Novel Lines


“واٹ۔۔۔بور اور تم سے۔یہ کیا بیوقوفانہ سوال ہے۔؟”سودہ کی بات پہ وہ جھٹکے سے سیدھا ہوکر چیخا پھر ایکدم اپنے لہجے کی سختی کا احساس کرکے نرمی سے بولا۔
“میں تم سے کیوں بور ہونے لگا تم کوئی گھسا پٹا ڈرامہ ہو یا کیمسٹری کی بک جو میں بور ہوگیا ہوں۔”
“یعنی آپ مجھ سے بور نہیں۔پھر اگر شادی کے تین چار سال بعد ہمارے گھر بچہ نہیں ہوا تو کیا آپ اولاد کیلیے دوسری شادی کرلیں گے۔”سودہ کی بات پہ وہ جو نیم دراز تھا جھٹکے سے سیدھا ہوکر بیٹھا۔وہ کیا بول رہی تھی۔اسے اس کی سوچ پر ہنسی آئی۔وہ تو کافی معصوم اور بیوقوف تھی۔اسے خود پتہ نہیں تھا کہ وہ کیا بول رہی ہے ورنہ یہ کہتے ہوئے اس کے چہرے پہ اتنی معصومیت نہ ہوتی۔
“سودہ کیا کیا سوچنے لگی ہو۔پتہ نہیں کس نے تمہارے دماغ میں کیا الٹا سیدھا بھردیا ہے۔”خضر مسکرا کر الارم سیٹ کرنے لگا۔
“الٹا سیدھا نہیں ہانی باجی سے بات کرکے آرہی ہوں۔میں ہانی باجی کی طرح ہرگز حوصلے والی نہیں ہوں۔میں آپ کو ہرگز۔ہرگز دوسری شادی کی اجازت نہیں دونگی۔میں اپنے شوہر کو بٹا ہوا نہیں دیکھ سکتی سن لیا آپ نے۔”وہ دایاں ہاتھ اٹھا کر سختی سے وارن کرنے لگی۔ہاتھ اٹھانے سے اس کی کلائی میں موجود سونے کے کنگن اس کی توجہ کھینچنے لگے مگر اس نے بےاختیار نظریں ہٹالی۔
وہ کنگن اسے خضر نے شادی کی رات رونمائی میں دیے تھے۔جو اس وقت سودہ نے دیکھنے کے بعد سائیڈ پہ رکھ دیے تھے جس پر اسے بہت دکھ ہوا تھا۔اب وہی اس کی کلائی میں اپنی بہار دکھارہے تھے۔


Download PDF Link Below…

Mere Humsafar By Amna Hussain

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ik Kami Si Reh Gayee BY Rahat Jabeen.

Novel Description ناولٹ نام: اک کمی سی رہ گئیرائٹر: راحت جبیں اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، دسمبر…

9 hours ago

Teri Be Rukhi Kay Dayar Mei By Seema Munaf.

Novel Description ناول نام: تیری بے رخی کے دیار میں مصنفہ: سیما مناف اشاعت: شعاع…

9 hours ago

Naveed E Eid By Asma Qadri.

Novel Description 💐 ناول: نویدِ عید مصنفہ: اسماء قادری اشاعت: شعاع ڈائجسٹ(اکتوبر 2008) ✨ After…

1 day ago

Mohabbat Phool Ki Soorat By Rukhsana Nigar Adnan.

Novel Description ناولٹ: محبت پھول کی صورتاشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جنوری 2006مصنفہ: رخسانہ نگار عدنانکہانی کی…

2 days ago

Mei Tere Chand Ka Sahil By Rohaila Khan.

Download link MEI TERE CHAND KA SAHIL BY ROHAILA KHAN

3 days ago

Phool Khilnay Ka Mausam By Umm E Iman Qazi.

Novel Description ناول: پھول کھلنے کا موسم 🌸رائٹر: امّ ایمان قاضی ✨اشاعت:حنا ڈائجسٹ (مارچ 2018)…

3 days ago