا ایک ایسی لڑکی کی داستان کا
جو سب کی لاڈلی ہے ۔۔۔پیدا ہی تو خوبصورتی دیکھ کر چچی کے دل میں اس کو بہو بنانے کا خیال آیا مگر ماں کی میکے سے محبّت نے جوش مارا اور اس کا رشتہ ماموں کے بیٹے سے ہو گیا ۔۔۔ جوں جوں بڑی ہوئی تو سب ہے کے ساتھ رہنے کی وجہ سے اپنی منگنی کی خبر بھی کانوں میں پڑ گئی جس کی وجہ سے بچپن ہی  سے آنکھوں میں سپنے اور دل میں خواب بھر گئے ۔۔۔ پڑھائی سے تو اسے شدید نفرت تھی نت نئے بہانے تلاشتی کبھی اسکول نہ جانے کے اور کبھی پڑھائی چھوڑنے کے ۔۔۔
پھر آ گیا ایاز ۔۔۔ جو محبّت تو کرتا تھا مگر ایک فوجی ہونے کی وجہ سے اپنی ہونے والی بیوی کو سست اور پڑھائی کے بنا نہیں دیکھ سکتا تھا ،، اسکا حل اس نے اس کو جیلس کرنے کا سوچا ۔۔ مگر پھر اس کا رونا دیکھ کر جلدی شادی کا پروگرام بنا لیا ۔۔۔۔
مہندی لگ گئی ، چچی کی بیٹی اسکی بھابی اور نندیں سب ہی اسکو  چھیڑنے میں لگے ہیں ۔۔ اففف یہ کیا ؟؟ ایاز کی والدہ نے سب کو بلا لیا ۔۔۔
یہاں لوگ کیوں جمع ہیں ؟؟ شائد مامی مر گئی ہیں !!! اس نے سوچا ۔۔۔ خود فریبی کی انتہا ہے 😢  ایاز کی لاش دیکھ کر ، مہندی کی دلہن عائشہ کا تو برا حال ہی ہو گیا ۔۔۔
خانہ بدوش عورت کی پہلی پیشین گوئی پوری ہوئی ۔۔۔ اس کی ایک منگنی ٹوٹ گئی تھی ۔۔۔ پھر باپ کے بھائی سے بات کرنے پر اس کی زندگی میں فیروز آیا ۔۔ چچی کا بیٹا اور اسکی بھابی کا بھائی ۔۔۔ جلد ہی فیروز نے اس کو اپنی محبت کا گرویدہ کر لیا ۔۔۔
مگر دکھوں نے اس کا پیچھا نہیں چھوڑا تھا ،،، بم بلاسٹ میں فیروز ، اپنے ماں باپ اور ہونے والے بچے کو بھی کھو بیٹھی ۔۔۔ افففف زندگی اتنی ظالم بھی ہوتی  ہے !!! سارے اپنے بدل گئے ،،، سب کی محببتیں نفرت میں بدل گئیں ،، پیار کرنے والی بھابی اب اس کو منحوس اور اچھوت کہنے لگی ۔۔۔
صحیح کہتے ہیں ضعیف الاعتقادی رشتوں کو کھا جاتی ہے ،،، مگر آفرین بھائی کا سہارا تو ٹھہرا ،، پرویز نہیں بدلا ،، اپنا بچہ بھی اس کا کہ کے اس کی گود میں ڈال دیا ۔۔ مگر کہتے ہیں نا پتھر پر بھی پانی گرتا رہے تو وہ سوراخ کر دیتا ہے ،،، آخر کار بھائی بھی بدل گیا ۔۔۔ مگر جب اپنے پراے ہو جائیں تو اللّه پاک غیروں کو اپنا بنا دیتا ہے ۔۔۔ جیسے رابعہ اور اس کے شوہر ۔۔۔ پھر نئے رشتے ملے رقیہ اس کی بھابی اور اس کا بیٹا شاداب ۔۔۔ وقت بہت بدل دیتا ہے ۔۔۔ پڑھائی سے نفرت کرنے والی اب پی ایچ ڈی کر کے لیکچرار تھی ۔۔ رقیہ جو اپنے بیٹے کی وجہ سے پریشان ہوتی ہے اس کو شاداب کو سمجھنے کا کہتی  ہے ۔۔۔۔
مگر یہ کیا ؟؟؟ شاداب تو اس سے محبت کرنے لگا ۔۔۔۔ واقعی میں محبّت عمر ذات کچھ نہیں دیکھتی ،،،،
عائشہ نے تو اسکی اصلاح کی غرض  سے جھوٹ بولا کہ وہ اس شادی کرے گی مگر اس کے میجر بننے کے بعد ۔۔ مگر اب وہ واپس آگیا ہے اپنی محبّت کے ساتھ ۔۔۔
اب اس کے سوا کوئی چارا نہیں کہ اس کو سچ بتا دیا جائے ۔۔۔مگر افففف وہ تو سب فراموش کر چکا ۔۔۔۔ اسکے بعد ایک لمبی جنگ ،،، وہ شاداب خان آفریدی جو کسی لڑکی کو آنکھ اٹھا کے بھی نہیں دیکھتا تھا اب عائشہ سے بدلے میں ہر لڑکی کے ساتھ برا کرنے لگا ۔۔۔انتہا ہوئی تو تب جب اس نے انتقام کا نشانہ مینا اپنی کزن کو بنایا ۔۔۔۔
خیر کسی طرح عائشہ نے شادی کروا دی ۔۔خود کینیڈا چلی گئی ۔۔۔
ارے یہ کیا ؟؟ جاتے سمے محبّت نے اپنا تاج اس کے سر پر سجا دیا ،،،،
پاس بیٹھا تھا وہ شخص مگر میرا نا تھا ۔۔۔۔
اس محبّت نے تین زندگیاں لے لیں مینا ذہنی مریض بن گئی ، خود تڑپتی رہی اور آخر کار شاداب بھی شہید ہو گیا ۔۔۔۔
بے پناہ اداس کر دینے والا اختتام ۔۔۔ مگر بہترین ۔۔۔۔ ایک مرتبہ انسان ہاتھ میں لے تو مکمل کے بنا اٹھنا اسکے اختیار میں نہیں۔۔۔۔
نا چاہنے کے باوجود پڑھا جانے والا ناول میں چاہوں گے اب کہ ہر کوئی پڑھے ۔۔۔۔

