Novel Description
ناول : “لے ٹوٹے نہ زندگی کے ساز کی”
مصنفہ: ثمرہ بخاری
اشاعت:شُعاع ڈائجسٹ جون 2005
کہانی کا ہیرو فخر کی ماں نے ساری زندگی اپنے باپ اور بھائیوں کی بے رخی سہی۔
صرف جائیداد کی خاطر اُس کے نانا نے اپنی بہن سے تعلق توڑا اور پھر اپنی بیٹی کو بھی نظر انداز کر دیا۔ فخر بچپن سے ماں کی آنکھوں میں وہ دکھ دیکھتا آیا تھا، اسی لیے اُس کے دل میں ننھیال کے لیے سخت نفرت موجود تھی 💔
کئی برس بعد جب نانا بیماری کے باعث اپنی بیٹی کو یاد کرتے ہیں تو فخر صرف ماں کی خوشی کی خاطر اُن کے گھر جانے پر آمادہ ہوتا ہے۔🙂
اس گھر میں ہر شخص کسی نہ کسی اداسی میں گھرا ہوا ہے۔
ایک خالہ بیوگی کا دکھ لیے بچوں سمیت میکے میں رہتی ہیں، جبکہ دوسری خالہ اپنی محبت قربان کرکے والد کی مرضی کے سامنے خاموش بیٹھی ہیں 🌙
فخر اپنی سمجھداری اور نرم مزاجی سے گھر کے بکھرے رشتوں کو جوڑنے کی کوشش کرتا ہے ✨
اسی دوران ہیروئن کے ساتھ اس کی خوبصورت محبت بھی پروان چڑھتی ہے 🌺
ہیپی اینڈنگ کے ساتھ بہت مزے کی ریڈ ہے 🥰📚