’’تم میرا معمولی ساہاتھ جلنے پر اتنا پریشان ہورہے ہو، اگر کبھی میں واقعی بیمار پڑجاؤں تو کیا کرو گے ؟‘‘
’’میں تمہیں بیمار پڑنے نہیں دوں گا۔ ‘‘ سنجیدگی و خفگی ترک کرکے اس بار وہ مسکراتے انداز میں بولا۔‘‘
’’تم سب کی اتنی پروا کرتے ہو، یا مجھ میں کچھ اسپیشل ہے؟‘‘
’’کیا دل چاہ رہا ہے سننے کو ؟ کیا مجھ سے پھر یہ کہلوانا چاہتی ہو کہ مجھے تم سے بہت محبت ہے ؟‘‘
’’کیا حرج ہے پھر سے کہہ دینے میں ایسے بات تو جتنی بار بھی کہہ دی جائے ، دل کو اچھی لگتی ہے ۔‘‘
’’اوکے ۔ تو ہنیہ سجاد! مجھے تم سے بہت محبت ہے اور جن سے مجھے بہت محبت ہوتی ہے، میں انہیں تکلیف میں دیکھ نہیں سکتا۔‘‘
’’اور ان لوگوں میں کون کون شامل ہے ۔ میرا مطلب ہے یہ فہرست کتنی طویل ہے؟‘‘
’’انتہائی مختصر۔ مما ، پاپا اور تم۔‘‘ وہ اسے اپنے ماں ، باپ کے بعد اپنی زندگی کا سب سے اہم فرد کہہ رہا تھا اور صرف کہہ نہیں رہا تھا۔ بلکہ اس کا رد عمل اور اس کے رویے اس بات کو ثابت بھی کررہے تھے ۔ ‘‘
Novel Description 📖 ناول کا نام: تھوڑے سے برے ہم بھی ✍️ مصنفہ: آسیہ رئیس…
Novel Description 📖 ناول کا نام: ٹیڑھی میڑھی محبت ✍️ مصنفہ: سنیعہ عمیر🗞️ شائع ہوا:…
Novel Description ناول :میں محبت اور تم 💕مصنفہ : صبا جاویدشائع ہوا : حنا ڈائجسٹ،…
Novel Description ناول :روٹھنا مت 💕مصنفہ : سلمیٰ گلشائع ہوا : آنچل ڈائجسٹ، اپریل 2010…
Novel Description 📖 ناول: لمبی تھی ہجر کی شام✍️ مصنفہ: ثمرہ بخاری🗞️ شائع ہوا: خواتین…
Download link AAO AUB US KO MANA LEN BY AFSHAN AFRIDI