Novel Lines

ہیلپ ہیلپ ہیلپ۔”وہ چیخی۔کئی گھروں کی لائٹس آن ہوئی تھی۔کتے اس کے پیچھے تھے۔اس کی جینز کا پائنچہ اس کے منہ میں آگیا تھا۔وہ جتنا ذور سے چلاسکتی تھی چلائی تھی۔اب احساس ہوا تھا کہ وہ کیمپ سے بہت دور آگئی ہے۔دوسرا پائنچہ بھی دوسرے کتے کے منہ میں آگیا تھا۔وہ پوری شدت سے چلارہی تھی تب ہی فائرنگ کی آواز آئی۔کتے کو لگی تھی۔وہ وہی گرگیا۔دوسرا بھاگ گیا تو وہ بھی گرنے والے انداز میں وہی بیٹھ گئی۔آنکھوں سے زاروقطار آنسو بہہ رہے تھے۔
“کون ہو تم۔یہاں کیا کررہی ہو۔”گھمبیر آواز میں پوچھا گیا تھا۔پوچھنے والا اب قریب ہی بیٹھ گیا تھا۔بندوق ایک طرف رکھ کر وہ اس کی طرف مڑا۔
“مم۔م۔میں۔”اس سے بولا نہیں گیا تھا۔ہاتھ ٹانگ پہ تھا۔
“اوہ تم زخمی ہو۔ویری سیڈ۔یہ کتے اجنبیوں پہ حملہ کرتے ہیں”۔اس نے تاسف سے کہا اور اس کا ہاتھ پیچھے کرکے زخم دیکھنے لگا۔وہ اپنے آنسو صاف کررہی تھی۔
“مم۔مجھے واپس جانا ہے۔”اس نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا۔مقابل نے چونک کر سر اٹھایا پھر ساکت ہوگیا۔ٹارچ کی روشنی میں گالوں پہ بکھرتے آنسو۔بھیگی کانچ سی آنکھیں۔
“واپس۔واپس کہاں جانا ہے۔”اس نے پوچھا۔
“کیمپ میں۔”اس نے کہا۔نچلا ہونٹ دانتوں تلے تھا۔
“اوہ۔کوئی ٹرپ آیا ہے کیا۔کہاں ٹھہرا ہے۔”اس نے طویل سانس لے کر کہا۔
“گاؤں سے تھوڑی دور۔”وہ تکلیف سے ہونٹ بھینچ رہی تھی۔
“اوہ اوکے اٹھو تمہاری بینڈیج کردیتا ہوں پھر چھوڑ آؤں گا۔”اس نے اپنا ہاتھ آگے کیا۔وہ ہاتھ پکڑ کر کھڑی ہوگئی۔گن اٹھا کر اس نے کندھے پہ ڈالی اور آگے بڑھ گیا۔وہ ساتھ گھسیٹتی جارہی تھی۔
“کہاں۔کہاں لے جارہے ہو مجھے۔”کچھ خیال آنے پر اس نے سہم کر پوچھا۔

BAHAREN TERE SANG BY ATIKA AYOUB

Admin

Recent Posts

Kiran Digest june 2026

Kiran Digest is a beloved Urdu monthly magazine known for its rich collection of engaging…

1 day ago

Itni Se Shikayat Hai By Asia Raees Khan

Novel Description ناول: اتنی سی شکایت ہے مصنفہ: آسیہ رئیس خان اشاعت: خواتین ڈائجسٹ اپریل…

1 day ago

Badli Hai Rut By Ayesha Tanveer

Novel Lines تمہارا نام کیا ہے؟ اتنی دیر کی مغز ماری کے بعد اس کی…

4 days ago

Mujhy Chahat Tumhari Hai By Sabas Gull.

Novel Lines کیا ہو گیا ہے تمہیں میرے ساتھ ہنی مون پہ جا کر اپنا…

4 days ago

Seer E Gull By Alia Hira

Writer Alia Hira is a popular contemporary Urdu novelist known for her gripping romantic and…

1 week ago

Sanjhi Apni Khushian By Shazia Chaudhary

Writer Shazia Chaudhary is a celebrated Urdu novelist known for her compelling social and romantic…

1 week ago