Categories: Farzana Kharal

Phool Mandi By Farzana Kharal.

Review By Rabia Kashif


“پھول منڈی ” نام نے ہی توجہ کھینچ لی تھی۔ پڑھنا شروع کیا۔اس موضوع پہ پہلے بھی بہت بار پڑھ اور دیکھ چکے ہیں پرنٹ اورڈیجیٹل میڈیا پہ۔لیکن کچھ تو بات ہے فرزانہ کھرل میں۔
بہت پختہ اندازِ تحریر ،بہت عمدہ منظر کشی 👌
میں ناول پڑھتے ہوئے اس ناول میں کی گئی منظر کشی کو بہت اہمیت دیتی ہوں۔کسی کہانی میں کسی منظر یا پس منظر کا ذکر آئے تو اس کو حقیقی مناظر سے قریب ترین ہونا چاہیے تا کہ پڑھنے والا اپنے آپ کو اسی جگہ محسوس کرے۔اور میں نے ایسا ہی محسوس کیا۔ اب کچھ بات ہو جائے کہانی کے متعلق۔ رائٹر ماضی اور حال کو ساتھ ساتھ لے کر چل رہی ہیں۔یہ کہانی ایک قدامت پسند محلے اور اس سے ملحقہ ایک پوش رہائشی سوسائٹی کے گرد گھومتی ہے۔جس کے متعلق طرح طرح کی باتیں مشہور ہیں۔مڈل کلاس لوگ اس پوش کالونی کے مکینوں سے نالاں ہیں۔لیکن جب سے محلے کے لوگوں کا روزگار اس کالونی سے وابستہ ہوتا ہے۔ وہ اس  بدنام کالونی کو “پھول منڈی” کا نام دے کر  خود کو تسّلی دے لیتے ہیں۔ مرکزی کردار  مصباح ایک نڈر لڑکی ہےجو  جگنو کی تلاش میں ہے۔جگنو مصباح کی ماں کی دوست  گوشی کی بیٹی ہے۔جو سوتیلے باپ کی اس پر بری نظر کی وجہ سے قاضی نامی شخص کے ساتھ گھر سے بھاگ چکی ہے۔مصباح کا باپ ایک روایتی مرد ہے۔جو جگنو کے گھر سے بھا گنے کا سبب گوشی کی دوسری شادی کو قرار دیتا ہے۔جبکہ  گوشی نے دوسری شادی تحفظ کی تلاش میں کی تھی۔تحفظ تو نہیں ملا الٹے محافظ ہی اس کی بیٹی کی عزت پر بری نظر رکھے ہوئے تھا۔
اس تلاش میں اس کے دو دوست فارہ اور طلحہ اس کی مدد کرتے ہیں۔طلحہ اور فارہ ایک دوسرے سے خاموش محبت  کرتے ہیں۔لیکن دونوں کی ما لی حثیت میں فرق ہے۔طلحہ ڈگری ہولڈر ہونے کے باوجود جاب لیس ہے۔ اس کی پھول منڈی میں پان کی چھوٹی سی شاپ ہے۔
مصباح اپنی چھت سےاکثر ساتھ والی کالونی (پھول منڈی)کی لڑکی ہنی سے باتیں بھی کرتی ہے اس کی ماں اسے ایسا کرنے سے منع کرتی ہے۔ہنی طلحہ سے  یکطرفہ محبت کرتی ہے۔  
جگنو کی تلاش میں مصباح قاضی کے باس سالم امین(جو کہ ہیرو ہے ) کے سامنے دعویٰ کرتی ہے کہ قاضی نے جگنو کو کڈنیپ کیا ہے۔سالم امین پہلی نظر کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ وہ اس سے قاضی کا ایڈریس معلوم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ قانونی چارہ جوئی کی دھمکی بھی دیتی ہے سالم امین کو قاضی کے غائب ہونے پر اپنی ساکھ کی فکر پڑ جاتی ہے۔وہ اس  سارے قصے سے لا تعلقی اور لاعلمی کا اظہار کرتا ہے۔اور اپنے طور پہ ہی ساری معلومات حاصل کرواتا ہے۔اور کچھ دن میں ہی ان کو ڈھونڈ کر مصباح کو اپنےفارم ہاؤس پر بلاتا ہے۔۔۔۔ اظہارِمحبت کے جواب میں مصباح اسے بتاتی ہے اس کی منگنی ہو چکی ہے۔ وہ اسے کہتا ہے وہ کسی صورت یہ شادی نہیں ہونے دے گا اور ضرورت پڑنے پر اسے کڈ نیپ بھی کروا سکتا ہے۔۔۔ لیکن اس کی نوبت نہیں آتی اس کے کسی  سسرالی رشتے دار نے اسے اس بدنام فارم ہاؤس سے باہر نکلتےدیکھ لیا ہوتا ہے۔۔۔مصباح کے منتیں ترلے کرنے کے بعد سالم اس کے کردار کی گواہی دیتا ہے۔لیکن کوئی بھی یقین نہیں کرتا۔۔۔۔سالم اور مصباح کیسے ایک ہوئے؟فارہ اور طلحہ کی خاموش محبت اور ہنی کی یکطرفہ محبت میں سے جیت کس کی ہوئی؟ ؟ جگنو کے ساتھ کیا ہوا۔۔۔؟؟اور سالم کے فارم ہاؤس کا پھول منڈی سے کیا لنک تھا؟؟ جاننے کے لئے پڑھیں پھول منڈی۔۔۔اینڈ ہیپی ہے۔🥰❤️👩‍❤️‍💋‍👨

Download link

PHOOL MANDI BY FARZANA KHARAL

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Sirf Mohabbat By Rizwana Ameer Ul Haq.

Novel Review By Rabia Kashif. صرف محبت از رضوانہ امیر الحقخواتین ڈائجسٹ نومبر 2004رضوانہ امیر…

3 hours ago

Rah E Yaar By Sumaira Hameed.

Download link RAH E YAAR BY SUMAIRA HAMEED

7 hours ago

Rang Khushboo Hawa Badal By Afshan Afridi.

Novel Description ناول: رنگ خوشبو ہوا بدلمصنفہ: افشاں آفریدیاشاعت: کرن ڈائجسٹ فروری 1997 تا فروری…

23 hours ago

Afsanay Kiran Digest October 2025.

Download link AFSANAY KIRAN DIGEST OCTOBER 2025

1 day ago

Ujalay Door Nahi By Nayab Jillani.

Novel Description ناول کا نام: 🌸 اجالے دور نہیں مصنفہ: نایاب جیلانی ✍️ماہنامہ: کرن ڈائجسٹ…

2 days ago

Zara Mausam Badalny Do By Bushra Siyal.

Novel Description ✨ ناول کا نام: زرا موسم بدلنے دو📖 مصنفہ: بشریٰ سیال🌸 ماہ و…

2 days ago