Novel Lines

شادی سے پہلے جب میں تم سے رومانوی گفتگو کرتا تھا وہ تمہاری نظر میں گھٹیا ہی تھی نا۔؟”وہ بہت تلخی سے کہہ رہا تھا پارس کنگ تھی۔
“اب آپ میرے شوہر ہیں حدید آپ مجھ سے جو چیز چاہے بات کر سکتے ہیں میری تعریف کر سکتے ہیں میں کیوں آپ کو منع کروں گی۔”
“مائنڈ یو تم خود مجھے ان سب گھٹیا باتوں سے منع کر چکی ہوں نہ تو تمہیں اپنا سراہا جانا پسند ہے اور نہ ہی تمہیں ڈائیلاگز بھاتے ہیں تم بہت پاکیزہ شے ہو۔میں تو بگڑا ہوا شخص ہوں۔”وہ اسی کڑوے اور اٹل انداز میں کہہ رہا تھا۔پارس کا جی چاہا کہہ اٹھے اس نے بڑی دقت سے خود پر قابو پایا تھا۔
“وہ سب میں نے منگنی کے پیریڈ کے لیے کہا تھا اب بات دوسری ہے۔”وہ بہت ضبط سے بولی۔
“کہا تو مجھ سے ہی تھا نا میں تو وہی ہوں نا۔”اس نے تلخی سے جتاتے ہوئے میگزین بند کر کے پڑے پھینک دیا۔
“حدید مجھے اچھا نہیں لگتا تھا منگنی کے دوران اتنا فری ہونا۔”
“اب اچانک پھر اچھا کیوں لگنے لگا یہ سب اور تم کیا سمجھتی تھی کہ میں تم سے صرف گفتگو ہی کرنا چاہتا تھا بیاہ کر کیا مجھے کسی اور کو لانا تھا؟”وہ تو آتش فشاں کو چھیڑ بیٹھی تھی وہ بھڑک اٹھا۔
“اٹس اوور ناؤ۔”وہ اکتاہٹ بڑے انداز میں کہتا پارس کی بات کاٹ گیا۔
“یہ سب تمہاری خواہش تمہارے پسند تھی تمہیں اگر تب وہ کچھ پسند نہیں تھا تو مجھے اب وہ کچھ پسند نہیں ہے۔”اس کا انداز بہت جتانے والا تھا پارس کے لیے تو اتنی تلخی آخری حد تھی وہ رونے لگی۔
“اگر تم نے رونا ہی ہے تو کسی اور جگہ جا کر شغل پورا کرو۔”وہ سختی سے بولا۔

Download PDF Link Below…

Mujhy Kundan Kar Do By Iffat Sehar Tahir

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Yai Mausam Kitna Khoobsurat Hai By Rahat Jabeen.

Novel Description 📖 ناولٹ کا نام: یہ موسم کتنا خوبصورت ہے ✍️ مصنفہ: راحت جبیں…

8 hours ago

Hina Digest August 2015.

Download link HINA DIGEST AUGUST 2015

8 hours ago

Han Mujhy Dair Hoi By Nosheen Fayaz

Novel Description 📖 ناول کا نام: ہاں مجھے دیر ہوئی ✍️ مصنفہ: نوشین فیاض🗞️ شائع…

9 hours ago

Naaz E Fatah By Farida Fareed.

Novel Description ناول: نازِ فتحمصنفہ: فریده فریدشائع شدہ: ردا ڈائجسٹ، جنوری 2018💍 شادی کے بعد…

11 hours ago

Band Quba Khulny Lagi Janan By Sadia Abida.

Novel Description ناول کا نام: بند قبا کھلنے لگی جاناں 🌸رائٹر: سعدیہ عابد ✍️شائع ہوا:…

14 hours ago

Aakhri Parao By Rashida Riffat.

Novel Description 📖 ناول : آخری پڑاؤ ✍️ مصنفہ: راشدہ رفعت 🗞️ شائع ہوا: خواتین…

15 hours ago