ناول : وہ اک ستارہ مہربان
اشاعت:(Kiran Digest نومبر، دسمبر 2008)
مصنفہ : مہوش افتخار
✨ ہیروئن اینجیلا غیر مسلم لڑکی ہے۔ اس کے والدین کی علیحدگی ہو چکی تھی، چھوٹا بھائی ماں کے پاس رہتا جبکہ اینجیلا کو والد کے حوالے کر دیا گیا۔ والد نے دوسری شادی کر لی جس کی وجہ سے گھر کا ماحول اس کے لیے ناقابلِ برداشت ہوگیا۔ اسی کرب سے بچنے کے لیے اس نے روحانی زندگی اختیار کرنے اور نَن بن کر دوسروں کی خدمت کرنے کا فیصلہ کر لیا 🙂۔
💫 ہیرو آریان مرتضیٰ (رِکی) لاڈلا اور بگڑا ہوا لڑکا ہے۔ والدین شروع سے ہی باہر رہتے ہیں اور ان کا کاروبار بھی وہیں ہوتا ہے۔ رِکی نے اینجیلا کو پہلی بار پارک میں دیکھا اور دوستوں کے ساتھ مل کر اسے چھیڑنا شروع کر دیا۔ جلد ہی وہ اس کی طرف مائل ہوگیا اور جہاں بھی ان سے ملاقات ہوتی، وہ اسے تنگ کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا تھا 💕۔
⛪ ایک دن رِکی پر کچھ لڑکوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا اور چرچ کے باہر پھینک دیا۔ پادری نے اسے اسپتال پہنچایا اور اینجیلا کو اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپ دی 🙂۔ وقت کے ساتھ دونوں کے درمیان ایک خوبصورت محبت کی کہانی پروان چڑھنے لگی۔
🌹 رِکی بعد میں اپنے والدین کے ساتھ پاکستان چلا آیا اور اینجیلا سے رابطہ ختم ہوگیا۔ اب اینجیلا (فزا مسعود کے نام سے مسلمان ہو کر) پاکستان میں ایک آفس میں نوکری کے لیے آئی تو قسمت نے پلٹا کھایا اور وہاں اس کا باس کوئی اور نہیں بلکہ رِکی نکلا 💕۔
ایک حسین اور دل کو چھو لینے والی کہانی 💖 جو بالآخر خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے ♥️۔
Novel Description ناول: کیسے مناوں پیا 💞 مصنفہ: ساجدہ تاج اشاعت: کرن ڈائجسٹ جنوری 2009…
Novel Description ناول : بساط مصنفہ : قرۃ العین خرم ہاشمی اشاعت :خواتین ڈائجسٹ نومبر…
Novel Description ناول کا نام: بیلے کا موسماشاعت: کرن ڈائجسٹ، مارچ 1997مصنفہ: شگفتہ بھٹیAge Difference…
Novel Description 📖 ناول: طلب کی راہوں میں🖊 مصنفہ: صدف ریحان📅 شائع ہوا: کرن ڈائجسٹ،…
Download link TUM BIN EID MANAON KAISY BY HUMA RAO