Airaaf Novel By Hina Kamran.

Novel Lines

”کیسا فیل کر رہی ہو معروش۔” لفظوں میں مٹھاس گھول کر وہ اس کی رگوں میں زہر کو دوڑنے پر مجبور کرگیا۔ معروش نے تلخ مسکان لبوں پر سجائی اور زہر سے پر نیلے چہرے کے ساتھ بولی۔
”برزخ میں محسوس کر رہی ہوں خود کو،ایک یرغمال عورت اس سے ذیادہ کر بھی کیا سکتی ہے۔”
اس کی آواز نفرت میں بجھی ہوئی تھی۔ دھیمی سی پھنکارتی ہوئی اور غراہٹ بھری۔
”بات تو سچ کہی ہے لیکن یاد رکھو تم یرغمال نہیں ہو باعزت طریقے سے لایا گیا انسان یرغمال کب ہوا کرتا ہے۔”
نیلے افق کے نیچے بیٹھا وہ فرعون صفت انسان تیز ہوا کے جھونکوں میں اس سے ایسے بول رہا تھا جیسے اس سے بہتر و پاک دامن کوئی نہ ہو جیسے وہ سب گناہوں سے پاک ہو اور اس نے کچھ ایسا نہ کیا ہو جس پر اسے شرمندگی ہو۔ معروش نے چہرے پر کرختگی سجائے رکھی بالکل بھی لچک نہیں دکھائی اور اسی انداز میں بولی۔
”ہاں رسیوں میں باندھ کر بےہوشی سے اسمگل کیے جانے کو باعزت طریقہ کہتے ہوں گے تمہاری زبان میں کیونکہ تم خود جو اسی کیٹگری سے تعلق رکھتے ہو۔”
پاؤں کو نیچے اتار کر وہ کھلے بالوں کا جوڑا بناتے ہوئے سمندر کو پہچاننے کی کوشش کر رہی تھی جو کہ ناکام گئی۔
”بولنے میں زیادتی کر جاتی ہو تم خیر تمہاری یہ زیادتی بھی دل و جان سے قبول ہے کیونکہ جان جو ہو تم۔”
سینے پر ہاتھ رکھ کر وہ سر کو جھکاتے ہوئے کہہ رہا تھا۔ معروش نے غصے سے مٹھیاں بھینچیں اور یکدم کھڑی ہوگئی نقاہت تھی تبھی اچانک یوں کھڑے ہونے پر اسے چکر سا آگیا مگر وہ خود کو سنبھال گئی۔ اس سے پہلے وہ گر جاتی خلیفہ نے اس کی کلائی کو مضبوطی سے تھام لیا۔

Download PDF Link Below…

Araaf Novel By Hina Kamran

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Tum Meri Manzil Ho By Hina Hasan.

Novel Description ناول کا نام: تم میری منزل ہو مصنفہ: حنا حسناشاعت: حنا ڈائجسٹ، نومبر…

10 hours ago

Mah E Tamam By Amna Riaz

Novel Description ناول: ماہِ تمام 💖مصنفہ: آمنہ ریاض ✍️اشاعت: خواتین ڈائجسٹ (اپریل 2013)Emergency Nikah Based…

10 hours ago

Riwayat Shikan By Sundas Jabeen.

Download link RIWAYAT SHIKAN BY SUNDAS JABEEN

11 hours ago

Sarson Ka Phool By Saira Raza.

Novel Description ناول: سرسوں کا پھول 🌼 مصنفہ: سائرہ رضا اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، فروری 2012یہ…

11 hours ago

Sab Khwab Tumharay Hain By Rahat jabeen.

Download link SAB KHWAB TUMHARAY HAIN BY RAHAT JABEEN

12 hours ago

Khwateen Digest July 2016

Download link KHWATEEN DIGEST JULY 2016

15 hours ago