ناول کا نام: کسی راستے کی تلاش میں
مصنفہ: میمونه خورشید علی
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ (جولائی تا دسمبر 2008)
اقساط: 6
یہ ایک شادی کے بعد کی کہانی ہے،بہت پیاری رومانوی کہانی ہے ہیرو روڈ بھی ہے کزن بھی ہے ،ضرور پڑھیں! 🌹📖
ہیرو طارق کی والدہ دلشاد بیگم جب بیاہ کر سسرال آتی ہیں تو اُلٹے ہاتھ سے کام کرنے کی وجہ سے ساس انھیں منحوس اور پھوہڑ کہہ کر بدنام کر دیتی ہے، جس کا اثر ان کے گھریلو جھگڑوں کی صورت میں بچوں کی شخصیت پر پڑتا ہے۔
طارق بچپن سے اپنی کزن حورالعین سے منسوب ہے، مگر وہ اسے اُس کی بےباک طبیعت کی وجہ سے ناپسند کرتا ہے کیونکہ طارق خود بہت محتاط اور کم گو مزاج رکھتا ہے۔🙂
حورالعین کی والدہ کے انتقال کے بعد اس کے والد نے دوسری شادی کر لی، جس کے بعد اس کی پرورش نانی نے کی۔ وہ سادہ، صاف گو اور نڈر لڑکی ہے💕، مگر ہیرو کی ماں اور بہنیں اس کی یہی عادتیں پسند نہیں کرتیں، جبکہ دیور ولید، ہیروئن کے ساتھ نرمی سے پیش آتا ہے۔
شادی کے بعد حورالعین کو طارق کی بےرخی کے ساتھ ساتھ ساس، نندوں اور دیور کے رویے بھی برداشت کرنے پڑتے ہیں۔
یہ ایک خوبصورت اور سبق آموز کہانی ہے جس کا اختتام خوشگوار ہوتا ہے۔♥️👩❤️👨✨
Novel Description 📖 ناولٹ کا نام: یہ موسم کتنا خوبصورت ہے ✍️ مصنفہ: راحت جبیں…
Novel Description 📖 ناول کا نام: ہاں مجھے دیر ہوئی ✍️ مصنفہ: نوشین فیاض🗞️ شائع…
Novel Description ناول: نازِ فتحمصنفہ: فریده فریدشائع شدہ: ردا ڈائجسٹ، جنوری 2018💍 شادی کے بعد…
Novel Description ناول کا نام: بند قبا کھلنے لگی جاناں 🌸رائٹر: سعدیہ عابد ✍️شائع ہوا:…