Categories: Humaira Ali

Mujhy Tum Sy Mohabbat Hai By Humaira Ali

Novel Lines

  مسئلہ کیا ہے تمہارے ساتھ؟ایسا کوئی گناہ نہیں کررہا میں۔دوسری شادی کرنے سے پہلی بیوی پہ اختیار ختم نہیں ہوجاتا۔نہ ہی دوسری کے آجانے سے پہلی کی ذمہداریاں ختم ہوجاتی ہیں۔مجھ سے پانی کھانے چائے کا پوچھنا چھوڑدیا ہے تم نے۔بات کرنا تو درکنار کمرے سے بھی چلی جاتی ہو۔کیا لگتا ہے تمہیں یہ سب کرکے تم میرا فیصلہ بدلوالو گی تو یہ تمہاری بھول ہے۔”
وہ اس کے انداز کو دیکھ کر بھڑکا تھا۔
“میں نے کیا کہا ہے؟بس خاموشی سے اپنی جگہ چھوڑدی ہے۔”وہ پھر تلخی سے گویا ہوئی۔
“وہ تمہاری جگہ پہ نہیں آئے گی۔تمہاری جگہ وہ نہیں لے سکتی اور نہ ہی تم اسکی۔”
“جانتی ہوں وہ شہر کی پڑھی لکھی اور میچور لڑکی ہے۔میں گاؤں کی کم عقل اور ناسمجھ بہرحال اب آپ کو میرا وجود برداشت کرنا پڑے گا۔”
وہ اپنی جگہ سے اٹھ گئی تھی۔ایسے اطوار اسجد نے اپنے خاندان کی کسی عورت کے نہ دیکھے تھے۔
“غانیہ یار اب تم بات بڑھارہی ہو۔جب ہماری شادی ہوئی تو تم کم عمر اور ناسمجھ تھیں۔مجھ سے پورے آٹھ سال چھوٹی اور۔”
“اور اب بھی میں آپ سے پورے آٹھ سال چھوٹی ہوں۔بنیش کی طرح آپ کے ساتھ یونیورسٹی کی تعلیم حاصل نہیں کی۔وہ ایک مشہور ماڈل اور ہاں یاد آیا سائیکولوجسٹ ہے اور میں ایک عام ای نان پروفیشنل گریجویٹ۔عام سا بی اے کیا ہے میں نے۔میں فردوس آپا اور ثریا بھابھی کی طرح نہیں ہوں۔امید کا کاسہ لیے التفات کی ایک نظر کی منتظر رہوں۔مجھے اپنا مقام معلوم ہے۔”وہ پاؤں پٹختی ہوئی چلی گئی۔اسجد کا خون کھول گیا۔اس خاندان کے کسی مرد نے عورت کو اتنی بات کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

Read More .

Mujhy Tum Sy Mohabbat Hai By Humaira Ali

Novel Description

ناول: مجھے تم سے محبت ہے

مصنفہ: حمیرا علی

اشاعت: حجاب ڈائجسٹ ستمبر 2021

After marriage Romantic Story 👌🏻💞 | Village based | Feudal system

کہانی کی ہیروئن غانیہ ہے اور ہیرو اسجد جن کا تعلق حویلی اور گاؤں سے ہے جہاں دو تین شادیاں کرنا عام سی بات سمجھی جاتی ہے 😞

ہیروئن غانیہ ہیرو اسجد کے معاملے میں بہت حساس ہے بہت محبت کرتی ہے اس سے 💖 اور اس کو ہر وقت یہی دھڑکا لگا رہتا ہے کہ کہیں اس کا شوہر بھی دوسری شادی نہ کر لے —

اسجد شہر میں ایک لڑکی کو پسند کرتا ہے لیکن کسی وجہ سے اس سے شادی نہیں ہو پاتی اور وہ لڑکی بیرون ملک چلی جاتی ہے ۔اب وہ واپس آگئی ہے اور اسجد اس سے دوسری شادی کرنا چاہتا ہے ۔۔

دیکھیں اسجد کی شادی ہوتی ہے یا۔۔۔

رومینٹک ناول ہے پیاری سٹوری ہیپی اینڈنگ کے ساتھ ❤️👩‍❤️‍💋‍👨🥰

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Rah Kay Deep By Zobaria Sahir

Novel Description 🌟 راہ کے دیپ 🌟مصنفہ: زوباریہ ساحراشاعت: آنچل ڈائجسٹ، مئی 2013 📚 University…

1 day ago

Roshni Humsafar Thi By Nighat Abdullah

Novel Description ناول: روشنی ہمسفر تھی مصنفہ: نگہت عبداللہاشاعت: شعاع ڈائجسٹ، جولائی 1997 ✨ Second…

1 day ago

Hisar E Dua By Hina Bushra

Novel Description ناول: حصارِ دعامصنفہ: حنا بشریٰاشاعت:کرن ڈائجسٹ جون 2026یہ ایک خوبصورت خاندانی اور جذباتی…

2 days ago

Rah Bhoolay Musafir By Umm E Aqsa

Novel Description ناول: 🌿 راہ بھولے مسافر 🌿مصنفہ: اُمِّ اقصیٰاشاعت: کرن ڈائجسٹ، فروری 2022 💫…

3 days ago

Roshni Se Daray Huye Thay BY Rukhsana Nigar Adnan

Novel Description 🌷روشنی سے ڈرے ہوئے تھے🌷✍️ رخسانہ نگار عدنان📖 خواتین ڈائجسٹ، جون 1999 💞…

3 days ago

Ujala Hai Hareem E Dil O Jaan Mei By Muqadas Mishal

Novel Description 🌸 ناول: اُجالا ہے حریمِ دل و جاں میں✍️ مصنفہ: مقدس مشعل📚 اشاعت:…

5 days ago