یہ ڈرامے بازی بند کرو مجھ پہ ان آنسوؤں کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔اسی لیے انہیں نہ بہاؤ تو بہتر ہوگا۔اٹھو یہاں سے اور کمرے میں چلو۔”اس کے حکم پہ ماہی نے غصے سے اسے دیکھا۔
رَ”رات آپ نے ہی مجھے اس کمرے سے نکالا تھا۔میں اس کمرے میں اب دوبارہ قدم نہیں رکھوں گی۔مجھے اپنے گھر جانا ہے اور بس۔”وہ ضدی مگر فیصلہ کن لہجے میں بولی۔
“میں نے تم سے تمہاری مرضی نہیں پوچھی چپ چاپ اندر چلو ورنہ۔”وہ غراتے ہوئے بولا۔
“ورنہ کیا۔۔کیا کریں گے آپ۔۔مجھے ماریں گے۔؟”وہ چلا کر بولی۔شاہ دل نے گھبرا کر اس کے منہ پہ ہاتھ رکھا اور اسے زبردستی گھسیٹتے ہوئے اندر لے آیا۔ماہی پوری طاقت لگا کر بھی اپنا آپ نہ چھڑواسکی۔کمرے میں آکر اس نے اسے خود سے دور کیا اور دروازہ لاک کردیا۔
“کیوں کررہے ہیں میرے ساتھ یہ سب۔؟”وہ روتے ہوئے بولی۔
“کیونکہ تم اسی لائق ہو۔تمہارے ساتھ یہی سب ہونا چاہیے۔وہ بولا۔
اگر اتنی ہی نفرت تھی مجھ سے تو کیوں مجھ سے شادی کی۔”؟دماغ میں کلبلاتا سوال لبوں پہ آگیا۔
“اگر مجھے معلوم ہوتا کہ تم شاہ نواز کی بیٹی ہو تو میں تم پہ تھوکتا بھی نہیں کجا کہ تم سے شادی کرنا۔جتنی ہی نفرت مجھے شاہ نواز سے ہے اتنی ہی تم سے ہے۔سنا تم نے۔۔اور ایک بات اپنے دماغ میں بٹھالو۔میرے اور اپنے اس تعلق کو صرف اپنی ذات تک محدود رکھنا اور اگر کسی کو بھنک بھی پڑگئی تو بہت برا ہوجائے گا۔مجھےنہیں معلوم تھا کہ تم اس گھٹیا شخص کے رشتے دار ہو اگر ذرا بھی خبر ہوتی تو میں اپنی مہر کا ہاتھ اس سیماب کے ہاتھ میں کبھی نہ دیتا مگر اب دیر ہوچکی ہے۔”وہ سخت افسوس میں مبتلا تھا۔ماہی چپ چاپ اسے سنتی رہی۔
“مہر کا گھر بسا رہے اس میں بھلائی ہے۔اگر تم نے منہ کھولا تو یاد رکھو تمہارے پورے خاندان کو برباد کر دوں گا میں۔”اس کے لہجے میں کچھ تو ایسا تھا کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ دوڑ گئی۔
🌺 ناول: دامنِ دل
✍️ مصنفہ: امبرین ولی
📖 اشاعت: کرن ڈائجسٹ، نومبر 2015
Age Difference Based | Revenge Based | After Marriage 💕
یہ ایک دلکش اور جذبات سے بھرپور کہانی ہے جس میں محبت، انتقام، قربانی اور خاندانی رشتوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ 💫
🖤 شاہ دل اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کی آگ میں جل رہا ہوتا ہے۔ دوسری طرف ہیروئن ماہی کی زندگی بھی غموں سے بھری ہوتی ہے؛ اس کی والدہ کو اس کے والد قتل کر چکے ہوتے ہیں، جس کے بعد وہ اپنے ماموں کے گھر پرورش پاتی ہے۔ 🌿
🤝 ہیروئن اور شاہ دل کی بھتیجی گہری سہیلیاں ہوتی ہیں، اور اسی تعلق کے ذریعے شاہ دل کی زندگی میں ہیروئن کی آمد ہوتی ہے۔
💔 انتقام کی نیت سے شاہ دل ہیروئن سے شادی تو کر لیتا ہے، مگر وقت کے ساتھ جذبات کی سمت بدلنے لگتی ہے۔ نفرت، غلط فہمیاں اور دل کی کشمکش کہانی کو دلچسپ موڑ دیتی ہیں۔ ❤️🩹
💖 خوبصورت کردار، دل کو چھو لینے والے جذبات اور خوشگوار اختتام اس ناول کو یادگار بنا دیتے ہیں۔ 🌷✨
⭐ Happy Ending ❤️👩❤️💋👨⭐💕
Writer Faiza Iftikhar Chanda is a renowned Urdu writer celebrated for her captivating storytelling and…
Writer Asia Raees Khan is a celebrated Urdu fiction writer whose captivating storytelling and emotionally…
Writer Rahat Jabeen Is highly respected and widely read Urdu fiction writer known for her…
Writer Shazia Chaudhary was a renowned Urdu novelist known for her engaging storytelling and strong…
Novel Description ناول: قطرے سے گہر ہونے تکمصنفہ: نور بانو محبوبشعاع ڈائجسٹ، نومبر 1998Haveli Based…
Novel Description ناول : میرا اک آئندہ ہے مصنفہ: فرزانہ کھرل اشاعت: خواتین ڈائجسٹ (مارچ…