Dil Ki Dhadhkan Tum Ho By Iffat Sehar Tahir.

تم میری منگیتر ہو اور مجھے یہ پسند نہیں کہ میری منگیتر غیر مردوں کے ساتھ گھومتی پھرے۔”
“تو چھوڑ دو مجھے۔”وہ مشتعل سی چیخ اٹھی کتنی فضول باتیں کر رہا تھا وہ۔
“میں کیا پاگل ہوا ہوں اتنی اچھی لڑکی کو چھوڑ دوں۔”وہ لاپرواہی سے کہتا ہے اسے زہر لگا تھا بہت ضبط کرتے ہوئے بھی اس کی آواز بھرا گئی۔
“اتنی اچھی ہوتی ہے تم باہر دوستیاں نہ گانٹھتے پھرتے۔”
“یہ تو سائیڈ افیئرز ہیں ان کا کیا۔”وہ اطمینان سے بولا تو ایمان نے بھی اس کے نام کی دھجیاں بکھیرنے کی کوشش کی۔
“تو پھر میرے سائیڈ افیئرز بھی برداشت کرو۔”اس نے گھورتی نگاہوں سے اسے دیکھا۔ ایمان کا جی چاہا کہ جلدی گاڑی میں سے چھلانگ لگا دے۔
“ویری ویل سیڈ مگر میں پھر بھی برداشت نہیں کروں گا کہ تم کسی غیر کے ساتھ رابطہ رکھو۔”وہ اب وہ مسکراتے ہوئے کہہ رہا تھا۔
“تم مجھے ٹوکنے کا حق نہیں رکھتے کیونکہ تم نے اپنی مرضی سے گرل فرینڈز پال رکھی ہیں میں نے کبھی تمہیں منع نہیں کیا.”وہ سختی سے بولی تو وہ وضاحت کرنے لگا۔
“دیکھو یہ میں بات یہ ہے کہ گرل فرینڈز جتنی چاہے بنا لو مگر ہر مرد چاہتا ہے کہ اس کی بیوی پڑھی لکھی ہو خوبصورت ہو عقلمند چاہے نہ ہو۔”
“لیکن لڑکیاں صرف یہ چاہتی ہیں ان کا شوہر شریف اور باکردار ہو” ایمان نے بھرپور طنز کیا تو وہ اثر لیے بغیر بولا۔
“مگر ہر خواہش کہاں پوری ہوتی ہے اور پھر تم نے تو شوہر کی بات کی ہے میں تو فی الحال منگیتر ہوں۔”
“اچھا اب تم مجھ سے بات مت کرو خوامخواہ موڈ خراب کرو گے۔” بدلحاظی سے کہہ کر کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی۔

Download PDF Link Below…

Dil Ki Dhadhkan Tum Ho By Iffat Sehar Tahir

Novel Description

🌸✨ دل کی دھڑکن تم ہو ✨🌸

مصنفہ: عفت سحر طاہر
📖 اشاعت: آنچل ڈائجسٹ، نومبر 2002



یہ ایک نہایت پیاری، سوفٹ اور فیملی بیسڈ کہانی ہے جس میں 💞 معیز اور ایمان کی خوبصورت نوک جھونک، شرارتیں اور دھیرے دھیرے بڑھتی محبت دل موہ لیتی ہے۔ 🩷🙂
کہانی میں فیملی بونڈنگ، ہلکی پھلکی مزاحیہ گفتگو اور جذبات کا بہت خوبصورت امتزاج ہے۔ 🌷


معیز کا چھیڑنے والا انداز اور ایمان کی معصوم مگر تیکھے جواب والی شخصیت پڑھنے والوں کو بار بار مسکرانے پر مجبور کرتی ہے۔ 😄💫


رومانوی سینز بھی بہت سوفٹ اور ڈیسنٹ ہیں، اسی لیے پرانے ڈائجسٹ ناولز پسند کرنے والوں کیلئے یہ ایک خوبصورت ریڈ ہے۔ 📚💕


کہانی میں غلط فہمیاں آتی ہیں مگر آخرکار محبت اپنی جگہ بنا ہی لیتی ہے اور ہیپی اینڈنگ دل خوش کر دیتی ہے۔ 🌹💍
اگر آپ کو
💖 نوک جھونک
💖 فیملی ماحول
💖 سوفٹ رومانس
💖 اور ہیپی اینڈنگ والی کہانیاں پسند ہیں
تو یہ ناولٹ ضرور پسند آئے گا۔ 🥰🌸

How useful was this post?

Click on a star to rate it!

Author: Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *