ناول کا نام: دل نے تنہا جھیلی رات، اترا وہ ساحل پر
مصنفہ: لبنیٰ جدون
یہ کہانی ایک کتاب ” محبت بیان نہیں ” اس میں اس کے دونوں حصے ہیں۔
پہلا حصہ ” دل نے تنہا جھیلی رات
دوسرا حصہ:اترا وہ ساحل پر
یہ ایک دل کو چھو لینے والی، خون بہا اور اغوا پر مبنی خوبصورت فیملی اسٹوری ہے، جو پڑھنے کے لائق ہے! 💖
پہلی کہانی زر خان اور قندیل کے گرد گھومتی ہے۔
خون بہا پر مبنی بہت پیاری کہانی۔۔۔
ہیرو زر خان ایک حویلی میں رہتا ہے، بیوی کی وفات ہو چکی ہے اور اس کا ایک معصوم سا بچہ بھی ہے۔ 👶
وہ ایک شادی میں شرکت کے لیے جاتا ہے جہاں ایک غلط فہمی کی بنا پر ہیروئن قندیل اُسے تھپڑ مار دیتی ہے۔
زر خان ایک غیرت مند پٹھان ہے، ذلت برداشت نہیں کر پاتا اور بدلے کی آگ میں جلنے لگتا ہے، مگر اس کا کزن اُسے سمجھا کر پرسکون کرتا ہے۔
پورا خاندان اُسے پہلی بیوی کی بہن سے شادی پر زور دیتا ہے، مگر وہ انکار کر دیتا ہے کہ اس کے دل میں پہلے رشتے کا ہی احترام ہے۔ ❤️
پھر کہانی میں نیا موڑ آتا ہے—
قندیل ایک حادثے میں زخمی ہو جاتی ہے اور زر خان اُسے اسپتال لے جانے کی بجائے اپنی حویلی میں قید کر لیتا ہے! 😱
کہانی آگے بڑھتی ہے اور نکاح ہو جاتا ہے، شادی کے بعد ان کا بیٹا یوسف پیدا ہوتا ہے، جسے خون بہا کے طور پر دوسرے قبیلے کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ 🩸
کہانی کا دوسرا حصہ یوسف کی زندگی اور محبت کی خوبصورت کہانی پر مبنی ہے۔
یہ حصہ بھی نہایت شاندار اور دل کو چھو لینے والا ہے، جس کا اختتام خوشیوں بھرا ہے۔ ❤💏✨
ضرور پڑھیں! یہ ناول آپ کے دل کو چھو جائے گا۔
Novel Description ناول : بخیہ گر" مصنفہ: آسیہ رئیس خان شائع ہوا: خواتین ڈائجسٹ اکتوبر…
Novel Description ناول : کوئی یار سے نکلے مصنفہ: عنیزہ سید شائع ہوا: خواتین ڈائجسٹ…
Novel Description ناول : موسمِ گل حیران ہے" مصنفہ : صائمہ اکرم چوہدریشائع ہوا: پاکیزہ…
Novel Description ناول : "تیرے قول و قرار سے پہلے" مصنفہ: نادیہ احمدشائع ہوا: شعاع…
Novel Description 📖 ناول کا نام: عید تمہارے سنگ پیّا اشاعت: کرن ڈائجسٹ ✍️ مصنفہ:…