مہرماہ بی بی۔”اس نے ملگجے سے اندھیرےمیں بھی اسے پہچان لیا تھا۔
“کیسی طبیعت ہے تمہاری۔میں تمہاری طبیعت ہی پوچھنے آئی تھی۔”مہرماہ نے خود ہی ہاتھ بڑھا کر سائیڈ ٹیبل پہ رکھا چھوٹا سا لیمپ چلادیا تھا۔
“میری طبیعت مگر اس وقت۔”اس نے وال کلاک کی سمت دیکھا رات کا ایک بجا تھا۔
“جب فرصت ملے گی جب ہی پوچھوں گی نا۔”اس نے بےنیازی ظاہر کی۔
“لیکن مہرماہ بی بی آپ کا اس وقت میرے بیڈ روم میں آنا مناسب نہیں پلیز آپ خود سمجھنے کی کوشش کریں۔”داد بخش کی بخار سے سرخ آنکھوں میں لال ڈورے تیر رہے تھے اور کچی نیند ہلکورے لے رہی تھی۔داد بخش بمشکل اپنے اعصاب ٹھکانے لاپایا تھا۔
“ہر وقت مناسب اور غیر مناسب کے چکروں میں مت پڑا کرو۔کبھی کسی کے احساسات اور جذبات بھی سمجھ لیا کرو۔”مہرماہ کو اس کی پریشانی اور فکر پہ غصہ آیا تھا۔داد بخش نے کمبل ہٹا کر پاؤں زمین پہ اتارے تھے۔
“اب تم اٹھ کیوں رہے ہو۔”
“میرے سر پہ بدنامی کھڑی ہے اور میں سویا رہوں۔”
“واٹ اب میں تمہارے لیے بدنامی ہوگئی ہو۔”وہ تلملا کر بولی۔
“جہاں کوئی مضبوط رشتہ نہ ہو وہاں بدنامی ہی ہوتی ہے۔میرے اور آپ کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے۔”اس نے سلیپر پہنے اور کھڑا ہوگیا تھا۔
“کہاں جارہے ہو۔”مہرماہ چبا کر بولی۔اسے غصہ آرہا تھا۔
“کمرے سے باہر۔”
“تم کہیں نہیں جاؤ گے باہر بہت ٹھنڈ ہے۔”
میں آپ کو بھی تو اپنے کمرے سے نہیں نکال سکتا۔داد بخش نے کرسی پہ رکھی اپنی گرم چادر اٹھائی۔بخار سے تپتے وجود پہ ماحول کی خنکی تیزاب کی طرح محسوس ہورہی تھی
👇
ناول : کردار
مصنفہ: نبیلہ عزیز
اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، مارچ 2011
بہت ہی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی کہانی ہے 💖✨ شادی کے بعد کی زندگی پر مبنی اسٹوری ہے 😍🌹
ہیرو داد بخش کے والدین کے انتقال کے بعد اس کی پرورش کی ذمہ داری اس کے ماموں پر آ جاتی ہے، مگر ممانی اسے بالکل پسند نہیں کرتیں 😔 وہ اس کی موجودگی برداشت نہیں کر پاتیں، آخرکار ماموں اسے ایک درگاہ پر چھوڑ آتے ہیں 🕊️
وہاں سے مہرماہ کی نانی سردار بیگم اسے اپنے ساتھ حویلی لے آتی ہیں 🏡❤️ سردار بیگم اسے اپنے بچوں کی طرح چاہنے لگتی ہیں، مگر حویلی میں رہنے والے کچھ لوگوں کو یہ بات ایک آنکھ نہیں بھاتی 😒
ہیروئن مہرماہ کو داد بخش بہت اچھا لگتا ہے 💞 مگر ہیرو ہمیشہ اسے نظر انداز کرتا رہتا ہے 😶 سردار بیگم کی عزت پر کوئی بات آنا اسے ہرگز منظور نہیں 🌹 دوسری طرف ہیروئن اسے چھیڑنے اور تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی 😄💫
کہانی میں محبت، احساس اور رشتوں کی خوبصورت جھلکیاں ہیں 💕 آخرکار کہانی ایک خوشگوار انجام پر ختم ہوتی ہے 💖👩❤️👨✨
Novel Description 📖 ناولٹ کا نام: یہ موسم کتنا خوبصورت ہے ✍️ مصنفہ: راحت جبیں…
Novel Description 📖 ناول کا نام: ہاں مجھے دیر ہوئی ✍️ مصنفہ: نوشین فیاض🗞️ شائع…
Novel Description ناول: نازِ فتحمصنفہ: فریده فریدشائع شدہ: ردا ڈائجسٹ، جنوری 2018💍 شادی کے بعد…
Novel Description ناول کا نام: بند قبا کھلنے لگی جاناں 🌸رائٹر: سعدیہ عابد ✍️شائع ہوا:…
Novel Description 📖 ناول : آخری پڑاؤ ✍️ مصنفہ: راشدہ رفعت 🗞️ شائع ہوا: خواتین…