مولوی صاحب نکاح پڑھواٸیے۔
ہاشم نے پھر کہا
مولوی صاحب نے اس سچویشن سے خاٸف ہوکر گلا کھنکھارا اور رجسٹر کھولا۔
مومنہ ہاشم ۔۔۔روبرو عین گواہوں کے شریعت محمدی پر مفسر راشد ولد راشد کا نکاح آپ سے کیا جاتا ہے آپ نے قبول کیا۔
مومنہ کے حلق میں گولہ سا پھنسا جسے دھکیل کر اس نے جی ہاں کہا تھا۔
تین بار ہاں کہنے کے بعد اس کی سانسیں رکنے لگیں۔
مفسر نکاح کے بعد ایکدم اٹھ کھڑا ہوا اور مومنہ کا ہاتھ پکڑ کر اسے بھی اٹھایا۔
آپی۔۔حمنہ سے ضبط نہ ہوسکا اور وہ سیڑھیاں اتر کر مومنہ سے لپٹ گٸی۔
لو اب نٸے ڈرامے شروع ہوگٸے۔۔انیسہ نے جلے دل سے کہا۔
آپی امی سے مل لو پلیز اوپر آٶ۔حمنہ نے مومنہ سے کہہ کر ملتجی نظروں سے مفسر کو دیکھا۔
جاٸیں مومنہ۔۔مفسر نے فورا اجازت دی۔
اے بی بی۔اب یہ ڈرامے چھوڑو اور جلدی نکلو یہاں سے۔۔۔سنا نہیں باپ نے کیا کہا ہے۔۔آج کے بعد دوبارہ ادھر نظر نہیں آنا۔
ان دونوں کو سیڑھیوں کی طرف بڑھتا دیکھ کر انیسہ چیخی۔
مجھے اپنی امی سے ملنا ہے۔۔مومنہ بھی چیخی
نکلو فورا میرے گھر سے۔۔ورنہ اس عورت کو بھی اپنے ساتھ لے جاٶ۔۔ہاشم نے تنفر سے کہا تو مومنہ کے بڑھتے قدم رک گٸے۔
اس وقت چلو مومنہ۔بعد میں مل لیں گے۔
مفسر نے رسان سے کہا
امی۔۔مومنہ نے کرب سے سیڑھیوں کی طرف دیکھا۔
سنا نہیں یہ کیا کہہ رہے ہیں فورا نکلو یہاں سے۔
انیسہ جذباتی ہوکر مومنہ کے پاس آٸی اور اس کا بازو دبوچ لیا۔
ایکسکیوز می۔۔اب یہ میری بیوی ہے۔۔آپ کے پُرشدد حقوق اس پر ختم ہوچکے ہیں۔۔اسی لیے اسے سوچ سمجھ کر ہاتھ لگاٸیں۔
مفسر درشتی سے بولا تو انیسہ نے مومنہ کا بازو چھوڑ دیا۔
Novel Description ناول: کیسے مناوں پیا 💞 مصنفہ: ساجدہ تاج اشاعت: کرن ڈائجسٹ جنوری 2009…
Novel Description ناول : بساط مصنفہ : قرۃ العین خرم ہاشمی اشاعت :خواتین ڈائجسٹ نومبر…
Novel Description ناول کا نام: بیلے کا موسماشاعت: کرن ڈائجسٹ، مارچ 1997مصنفہ: شگفتہ بھٹیAge Difference…
Novel Description 📖 ناول: طلب کی راہوں میں🖊 مصنفہ: صدف ریحان📅 شائع ہوا: کرن ڈائجسٹ،…
Download link TUM BIN EID MANAON KAISY BY HUMA RAO
Novel Description ناول : سن ذرا مصنفہ آسیہ رئیس خاناشاعت : خواتین ڈائجسٹ اکتوبر 2025🌸…