Tere Liye Hai Mera Dil By Farhat Ishtiaq.

Novel Lines

ڈونٹ ٹچ می مجھے ایک بار پھر استعمال کیا گیا ہے تم نے میرے ساتھ وہی سب کیا جو اوروں نے کیا تھا۔کیا برا کیا تھا میں نے تمہارے ساتھ جو مجھے یہ سزا ملی۔”وہ اس کا ہاتھ ہٹاتے ہوئے ہسٹریک ہو کر چلائی تھی۔
“اجالا تم مجھے ہرٹ کر رہی ہو تمہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ تم میرے جذبوں کا یوں مذاق اڑاؤ میں نے ہمیشہ تم سے محبت کی ہے تمہاری عزت کی ہے۔”وہ ناراضگی بڑے انداز میں سے دیکھتا ہوا بولا تھا اس کی آنکھوں سے جھلکتی خفگی اور ناراضی کو کوئی اہمیت دیے بغیر وہ اپنے آنسوؤں کو بے دردی سے صاف کرتے ہوئے ہنسی تھی۔
“محبت اور وہ بھی ایک طلاق یافتہ لڑکی سے جسے اس کے کزن نے ٹھکرا دیا ہو جھوٹ ایسا تو بولو جو نبھ جائے۔ یہ کہو کہ تم نے میرے ساتھ فلرٹ کیا تھا مجھے استعمال کیا تھا۔”
“تم میرے ساتھ زیادتی کر رہی ہو مجھے بولنے کا موقع دیے بغیر تم میرے اوپر اتنے واہیات الزام لگا رہی ہو۔اپنے کردار پر کوئی بات چاہے وہ تم ہی کیوں نہ کر رہی ہو میں کبھی بھی برداشت نہیں کروں گا۔”اب کے وہ بھی چلایا تھا۔
“کردار؟تمہارا کوئی کردار ہے بھی ہے۔” وہ طنزیہ انداز میں بولی تھی اور بے اختیار تھپڑ مارنے کے لیے اپنا ہاتھ اٹھاتے اٹھاتے اس نے خود کو بمشکل روکا تھا۔وہ اس کے غیض و غضب سے معمور چہرے پر نظر ڈالتے ہوئے بولی تھی۔
“مجھے نہیں پتہ تم نے اور دعا نے میرے ساتھ کیا گیم کھیلا ہے لیکن بس اتنا ہوا ہے کہ آج کے بعد میں کبھی بھی کسی پر اعتبار نہیں کروں گی۔ بہت مان تھا مجھے خود پر کہ میں انسانوں کو پرکھ سکتی ہوں۔مجھے سچ اور جھوٹ میں تمیز کرنے آتی ہے لیکن تم نے اویس لودھی آج مجھے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے میری ہی نظروں میں گرا دیا ہے۔” وہ لب بھینچے اس کی طرف دیکھ رہا تھا۔

Download link

👇

TERE LIYE HAI MERA DIL BY FARHAT ISHTIAQ

Novel Description

ناول : تیرے لیے ہے میرا دل

مصنفہ: فرحت اشتیاق
اشاعت :کرن ڈائجسٹ فروری 2001 ✨
🌹

ہیروئن اجالا شيرازی کو بچپن سے ہی گھر والوں کی توجہ اور محبت نہیں ملتی 💔 اس کی پرورش اس کی نانی کرتی ہیں 👵۔ اپنوں کے رویے سے دکھی ہو کر وہ اکثر پارک میں چہل قدمی کرنے جاتی ہے 🚶‍♀️۔ وہیں اس کی ملاقات ہیرو اويس لودھی کے دادا سے ہوتی ہے 🌸 جو ہمیشہ اسی پارک میں آتے ہیں۔

ہیرو کے والدین کا انتقال ہو چکا ہوتا ہے 😔 اور اس کی پرورش بھی دادا نے ہی کی ہوتی ہے ❤️۔ کہانی بہت خوبصورت انداز میں لکھی گئی ہے ✨😍 اور آخر میں خوشگوار انجام کے ساتھ ختم ہوتی ہے 👩‍❤️‍👨💞🌹۔

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Gulab Ruton Mei Tera Naam By Nighat Seema.

Download link GULAB RUTON MEI TERA NAAM BY NIGHAT SEEMA

13 hours ago

Barg E Umeed E Wafa By Misbah Ali.

Novel Description ناول   : برگِ امیدِ وفامصنفہ: مصباح علی سیداشاعت : کرن ڈائجسٹ مارچ 2017یونیورسٹی…

15 hours ago

Dashat E Faraq By Aina Ali .

Download link DASHAT E FARAQ BY AINA ALI

17 hours ago

Aik Lagan Ki Baat Hai Jeevan By Lubna Jadoon.

Novel Description ناول  : ایک لگن کی بات ہے جیون 💕 مصنفہ : لبنیٰ جدون…

18 hours ago

Dil Darya Samandaron Doongy By Asia Mirza.

Novel Description ناول: دل دریا سمندروں ڈونگےمصنفہ: آسیہ مرزاصفحات: 632یہ ایک خوبصورت، طویل حویلی بیسڈ…

2 days ago

Nayee Deep Jalayen BY Anjum Nawab.

Novel Description ناول :  نئے دیپ جلائیں" مصنفہ : انجم نوابشائع ہوا :  کرن ڈائجسٹ،…

2 days ago