Categories: Iffat Sehar Tahir

Nikhar Gye Hain Gulab Sary by Iffat Sehar Tahir.

Novel Lines

تم لوگوں نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا فرح۔ایک خوبصورت مرد کو ایک عام سی لڑکی کے ساتھ زندگی گزارنے پہ مجبور کیا۔اب دیکھ لینا تم میری صرف شکل و صورت ماں جیسی نہیں بلکہ قسمت بھی۔۔”
“یہ کیا گنواروں جیسا طریقہ اپنالیا ہے تم نے۔”کمرے میں آتے ہی وہ کھاتہ کھول کر بیٹھ گیا۔وہ ان سنی کرتے بستر کی طرف بڑھی تو حاسن نے دانت پیستے ہوئے اسکا بازو جکڑلیا۔
“یہ کیا طریقہ ہےبات کرنے کا۔”وہ ناگواری سے بولی۔
“جس طرح کے طریقے تم استعمال کرتی ہو اس کا جواب ہے یہ۔”
“حمیرا مہمان ہے یہاں اور تم یوں بیہیو کررہی ہو جیسے نجانے کونسی ناپسندیدہ ترین ہستی آگئی ہو اس گھر میں۔”وہ شعلہ بار لہجے میں بولا۔
“میرا دل نہیں چاہ رہا تھا وہاں بیٹھنے کو اور پھر آپ تھے نا اس کے پاس اسے کمپنی دینے کیلیے۔”اس کا انداز صاف اور بہت سادہ تھا۔حاسن اسکی بات کی گہرائی میں نہیں پہنچ سکا۔
“کیا سوچ رہی ہوگی وہ کس قدر غیرمہذب ہو تم۔ٹھیک کہ رہی تھی حمیرا پتہ نہیں کس بات کا غرور ہے تمہیں۔”اسکی بات پہ کئی لمحوں تک وہ بت کی مانند بیٹھی رہ گئی۔
“کیا ہے مجھ ہے۔کیا ہے جس پہ میں غرور کرسکوں۔کالی سی رنگت نہ اچھے نین نقش ۔کچھ بھی تو نہیں حاسن احمد بس ایک خوبصورت شوہر کے علاوہ۔”اس نے کروٹ لےکر تکیے میں منہ گھسیڑا تو گرم گرم آنسوؤں کا سیلاب امنڈ پڑا۔

Read More

👇

NIKHAR GYE HAIN GULAB SARY BY IFFAT SEHAR TAHIR

Novel Description

ناول کا نام: نکھر گئے ہیں گلاب سارے 🌹
شائع ہوا: آنچل ڈائجسٹ ✨
مصنفہ: عفت سحر طاہر 🖊️
صفحات: 47 📖

یہ ایک after marriage خوبصورت کہانی ہے 💍۔
ہیروئن روشین کے والدین کی طلاق ہو چکی ہوتی ہے 💔۔ والد خوبصورت اور دلکش شخصیت کے مالک ہیں جبکہ ماں سانولی رنگت کی وجہ سے نظر انداز رہتی ہیں، اسی فرق کی بنا پر ان کا رشتہ قائم نہیں رہتا اور علیحدگی ہو جاتی ہے۔ ماں روشین کو ساتھ لے کر میکے آ جاتی ہیں جہاں ایک بڑی جوائنٹ فیملی کا ماحول ہے 🏡۔

ہیرو حسن نہایت وجیہہ اور دلکش ہے 😍۔ ہیروئن کے ماموں اس کے ساتھ روشین کی شادی طے کر دیتے ہیں۔ روشین اگرچہ پرکشش ہے مگر حسن کی شخصیت کے سامنے خود کو کمتر محسوس کرتی ہے اور اس رشتے کو دل سے قبول نہیں کر پاتی 🙂۔

شادی کے بعد وہ دل میں کئی خدشات اور خوف لیے حسن کی زندگی میں شامل ہوتی ہے 💕۔ آہستہ آہستہ یہ کہانی ایک پیاری، معصوم سی اور رومینٹک خاندانی داستان میں ڈھل جاتی ہے ✨۔

🌸 آخر میں ایک خوشگوار اور محبت بھرا انجام ہے 👩‍❤️‍👨💖۔

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Rah Bhoolay Musafir By Umm E Aqsa

Novel Description ناول: 🌿 راہ بھولے مسافر 🌿مصنفہ: اُمِّ اقصیٰاشاعت: کرن ڈائجسٹ، فروری 2022 💫…

17 hours ago

Roshni Se Daray Huye Thay BY Rukhsana Nigar Adnan

Novel Description 🌷روشنی سے ڈرے ہوئے تھے🌷✍️ رخسانہ نگار عدنان📖 خواتین ڈائجسٹ، جون 1999 💞…

17 hours ago

Ujala Hai Hareem E Dil O Jaan Mei By Muqadas Mishal

Novel Description 🌸 ناول: اُجالا ہے حریمِ دل و جاں میں✍️ مصنفہ: مقدس مشعل📚 اشاعت:…

3 days ago

Nakail By Tehniyat Abdul Rehman.

Novel Description ناول: نکیل مصنفہ: تہنیت رحمانکِرن ڈائجسٹ اکتوبر، نومبر 2006 Feudal System based |…

3 days ago

Yai Kaisi Reet Rachai Hai By Farah Gull.

Writer Farah Gull Farah Gull is an emerging and talented Urdu novelist who has earned…

3 days ago

Kabhi Khushboo Kabhi Gulab By Ammara Khan.

Author Biography: Ammara Khan is a prominent and highly admired name in modern Urdu literature,…

4 days ago