Sirf Mohabbat by Farhat Ishtiaq.

Novel Lines

  سنا ہے شادی کیلیے آپ کو ایک عدد لاوارث بندے کی تلاش ہے۔وہ جس کے آگے پیچھے بھی کوئی نہ ہو۔نہ ماں باپ نہ بہن بھائی۔”آہستہ آواز میں لیکن بڑے کڑک انداز میں کہا گیا تھا۔
“اور سننے میں تو یہ بھی آیا ہے کہ آپ کو سسرالی رشتے زہر لگتے ہیں اس لیے آپ ایک انجانے اور ان دیکھے شخص کا رشتہ قبول کرنے کیلیے تیار ہوگئیں۔محض اس وجہ سے کہ وہ اپنے گھر میں اکیلا رہتا ہے۔حالانکہ کچھ عرصہ پہلے تک آپ کو ایک ایسا گھر جہاں بہت سے لوگ تھے اور بہت سے رشتے تھے۔آئیڈیل لگا کرتا تھا۔آپ کو وہ گھر اپنا ہی گھر لگا کرتا تھا سوچ کی اس اچانک تبدیلی کو کیا نام دیا جائے؟قول اور فعل کا تضاد یا پھر مجھ سے پیچھا چھڑوانے کی ایک احمقانہ کوشش۔”اس طنزیہ جملے کے اختتامی حصے نے اسے قدرے مشتعل کردیا تھا۔
“اپنے انتہائی پرسنل معاملات کے بارے میں۔میں نے آپ سے کوئی رائے نہیں مانگی۔میں شادی کس سے کررہی ہوں اور کیوں کررہی ہوں۔یہ سراسر میرا ذاتی معاملہ ہے۔”
“مجھے کوئی رائے دینے کیلیے تمہاری اجازت درکار بھی نہیں ہے۔”طنزیہ انداز ترک کرکے وہ بھی غصے میں آگیا تھا۔
“اور تمہارے ذاتی معاملات کی کیا بات ہے۔مجھ سے کسی بھی طرح تمہاری جان چھوٹ جائے چاہے اس کیلیے تمہیں چراغ دین کے آٹھ بچوں کی اماں ہی کیوں نہ بننا پڑجائے۔تم وہ رشتہ خوشی خوشی قبول کرلو گی۔”
وہ اس کی طرف دیکھتا ہوا غرایا۔اپنا نام گھر میں کام کرنے والے مالی کے ساتھ جوڑے جانے پر اس نے طیش کے عالم میں اس کی طرف دیکھا۔
“اس کے گھر میں بھی تمہیں سسرالی رشتوں کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا پڑے گا بس اس کے بچے ہی تو ہونگے وہاں پر۔کہو تو تمہارے لیے وہاں کوشش کروں۔”اس کا انداز استہزائیہ بلکہ کسی حد تک ہتک آمیز تھا۔

Read More

SIRF MOHABBAT BY FARHAT ISHTIAQ

Novel Description

نام: صرف محبت 💞
مصنفہ: فرحت اشتیاق ✍️


کزنز بیسڈ دلچسپ سٹوری ہے  👩‍❤️‍👨

ہیروئین اپنی پھوپھو کے گھر رہنے آتی ہے، جہاں شروع میں اس کے کزنز اسے زیادہ پسند نہیں کرتے 😅 لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سب اس کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں 💕۔
ہیرو، جو اس کی پھوپھو کا بیٹا ہوتا ہے، آہستہ آہستہ اس سے محبت کرنے لگتا ہے اور ہیروئین بھی اس کے جذبات کا جواب دیتی ہے 💖۔
کہانی مختصر مگر بہت دلچسپ اور دل کو چھو لینے والی ہے، ہلکی پھلکی مزاح کے ساتھ 😊💫
اینڈنگ خوشگوار ہے اور ناول واقعی پڑھنے کے لائق ہے! 🌹📖

Admin

Recent Posts

Rah Bhoolay Musafir By Umm E Aqsa

Novel Description ناول: 🌿 راہ بھولے مسافر 🌿مصنفہ: اُمِّ اقصیٰاشاعت: کرن ڈائجسٹ، فروری 2022 💫…

14 hours ago

Roshni Se Daray Huye Thay BY Rukhsana Nigar Adnan

Novel Description 🌷روشنی سے ڈرے ہوئے تھے🌷✍️ رخسانہ نگار عدنان📖 خواتین ڈائجسٹ، جون 1999 💞…

15 hours ago

Ujala Hai Hareem E Dil O Jaan Mei By Muqadas Mishal

Novel Description 🌸 ناول: اُجالا ہے حریمِ دل و جاں میں✍️ مصنفہ: مقدس مشعل📚 اشاعت:…

3 days ago

Nakail By Tehniyat Abdul Rehman.

Novel Description ناول: نکیل مصنفہ: تہنیت رحمانکِرن ڈائجسٹ اکتوبر، نومبر 2006 Feudal System based |…

3 days ago

Yai Kaisi Reet Rachai Hai By Farah Gull.

Writer Farah Gull Farah Gull is an emerging and talented Urdu novelist who has earned…

3 days ago

Kabhi Khushboo Kabhi Gulab By Ammara Khan.

Author Biography: Ammara Khan is a prominent and highly admired name in modern Urdu literature,…

4 days ago