تمہیں مجھ سے کیا مسئلہ ہے اور چہرہ کیوں چھپارہی ہو۔”
“کوئی مسئلہ نہیں ہے۔کہا تو ہے جاؤ یہاں سے۔”اسکی پکار کا بھیگا پن کہ رہا تھا یہاں سے مت جاؤ اور وجاہت نے بہت شدت سے اس پکار کو سنا تھا۔
“تمہیں ہوا کیا ہے پہلے یہ بتاؤ پھر میں یہاں سے جارہا ہوں۔”
“عدت میں ہوں۔طلاق دے دی ہے مجھے ابتسام نے۔سن لیا اب؟جاؤ یہاں سے۔”وہ چیخ اٹھی تھی۔
حیرت کا ایک پہاڑ تھا جو اس پہ ٹوٹا تھا۔ابھی تو اسے یہ یقین نہیں تھا کہ وہ شادی شدہ ہے اور اب وہ طلاق کی کہانی سنارہی تھی۔دل چاہ رہا تھا کہ اعتبار نہ کیا جائے مگر اعتبار نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔
“تم چپ کرو اور مجھے بتاؤ کہ ہوا کیا ہے؟”
درد کے کھاتے کھولنا اور چن چن کر دکھ نکال کر سامنے رکھنا آسان تو نہیں تھا۔وہ کتنی ہی بار روئی تھی۔
وجاہت کی نظر اس کے چہرے پر ہی تھی۔معلوم نہیں کیوں اس کے دل نے بہت شدت سے اس لڑکی کے آنسو سمیٹ لینے کی خواہش کو سر اٹھاتے محسوس کیا تھا۔
اس لمحے اس نے بےاختیار انیہ کو بھلادیا تھا۔اس نے محسوس کیا جو تعلق وہ انیہ سے اتنے سالوں سے نہیں بناپایا۔انجانے میں اس لڑکی سے بن گیا تھا۔
“اب کیا کرنا چاہتی ہو۔”
“اب کیا ہوسکتا ہے۔”اس نے جواباً سوال داغا۔
“اگر تم مناسب سمجھو تو بتاؤ کہ تم ہو کون۔میں ہی نہیں بابا جان بھی جانتے ہیں کہ تمہارا یہاں آکر کرائے کیلیے کمرہ طلب کرنا بےوجہ نہیں تھا۔کچھ تو ہے جو تم چھپارہی ہو۔”آئرہ نے سپید پڑتے چہرے سمیت اسے دیکھا
Novel Description ناول کا نام: بیلے کا موسماشاعت: کرن ڈائجسٹ، مارچ 1997مصنفہ: شگفتہ بھٹیAge Difference…
Novel Description 📖 ناول: طلب کی راہوں میں🖊 مصنفہ: صدف ریحان📅 شائع ہوا: کرن ڈائجسٹ،…
Download link TUM BIN EID MANAON KAISY BY HUMA RAO
Novel Description ناول : سن ذرا مصنفہ آسیہ رئیس خاناشاعت : خواتین ڈائجسٹ اکتوبر 2025🌸…
Novel Description ناول: جل تھل مصنفہ : قرۃ العین رائے 🌸اشاعت :حنا ڈائجسٹ اگست تا…
Novel Description ناول :کالی چوڑیاں مصنفہ : نایاب جیلانی 💖اشاعت :شعاع ڈائجسٹ نومبر 2010یہ ایک…