Novel Lines

اس کو  گھسیٹتے ہوئے شاہ ویز چلایا تھا۔پھر اسے دروازے کے باہر پھینک کر وہ واپس پلٹا۔ “شاہ ویز۔”نبیہا تیزی سے آگے بڑھی اور اس کے سینے پر سر رکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ وہ تو سمجھی تھی کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس کے آنسو صاف کرے گا مگر یہ کیا شاہ ویز نے ایک جھٹکے سے اسے خود سے دور کیا تھا۔
“اتنی بڑی ایکٹر ہو تم کتنی آسانی سے میری آنکھوں میں دھول جھونک رہی تھی۔ کب سے چل رہا ہے یہ چکر۔”شاہ ویز نے تلخی سے کہا تو وہ بے یقینی سے اسے دیکھنے لگی۔
“شاہ ویز یہ یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔ میرا یقین کیجیے میں نہیں جانتی اسے اپ جیسا سمجھ رہے ہیں ایسا کچھ نہیں۔”تڑپ ہی تو گئی تھی وہ اس کی آنکھوں میں اپنے لیے شک دیکھ کر مگر اگلے لمحے پڑھنے والے تھپڑ نے اسے خاموش کروا دیا۔
“شٹ اپ وہ دھاڑا بڑی نمازن اور پردے دارنی بنی پھرتی ورنہ میرے سامنے کھلے سر نہیں آسکتی مگر اپنے یار کے سامنے بغیر چادر کے موجود تھی کتنے مزے سے اس کے گلے میں بانہیں ڈال کر تم کھڑی ہوئی تھی میں تمہیں کیا سمجھنے لگا تھا۔ لعنت ہو مجھ پر جو میں تمہاری طرف متوجہ ہوا تم تو ان لڑکیوں سے بھی گئی گزری ہو جو روز میرے ساتھ ہوتی ہیں وہ کم از کم منافق نہیں ہوتی تمہاری طرح اتنی معصوم شکل کے پیچھے اتنا گرا ہوا کردار ہوگا میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا دکھا دی نا تم نے اپنی اوقات مجھے۔ دھوکا دے رہی تھی نا۔ اب دیکھنا کیا کرتا ہوں تمہارے ساتھ۔”شاہ ویز کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ اسے زندہ دفن کر دے جب کہ نبیہا اب بالکل خاموش تھی اور گم صم اسے دیکھے جا رہی تھی۔کچھ دیر بعد ایک دھماکے کے ساتھ دروازہ بند ہوا اور وہ شکستگی سے زمین پر بیٹھتی چلی گئی۔

Download PDF link Below …

RAASTY AUR MANZILEN BY HIRA BATOOL

Novel Description

ناول : راستے اور منزلیں

✍️ مصنفہ: حرا بتول
✨ شائع ہوا: شعاع ڈائجسٹ مئی 2016

یہ ایک زبردست 💖 رُوڈ ہیرو اور فورسڈ میریج پر مبنی خوبصورت کہانی ہے 🌸۔

ہیرو شاہ ویز اور ہیروئن نبیحہ کزنز ہیں 😍۔ ہیروئن کے والدین کے انتقال کے بعد ماموں اسے اپنے ساتھ لے آتے ہیں۔ ماموں ہی کے بیٹے یعنی ہیرو کو والد مجبور کرتے ہیں کہ نبیحہ سے نکاح کرے۔ لیکن ہیرو اس رشتے سے خوش نہیں ہوتا اور تعلیم کے لیے بیرونِ ملک چلا جاتا ہے۔ کچھ عرصے بعد فیملی ہیروئن کو بھی پڑھائی کے لیے وہیں بھیج دیتی ہے 🙂۔

ہیرو وہاں بھی نبیحہ کے ساتھ کافی رُوڈ رویہ اختیار کرتا ہے، مگر آہستہ آہستہ کہانی خوبصورت رنگ اختیار کرتی ہے 💝۔ یہ نکاح کے بعد کی ایک ذرا منفرد سی داستان ہے جس کا انجام نہایت رومانوی اور خوشگوار ہے 💖💏💖۔

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Ujalay Door Nahi By Nayab Jillani.

Novel Description ناول کا نام: 🌸 اجالے دور نہیں مصنفہ: نایاب جیلانی ✍️ماہنامہ: کرن ڈائجسٹ…

5 hours ago

Zara Mausam Badalny Do By Bushra Siyal.

Novel Description ✨ ناول کا نام: زرا موسم بدلنے دو📖 مصنفہ: بشریٰ سیال🌸 ماہ و…

11 hours ago

Qaid E Hijran By Ghazala Kishwar Malik.

Download link QAID E HIJRAN BY GHAZALA KISHWAR MALIK

19 hours ago

Aasman Par Damakty Sitaray By Saima Asghar.

Download link AASMAN PAR DAMAKATY SITARAY BY SAIMA ASGHAR

19 hours ago

Hisab E Dostan By Alia Bukhari

Novel Description ناول کا نام: حسابِ دوستاں مصنفہ: عالیہ بخاری 🌸اشاعت: خواتین ڈائجسٹ، جون 2002سمیعہ…

19 hours ago

Tujh Par Dil Hara By Aama Qadri.

Novel Description ناول: تجھ پہ دل ہارا مصنفہ: اسماء قادریاشاعت: شعاع ڈائجسٹ، اکتوبر 2004زوہا ایک…

19 hours ago