تم کہہ رہی ہو کہ میں اس رشتے کو ختم کرنے کے لیے کچھ کروں تو کیاکروں بھگا کے لے آؤں تمہیں۔”
وہ بھی قدر غصے میں آیا تھا تیز آواز میں بولا تو وہ رونے لگی۔
“میں کیا کروں نکاح کے وقت انکار کر دوں۔”
وہ چڑی۔
“ہاں تم کر سکتی ہو تمہارا مذہب تمہیں حق دیتا ہے۔”
وہ فل فور بولا۔
“مذہب تو بہت زیادہ حق دیتا ہے غضب تو یہ دنیا والے ہی کرتے ہیں۔”
اس نے تلخی سے کہتے ہوئے رخسار سے آنسو جھٹکا۔
“میرے بس میں کچھ بھی نہیں ہے زینی۔تائی جان نے فون کر کے میری ماں اور ماں سے بڑھ کے دادی جان سے بہت فضول باتیں کی ہیں جو میری برداشت سے باہر ہیں ایسی صورت میں میں انہیں تمہاری وہاں بھیجنے کا رسک نہیں لے سکتا کیونکہ یہ بات تم بھی اچھی طرح جانتی ہو اور میں بھی کہ تائی جان وہی کریں گی جو وہ سوچ چکی ہیں۔”
“تو میں کیا کروں کامران سے شادی کر لوں چپ چاپ۔”
اس کا دل کٹنے لگا۔
“تم حق رکھتی ہو انکار کا۔”
زینی اسجد نے اسے یاد دلایا۔
“دن ہی کتنے رہ گئے ہیں اسجد۔”وہ بلک گئی۔
“انکار کا کیا ہے ذینی وہ تو تم عین نکاح کے وقت بھی کر سکتی ہو مگر بہتر ہے کہ ابھی کرو اس پر اڑ جاؤ کم از کم لڑکے والوں کی نکاح والے روز تو انسلٹ نہ ہو۔”
وہ اسے سمجھا رہا تھا۔
ناول کا نام: جو پھول راہ کی دھول تھے
مصنفہ: عفت سحر طاہر
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، فروری 2011
صفحات: 45
یہ ایک خوبصورت، پیاری اور رومانوی لو اسٹوری پر مبنی ناول ہے، ضرور پڑھیں 💖✨
ہیروئن زینیہ اور ہیرو اسجد آپس میں کزنز ہیں 🥰۔ زینیہ کی ماں ایک سخت مزاج خاتون ہیں جن کے اپنے سسرال سے تعلقات اچھے نہیں ہوتے، اسی لیے وہ گاؤں چھوڑ کر شہر میں آ کر رہنے لگتی ہیں 🏡۔
کہانی کا موڑ اس وقت آتا ہے جب زینیہ کے بھائی کی شادی کے موقع پر اسجد کا خاندان ایک طویل عرصے بعد اُن کے گھر آتا ہے۔ اسجد ایک ڈاکٹر ہوتا ہے 👨⚕️، جو دیر سے آتا ہے اور زینیہ سے اس کی ملاقات ایک مزاحیہ صورتحال میں ہوتی ہے 😄۔
اسجد کی دادی ان دونوں کی نسبت طے کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں 💍، اور منگنی ہو جاتی ہے۔ سب کچھ اچھا چل رہا ہوتا ہے لیکن زینیہ کی ماں اور اس کے شادی شدہ بھائی کے درمیان جھگڑا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بھائی اپنی بیوی اور بچوں سمیت گاؤں دادی کے پاس چلا جاتا ہے 😞۔
اسی بات کو بہانہ بنا کر دونوں کے والدین زینیہ اور اسجد کی منگنی توڑ دیتے ہیں 💔۔ اب زینیہ کی شادی کسی اور سے طے پا چکی ہوتی ہے، لیکن کہانی کا اختتام پھر بھی بہت حسین اور رومانوی ہوتا ہے 💞👩❤️💋👨۔
Novel Description 📖 ناول: لمبی تھی ہجر کی شام✍️ مصنفہ: ثمرہ بخاری🗞️ شائع ہوا: خواتین…
Download link AAO AUB US KO MANA LEN BY AFSHAN AFRIDI
Novel Description 📖 ناول : دریچہ تو کھولیے 💞 ✍️ مصنفہ: نایاب جیلانی 🌸🗓️ اشاعت:…
Novel Description 📖 ناول : صبحِ تمنا کا ستارہ 🌟 ✍️ مصنفہ: زرنین آرزو 💕🗓️…
Novel Description ناول : محبت یا سراب 💕 مصنفہ: اسماء قادری 🖋️اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، اکتوبر…
Novel Description 📖 ناول: بہاریں لوٹ آئیں ہیں۔🖊 مصنفہ: عفت سحر طاہراشاعت:آنچل ڈائجسٹ، اکتوبر –…