مجھے  تم میں بلکل بھی دلچسپی نہیں ہے۔تم ابھی بہت چھوٹی ہو۔”وہ درشتی سے بولا۔
“آپ پلیز مما سے بات کریں ہماری شادی کی ورنہ مما میری شادی زبردستی فاروق کاپاڈیا سے کرانے والی ہیں۔”اس کی بات ان سنی کرتے وہ اس کے مقابل آگئی۔
“شوق سے کڑائیں تم یہ غلط فہمی دور کر لو کہ میں تم میں انٹرسٹڈ ہوں۔”وہ رکھائی سے بولا تو رویما ٹھٹھکی۔
“مذاق مت کریں زعیم۔”
“یہ مذاق نہیں حقیقت ہے رویما۔”وہ اس کی بات کاٹتے ہوئے تلخی سے بولا۔
“میں نے تمہیں وہ توجہ دی جو تمہیں گھر سے ملنا چاہیے تھی تاکہ تم ٹھیک ہو جاؤ تمہارے ہاتھ تھامے تو محض اپنے شعبے کی تصدیق کے لیے کیونکہ تم سموکنگ کرتی تھی تمہاری انگلیوں پر سیگریٹ پکڑنے کا نشان تھا۔اس میں میرے جذبات کا کوئی عمل دخل نہیں تھا تم میری مریضہ تھی اور بس۔”وہ کچھ زیادہ ہی بےاعتنائی پر اتر ایا تھا۔
“اور بس۔۔؟”
“ہاں بس۔”اس کے اوپر چہرہ پھیکا پڑتا دیکھ کے زعیم کا دل پگھلنے لگا۔وہ بہت خوبصورت تھی اور معصوم بھی۔مگر یہ سٹیٹس یہ ماحول زعیم کو سوٹ نہیں کرتا تھا۔
“بے وقوفی مت کرو کہا میں اور کہا تم نہ تمہارا ماحول مجھے سوٹ کرتا ہے اور نہ میرے ماحول میں تم رہ سکتی ہو کل کو پچھتانے سے بہتر ہے آج پچھتا لیا جائے۔”
“زعیم پلیز سٹیٹس کے فرق کو بھول کے بات کریں میں آپ کے لیے سب کچھ چھوڑ سکتی ہوں۔”وہ بے حد یقین سے بولی تو زعیم نے جھٹکے سے اپنا ہاتھ چھڑایا۔
“تم یہ بے وقوفی کرتی رہو میں اس میں حصہ دار نہیں بننا چاہتا۔” وہ تلخی سے کہہ کے وہاں سے چلا گیا۔

Download PDF Link Below…

Teri Rahguzar Ki Musafatein By Iffat Sehar Tahir

Novel Description

📖 ناول: تیری رہگزر کی مسافتیں
🖊 مصنفہ: عفت سحر طاہر
اشاعت:خواتین ڈائجسٹ، مئی 2007

یہ Age Difference پر مبنی ایک خوبصورت  اسٹوری ہے 💖

👨‍⚕️ ہیرو زائم گاؤں سے تعلق رکھتا ہے، ڈاکٹر ہے، جس کا تبادلہ شہر میں ہوجاتا ہے۔ والدہ کے اصرار پر وہ اپنے چچا کے گھر ٹھہرتا ہے جو نہایت امیر ہوتے ہیں 💼🏡

👩‍🦰 ہیروئن رویما چچا کی بیٹی ہے، کچھ نازوں میں پلی ہوئی اور بگڑی ہوئی سی لڑکی🙂 زائم اس کی بےباک طبیعت کی وجہ سے اسے پسند نہیں کرتا، مگر راویمہ رفتہ رفتہ اس سے گہری محبت کرنے لگتی ہے 💕

کہانی آگے چل کر خوبصورت موڑ لیتی ہے، جذبات اور احساسات سے بھرپور ہے 💞
آخر میں دونوں کی کہانی ایک پیاری سی خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے 💖💏

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Dil Darya Samandaron Doongy By Asia Mirza.

Novel Description ناول: دل دریا سمندروں ڈونگےمصنفہ: آسیہ مرزاصفحات: 632یہ ایک خوبصورت، طویل حویلی بیسڈ…

2 hours ago

Nayee Deep Jalayen BY Anjum Nawab.

Novel Description ناول :  نئے دیپ جلائیں" مصنفہ : انجم نوابشائع ہوا :  کرن ڈائجسٹ،…

3 hours ago

Mausam E Gham E Janan Na Ho By Hani Tabasum.

Novel Description ناول: موسمِ غمِ جاناں نہ ہو مصنفہ: ہانی تبسمشائع ہوا: شعاع ڈائجسٹ نومبر…

9 hours ago

Aik Teri Ana Ki Khatir By Mona Safdar.

Download link AIK TERI ANA KI KHATIR BY MONA SAFDAR

11 hours ago

Naye Mausamon Ka Chand By Iffat Sehar Tahir.

Novel Description ناول کا نام :  نئے موسموں کا چاند 🌙 مصنفہ: عفت سحر طاہر…

11 hours ago

Bakhiya Gar By Asia Raees Khan.

Novel Description ناول   : بخیہ گر" مصنفہ: آسیہ رئیس خان شائع ہوا: خواتین ڈائجسٹ اکتوبر…

1 day ago