Categories: Rahat Jabeen

Hum Bhi Kitny Sada Thy By Rahat Jabeen.

Novel Review By Rabia Kashif.

ہم بھی کتنے سادہ تھے از راحت جبیں
شعاع ڈائجسٹ اگست 2004
صفحات -40
راحت جبیں کے خوبصورت انداز بیان میں لکھا ایک منفرد اور دل کو چھو لینے والا مختصر ناول ہے۔۔ راحت جبیں کے مستقل قارئین کو اندازہ ہو گا کہ راحت جبیں بہت سادہ و آسان الفاظ میں بہت خاص سماجی موضوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔۔ اس ناول کا موضوع بھی بہت منفرد اور اچھوتا سا ہے۔۔

کہانی کا مختصر خلاصہ یہ ہے کہ عینا ایک متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی ایک زندہ دل شوخ اور لابالی لڑکی ہے۔ بطور پرنسپل وقتی طور پر اپنے تایا کا سکول سنبھال رہی ہے۔۔ وہاں اس کی ملاقات رئیس احمد سدھو صاحب سے ہوتی ہے۔ ایک مناسب رشتہ آنے پر گھر کے بڑے عینا کی شادی طے کر دیتے ہیں۔ شادی کے بعد کہانی میں ایک اہم موڑ آتا ہے۔

اس ناول کی خاص بات مختلف سوچ اور پس منظر رکھنے والی دو خواتین کے احساسات کو بہت خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے۔ جہاں خدیجہ کا دکھ آزردہ کر دیتا ہے تو وہیں عینا کی عظیم قربانی دل چھو لیتی ہے۔۔۔ خوبصورت مناظر اور منظرکشی کے ساتھ اس ناول میں ایک خوبصورت، مثبت سا پیغام ہے۔ (پرانے قارئین کو یہ ناول یقینا یاد ہوگا)۔

خوشگوار اختتام ہے یا نہیں؟
موضوع بہت مختلف ہے، کوئی لو سٹوری نہیں ہے تو امید بھرا خوشگوار اختتام کہہ سکتے ہیں۔۔
#review_by_rabeya

Download PDF Link Below…

Hum Bhi Kitny Sada Thy By Rahat Jabeen

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Hum Par Kia Ilzam Sajay Ga By Asia Raees Khan.

Novel Description 🌸 ہم پر کیا الزام سجے گا✍️ آسیہ رئیس خان📚 خواتین ڈائجسٹ اپریل…

4 hours ago

Aik Dafa Ka Zikar Hai By Farah Bukhari.

Novel Description ناول: ایک دفعہ کا ذکر ہے مصنفہ: فرح بخاری ڈائجسٹ: خواتین ڈائجسٹ(اپریل 2026)Love…

5 hours ago

Mei Ki Kar Yaar Manawan By Nabila Abar Raja

Novel Description ناول: “میں کی کر یار مناؤاں”مصنفہ: نبیلہ ابر راجہ اشاعت: شُعاع ڈائجسٹ (جنوری…

18 hours ago

Aadam Ki Jannat BY Haya Bukhari.

Download link AADAM KI JANNAT BY HAYA BUKHARI

19 hours ago

Mohabbat Jaag Jati Hai By Shaheen Sajad.

Novel Description ناول کا نام: محبت جاگ جاتی ہےرائٹر: شاہین سجاداشاعت: رِدا ڈائجسٹ، جون 2011Rude…

2 days ago

Sunehri Subha BY Zarnain Aarzoo.

Novel Description ناولٹ: سنہری صبح ✨مصنفہ: زنین آرزو 💖 اشاعت: خواتین ڈائجسٹ جولائی 1990 Funny…

2 days ago