Novel Lines

میں تمہاری شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی”۔وہ مرے مرے قدموں سے گھر میں داخل ہوئی تھی لیکن امی نے دو ہتڑ مارتے ہوئے اسے صحن سے پیچھے دھکیل دیا تھا۔
“امی۔”اروی کی آواز کسی کنویں سے آتی ہوئی سنائی دی تھی۔
مرگئی تمہاری امی۔قتل کردیا تم نے ہم سب کا۔زندہ درگور کردیا ہمیں۔کہی منہ دکھانے کے لائق نہیں چھوڑا ہم کو۔آج جگہ جگہ ہمارے گھر کی باتیں ہورہی ہیں۔خاک ڈالی ہے تم نے مرے ہوئے باپ کی عزت اور نام پر۔امی کا ایک ایک لفظ ذہر میں بجھا ہوا تھا۔
“امی پلیز۔پہلے ایک بار میری بات تو سن لیں۔پہلے ایک بار مجھ سے کچھ پوچھ لیں۔”اس نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا تھا۔
“تم سے کیا پوچھوں۔یہی کہ تو اتنا عرصہ اس شخص کے ساتھ رنگ رلیاں مناتی رہی ہے۔ہمیں دھوکا دیتی رہی ہے۔اپنی حرام کی کمائی ہماری رگوں میں اتارتی رہی ہے۔ایک شادی شدہ مرد کی۔۔۔”
“پلیز امی پلیز اللہ کیلیے ایسا کچھ مت کہیں۔پہلے میری بات تو سن لیں۔پلیز امی۔ایسا کچھ نہیں ہے جو آپ سمجھ رہی ہیں۔”
“اچھا۔اچھا۔۔ابھی بھی ہم ہی سمجھ رہے ہیں۔گویا ہمارا ہی قصور ہے۔واہ کیسی دیدہ دلیری ہے میڈیم کی۔”ثمینہ بھابھی لپک کر میدان میں آئی تھی۔
“بھابھی پلیز میرا کسی کے ساتھ کوئی ناجائز تعلق نہیں ہے۔ہمارا نکاح ہوا تھا۔ہم نے شادی کی تھی اروی کے صفائی دینے پہ ثمینہ بھابھی تمسخرانہ انداز میں قہقہہ لگا کر ہنسی تھی۔
“یعنی چوری چوری نکاح بھی کرلیا اور ہمیں بتایا بھی نہیں۔لگتا ہے بڑی جلدی تھی تمہیں شادی کی۔”انہوں نے مزید طنز کے تیر چھوڑے تھے۔۔۔۔۔

Download link

HISAB E DIL REHNAY DO BY MARIAM AZIZ

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Mei Mohabbat Aur Tum By Saba Javed.

Novel Description ناول :میں محبت اور تم 💕مصنفہ : صبا جاویدشائع ہوا :  حنا ڈائجسٹ،…

13 minutes ago

Roothna Mat By Salma Gull.

Novel Description ناول   :روٹھنا مت 💕مصنفہ :  سلمیٰ گلشائع ہوا : آنچل ڈائجسٹ، اپریل 2010…

27 minutes ago

Lambi Thi Hijar Ki Shaam By Samra Bukhari.

Novel Description 📖 ناول: لمبی تھی ہجر کی شام✍️ مصنفہ: ثمرہ بخاری🗞️ شائع ہوا: خواتین…

1 hour ago

Aao Aub Us Ko Mana Len By Afshan Afridi.

Download link AAO AUB US KO MANA LEN BY AFSHAN AFRIDI

21 hours ago

Dareecha Tu Kholiye By Nayab Jillani.

Novel Description 📖 ناول : دریچہ تو کھولیے 💞 ✍️ مصنفہ: نایاب جیلانی 🌸🗓️ اشاعت:…

21 hours ago

Subh E Tamana Ka Sitara By Zarnain Aarzoo.

Novel Description 📖 ناول : صبحِ تمنا کا ستارہ 🌟 ✍️ مصنفہ: زرنین آرزو 💕🗓️…

1 day ago