Download link

JAAN NOVEL BY SHAHEENA CHANDA MAHTAB

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Jhilmil Karti Bahar BY Qamroosh Shehak.

Novel Lines “حدید چھوڑیے۔”وہ اس کی مضبوط پناہوں میں بری طرح مچلنے لگی تھی۔بلیک شیشوں…

13 hours ago

Pyar Kay Rishtay By Iqbal Bano.

Novel Description ناول کا نام: پیار کے رشتےمصنفہ: اقبال بانواشاعت: پاکیزہ ڈائجسٹ، اپریل 2010 یہ…

15 hours ago

Pakeeza Digest April 2010.

Download link PAKEEZA DIGEST APRIL 2010

15 hours ago

Baadban Khulnay Se Pehlay By Nighat Abdullah.

Novel Description ناول کا نام: بادباں کھلنے سے پہلےمصنفہ: نگہت عبداللہاشاعت: کرن ڈائجسٹ، جولائی 1997…

16 hours ago

Mausam E Dil Ki Pehli Shaam By Ushna Kausar Sardar.

Novel Description ناول: موسمِ دل کی پہلی شاممصنفہ: عشنا کوثر سردار اشاعت: کرن ڈائجسٹ(ستمبر 2001)…

18 hours ago

Teri Deed Se Meri Eid By Sarwat Anmol.

Novel Lines مجھے چوڑیوں کا شور بالکل پسند نہیں اس لیے میرے سامنے یہ مت…

2 days ago