Novel Lines

میں نے ہمیشہ تمہیں عینی اور زینی کی طرف سمجھا کبھی تمہارے بارے میں تصور بھی نہیں کیا چھوٹے بچوں کی طرح تمہیں ٹریٹ کرتا رہا اور تم تم کہتے ہو کہ تمہیں مجھ سے محبت ہے۔”وہ ایک بار پھر چلانے لگا تھا مائرہ گھبرا کر گھٹنوں کے بل کالین پر بیٹھ گئی اور روتے ہوئے بولی۔
“میں نے ایسا جان پوچھ کر نہیں کیا مجھے نہیں معلوم ایسا کیسے ہو گیا بس خود بخود ہی۔۔”
“خود بخود ہی تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی بغیر میرے لیے کچھ سوچے سمجھے جانے بنا ہی تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی۔” اس کا لہجہ طنزیہ تھا۔
“مجھے نہیں معلوم محبت کیا ہوتی ہے مجھے بس اتنا پتہ ہے کہ جب اپ میرے سامنے نہیں ہوتے تو مجھے کچھ اچھا نہیں لگتا میرا کہیں بھی دل نہیں لگتا میں ہر وقت اپ کو اپنے قریب دیکھنا چاہتی ہوں میں اپ سے دور ہو گئی تو زندہ نہیں رہ پاؤں گی۔”اس کے رونے میں شدت اگئی تھی نبیل کی غصے میں اضافہ ہو گیا۔
“تم حد سے زیادہ احمق لڑکی ہو مائرہ اکرم حد سے زیادہ احمق جسے اپنے سے دس برس بڑے ایک شخص سے بغیر اس کے متعلق کچھ جانے محبت ہو گئی حالانکہ مجھ میں اور تم میں کوئی ایک بھی قدر مشترک نہیں ہے۔”
“میں جانتی ہوں میں بہت معمولی سی لڑکی ہوں اپ کے پیروں کے دھول کے برابر بھی نہیں ہوں مگر آپ میرا یقین کریں میں نے جان پوچھ کر ایسا نہیں کیا مجھے تو خود بھی پتہ نہیں چلا کہ میں کیسے۔”وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔
“مجھے اپ سے کبھی کچھ نہیں مانگوں گی آپ بس مجھے اس گھر میں رہنے دیں مجھے یہاں سے دور نہ بھیجیں۔”چند منٹ بعد سر اٹھاتے ہوئے وہ رندھی ہوئی آواز میں بولی اور اچانک ہی اٹھ کر تقریبا بھاگتے ہوئے کمرے سے باہر نکل گئے جبکہ کمرے کے وسط میں کھڑے حیرت زدہ سے نبیل احمد نے دونوں ہاتھوں سے اپنا سر تھام لیا اور صوفے پر گرنے والے انداز میں بیٹھتے ہوئے اپنے آنکھیں بند کر لیں۔

Download PDF Link Below….

MEI NY HAAR MANI HAI BY ANILA KIRAN

Novel Description

ناول کا نام: میں نے ہار مانی ہے
مصنفہ: انیلا کرن
اشاعت: کرن ڈائجسٹ، فروری 2003

Age Difference Based Romantic Story 🌸❤️


ہیروئن مائرہ اپنے والدین کے انتقال کے بعد دادی کے ساتھ رہتی ہے، مگر اچانک دادی بھی دنیا سے رخصت ہو جاتی ہیں 😔۔ ایسے میں دادی کے دیور کا بیٹا مائرہ کو اپنے گھر لے آتا ہے—جو کہ ایک نہایت خوشحال اور بااثر خاندان ہے ✨۔
ہیرو نبیل اسی گھر کا بیٹا ہے—خوش اخلاق، سمجھدار اور نرم مزاج 😍 جبکہ اس کی والدہ کا رویہ خاصا سخت اور ترش ہے 😶‍🌫️۔ نبیل پڑھائی میں مائرہ کی مدد کرتا ہے، اور یہی قربت آہستہ آہستہ دل کی لگن میں بدل جاتی ہے 💖📚۔
کہانی پیارے لمحات، خاموش جذبات اور نرمی سے پنپتی محبت کے گرد گھومتی ہے 🌺❤️۔
آخرکار انجام خوشگوار ہے—محبت جیت جاتی ہے 💏❤️

Admin

Share
Published by
Admin

Recent Posts

Tum Meri Manzil Ho By Hina Hasan.

Novel Description ناول کا نام: تم میری منزل ہو مصنفہ: حنا حسناشاعت: حنا ڈائجسٹ، نومبر…

15 hours ago

Mah E Tamam By Amna Riaz

Novel Description ناول: ماہِ تمام 💖مصنفہ: آمنہ ریاض ✍️اشاعت: خواتین ڈائجسٹ (اپریل 2013)Emergency Nikah Based…

15 hours ago

Riwayat Shikan By Sundas Jabeen.

Download link RIWAYAT SHIKAN BY SUNDAS JABEEN

16 hours ago

Sarson Ka Phool By Saira Raza.

Novel Description ناول: سرسوں کا پھول 🌼 مصنفہ: سائرہ رضا اشاعت: شعاع ڈائجسٹ، فروری 2012یہ…

16 hours ago

Sab Khwab Tumharay Hain By Rahat jabeen.

Download link SAB KHWAB TUMHARAY HAIN BY RAHAT JABEEN

17 hours ago

Khwateen Digest July 2016

Download link KHWATEEN DIGEST JULY 2016

20 hours ago